Daily Pakistan:
2026-07-24@13:48:12 GMT

رجب بٹ اوروکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیا تنازع شروع

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

رجب بٹ اوروکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیا تنازع شروع

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیوبر رجب بٹ اور وکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیاتنازع شروع ہو گیا، سندھ بار کونسل میں رجب بٹ کے وکیل اور دیگر وکلاء نے درخواستیں جمع کرادیں۔

بیرسٹر میاں علی اشفاق نے ریاض سولنگی اور عبد الفتاح چانڈیو کے خلاف درخواست جمع کرائی جبکہ سٹی کورٹ میں سائلین پر حملوں کےخلاف پندرہ وکلانےبھی سندھ بار کونسل میں درخواست جمع کرادی ۔ جس میں کہاگیا ہے کہ سٹی کورٹ میں سائلین کے ساتھ مار پیٹ سے وکلاء کی ساکھ متاثر ہورہی ہے ۔ وکلا کاکہناتھا کہ سندھ بار کونسل کی خاموشی سے ادارے کو نقصان ہورہا ہے ۔

درد دل سے سوچنے کی ضرورت ہے، صورتحال تشویشناک ہے پوری قوم متفق ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں بڑی قوت کی جنگ جبراً ہماری بنا دی گئی ہے

 درخواست میں مزید کہاگیا کہ عدالتی نظام اور بار کی عزت کی بحالی انتہائی ضروری ہے ، سٹی کورٹ میں 29 دسمبر کو ہونےوالےواقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔ میاں علی اشفاق کاکہناتھا کہ رجب بٹ پر تشدد کیا گیا جو انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے ۔ ریاض سولنگی ، عبدالفتاح چانڈیو اور دیگر وکلا نے قانون اور بار کی روایت کیخلاف کام کیا ۔ ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔ 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران
  • پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن