ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی سکردو کو ہدایات کی کہ 13 رجب کے روز بھٹو بازار چوک سے مرکزی جامع مسجد سکردو تک قافلۂ حیدری جلوس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی زیرِ صدارت 13 رجب المرجب، جشنِ مولودِ کعبہ، حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادتِ باسعادت کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو، ایکسین برقیات، ایکسین تعمیرات، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ڈی ایم او ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔ اجلاس میں یومِ ولادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی، پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر  نے ایکسیئن برقیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 رجب کی رات سے پورے ضلع میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ مختلف مقامات اور گھروں میں میلاد کی محافل اور چراغاں کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی سکردو کو ہدایات کی کہ 13 رجب کے روز بھٹو بازار چوک سے مرکزی جامع مسجد سکردو تک قافلۂ حیدری جلوس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، نیز جلوس کے لیے علیحدہ اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور جلوس میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔ مزید برآں، ایکسین تعمیرات، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور انچارج ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ قافلۂ حیدری ریلی کے روٹس اور مرکزی جامع مسجد سکردو کے اطراف میں مکمل صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جلوس کے روٹس پر ایمبولینس کی بروقت دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر عوام کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کو ہدایات فول پروف

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا