کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مین ہول سے 2 مرد اور 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
اسد رضا نے کہا کہ مائی کلاچی سے ملنے والی یہ لاشیں 10 سے 15 روز پرانی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔