Jang News:
2026-07-24@13:32:58 GMT

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہو گیا

فائل فوٹو

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہو گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کیا۔

حکام نے شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے ڈبل ڈیکر بسوں کا وعدہ کیا تھا، ایسے پروجیکٹ لا رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔

کراچی: اورنج لائن بس کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہے جس میں ایک ہی کارڈ چلے گا، اب ہم مزید کوشش کریں گے، روزانہ ایک لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس کا کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا، ڈبل ڈیکر بس سروس ابتدائی طور پر ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی، کوشش ہے کہ سب سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں نظر آئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے سہولتیں بڑھا رہے ہیں، کوشش ہے کہ نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں سندھ بھر میں دی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کراچی کی سڑکوں کے لیے تمام لوگ مل کر کام کر رہے ہیں، صعنتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ شاہراہ بھٹو اسٹیٹ آف دی آرٹ کا تحفہ عوام کو دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈبل ڈیکر بس رہے ہیں

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع