City 42:
2026-07-24@13:54:06 GMT

نادرا سینٹرمیں مفت تھیلیسیمیا اور سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں شارع فیصل پرقائم نادرا سینٹرمیں شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے مفت تھیلیسیمیا اور سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی وصولی کےلئے آنے والوں نے پا ک آئی ڈی کو بہترین قرار دیدیااور کہتے ہیں لائنوں میں لگنے سے جان چھوٹ گئی۔

عوامی مرکز میں قائم نادرا سینٹرمیں صارفین کیلئے تھیلیسیمیا اور سی بی سی کے ٹیسٹ فری ہونے لگے  جہاں مستعد عملہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے،نادرا سینٹرکے باہرشناختی کارڈ و دیگردستاویزات سے متعلق معلومات کےلئے بورڈ بھی آویزاں ہیں ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

دوسری جانب شہریوں کا کہناہے کہ پاک آئی ڈی ایپ نے بڑی آسانی کردی ہے، بنا کسی جھنجھٹ کام ہوجاتا ہے،اہم اقدام پر وفاقی وزیردخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق