اپنے خطاب میں حشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ان کے دیرینہ ساتھی حاج ابو مہدی المهندس کا طریقہ اور کردار، حسینی ایثار کی سب سے اعلیٰ شکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہدائے آزادی قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المهندس کی یاد میں ہونے والی تقریب عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کی اور حشدالشعبی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کیا۔ تسنیم کے بغداد میں موجود نمائندے نے رپورٹ کیا کہ محورِ مقاومت کے کمانڈروں اور تکفیری دہشت گردی پر فتح کے معرکے کے قائدین، سپہبد شہید قاسم سلیمانی اور شہید کمانڈر ابو مہدی المهندس کی شہادت کی چھٹی برسی کی تقریب، اُن کی شہادت کی جگہ یعنی بغداد ایئرپورٹ کے قریب منعقد ہوئی اور عوام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔
  تقریب میں عراق کے حشدالشعبی کے سربراہ فالح فیاض نے شہید مقاومتی کمانڈروں کی یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المهندس شہداء کے نام عزت، کرامت اور مظلوموں کے دفاع جیسے بلند مفاہیم کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خدائی انسان اخلاص اور سچائی کے ساتھ اپنی زندگی عدالت قائم کرنے اور ظالموں سے لڑنے کے لیے وقف کر گئے، وہ طاقتور دشمنوں کے مقابل مضبوط کھڑے ہوتے تھے اور عوام کے درمیان نہایت مہربان اور خیرخواہ تھے۔ فالح فیاض نے مزید کہاکہ اگرچہ ان عزیزوں کی جدائی نے ہمارے دلوں کو غم اور تکلیف سے بھر دیا ہے، لیکن ان کی شہادت ہمیں مایوس نہیں کرتی بلکہ ہمارے ارادے کو اور زیادہ مضبوط کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ ایثار کی روح اور امتِ اسلامی کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ، ان عظیم شہداء کے مقصد اور آرمان ضرور پورے ہوں گے۔ حشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ان کے دیرینہ ساتھی حاج ابو مہدی المهندس کا طریقہ اور کردار، حسینی ایثار کی سب سے اعلیٰ شکل ہے، اور مزید کہا کہ اللہ کی تقدیر یہی تھی کہ ان مجاہدوں کا پاک خون کربلا کی سرزمین میں بہے تاکہ دنیا اور آخرت میں ان کے ہمیشہ کے لیے جڑ جانے والے رشتے کو ثبت کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس دہشت گردانہ جرم کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہیں جس میں مقدسات کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی قوم کے معزز مہمان کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر ان شہداء کے مقصد سے اپنا عہد تازہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم قربانی کے مقابل ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم مقاومت کے راستے کو جاری رکھیں اور اُن اقدار کی حفاظت کریں جن کے لیے ان بزرگوں نے اپنی جان قربان کی۔ حشدالشعبی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ جس وقت دہشت گردی عراق کی بنیادوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی، دینی مرجعیت کے تاریخی فتوے اور حشدالشعبی کے قیام نے حالات کو قومی خودمختاری کے حق میں بدل دیا، اس عوامی قوت نے امام حسینؑ کی تعلیمات سے سیکھتے ہوئے نہ صرف قبضہ شدہ علاقوں کو آزاد کرایا بلکہ عالمی سطح پر ہونے والی جنگ میں عراق کی طاقت اور وقار کو واضح کر دیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ حشدالشعبی افواہوں کے برخلاف کوئی مسئلہ نہیں بلکہ قومی اتحاد کی ضمانت اور تمام شہریوں کے درمیان پر امن ہم آہنگی کی روشن علامت ہے۔ آج آزاد شدہ علاقوں میں بے گھر لوگوں کی واپسی اور انتخابات کا انعقاد اُن مردوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جو امام علیؑ کے مکتب کے مطابق معاشرے کے تمام افراد کو برابر سمجھتے ہیں، اور جنہوں نے عراق کی سلامتی خود عراق کے بیٹوں کے ہاتھوں فراہم کی ہے۔ واضح رہے شہدائے قدس سپاہپاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مھندس کی برسی کے موقعپر ایران سمیت دنیا بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابو مہدی المهندس قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نے مزید کہا مزید کہا کہ کے کمانڈر نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی