Jasarat News:
2026-07-24@15:13:32 GMT

ابو عبیدہ کی شہادت

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امت ملت کا ترجماں، فلسطین کی ماؤں بہنوں کا نگہباں، امت مسلمہ کا عظیم مجاہد فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے بریگیڈ ابو قسام کا ترجمان ابو عبیدہ اسرائیلی حملے میں اپنے خاندان کے چالیس افراد کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ جن میں ان کی بیوی اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ابو عبیدہ جمالیا سے اٹھنے والی پاکیزہ آواز تھی جس نے کفر کی قوتوں پر لرزاں طاری کر دیا۔ دور بزدلی میں ابوعبیدہ نے اپنی تلوار اور حوصلے سے دشمنوں کے غرور کو للکارا۔ ابو عبیدہ کا پاکیزہ لہو کا ہر قطرہ گواہی دے گا کہ ابو عبیدہ تم کامیاب ہوگئے کیونکہ تم اس وقت کھڑے تھے جب امت کے غلام حکمراں اور جرنیل فرار کا راستہ اختیار کررہے تھے۔ ابو عبیدہ شہید تم نے اپنے عمل سے امت کے غلام حکمرانوں کو آزادی حریت اور جرأت کا راستہ دکھایا۔ نقاب پوش مجاہد آج بغیر نقاب کے دنیا کے سامنے آیا اور اپنی منزل مرادپا گیا۔ وہ آج دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کی آنکھوں کو اشکبار کر گیا۔ ایسے مجاہد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور وہ شہادت کا عظیم رتبہ پا کر ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں۔ ابو عبیدہ شہید وہ ستارا ہیں جو ٹوٹ کر بھی امت کے مستقبل کو روشن کر گئے۔ اپنی زندگی انہوں نے اپنے وطن سرزمین فلسطین اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے قربان کردی۔ صدیوں تک امت اپنے اس مجاہد اور پیروکار یاد رکھے گی اور آنے والی نسلوں کو ابوعبیدہ کی شجاعت کے قصے سنائے گی۔

ابو عبیدہ امت کا ترجمان تھا، وہ عظمتوں کا نشاں تھا، زباں پر اس کے یقین رواں تھا، وہ سعادت پا گیا اپنے ربّ سے۔ ابو عبیدہ کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین نہیں رکے گی بلکہ بیت المقدس کی آزادی کی جنگ میں اور تیزی آئے گی۔ مزاحمت کا استعارہ امت کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔ ابو عبیدہ اپنی شہادت سے یہ بات بھی سمجھا گیا ہے کہ ابو عبیدہ کے قاتل اسرائیلی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے بزدل حکمران ہیں جو ابراہم اکارڈ کی راہ ہموار کرنے اور گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امت سے غداری کررہے ہیں اور غلامی بزدلی کا طوق اوڑھے ہوئے ہیں۔ ابوعبیدہ اور اس کے خاندان جس عمارت پر رہائش پذیر تھے اسرائیل نے اس عمارت پر ایسی خطرناک بمباری کی کہ تمام افراد اور پوری عمارت خاکستر ہوگئی اور تمام زندہ افراد جل کر بھسم ہوگئے۔ بمباری میں اتنا خطرناک کیمیکل اور بارود استعمال کیا گیا کہ کسی کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ ایسے میں ابو عبیدہ کامیاب اور کامران ہوگئے۔ انہوں نے اپنی منزل مقصود پالی۔ بلاشبہ جنت کے دروازوں پر سیدنا امام حسینؓ،سید الشہداء سیدنا حمزہؓ اور سیدنا خالد بن ولیدؓ کے ساتھ ساتھ شہید شیخ احمد یاسین، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید یحییٰ سنوار، ان کا گرم جوشی کے ساتھ آگے بڑھ کر استقبال کر رہے ہوں گے کہ دین اسلام کو بچانے کے لیے وقت کے فرعونوں کے سامنے کلمہ ٔ حق بلند کرنے والا امت مسلمہ کا عظیم سپہ سالار اپنے مشن میں کامیاب و کامران ٹھیرا اور اس عظیم مجاہد نے وقت کی سپر پاور اور کفر کی قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ ابو عبیدہ شہید کا مشن کل بھی جاری تھا اور آج بھی جاری ہے۔ زمین پر بوئے جانے والے ابو عبیدہ کے بیج سے ہزاروں نئے ابو عبیدہ پیدا ہوں گے اور شہادتوں کا قافلہ رواں دواں رہے گا۔ قبلہ اوّل کے ساتھ ساتھ فلسطین بھی جلد آزاد ہوگا اور امت مسلمہ سرخرو ہوگی۔

قاسم جمال سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے امت کے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک