ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی قریب آ گئی۔ اس موقع پر جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی لگانے کا آکشن چند ہی گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے، اور اس تقریب کے لیے ریہرسلز مکمل کر لی گئی ہیں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں آکشن میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، جبکہ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضٰی بھی موجود تھے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل نئی ٹیموں کا آکشن۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی آن پہنچی

اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی لگنے میں چند ہی گھنٹے باقی

دو نئی ٹیموں کے آکشن کی… pic.

twitter.com/cTxGU8RIXz

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 8, 2026

آکشن میں شریک بڈرز اور معزز مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز جیسی چیمپئن ٹیمیں بھی مدعو ہیں، اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ان کی کارکردگی کی تعریف اور کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

دنیا بھر کے پی ایس ایل فینز اس رنگا رنگ تقریب کو پی سی بی کے یوٹیوب چینل، پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس اور جیو سپر پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 نئی ٹیموں کا آکشن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 نئی ٹیموں کا آکشن پی ایس ایل نئی ٹیموں کا آکشن

پڑھیں:

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔

مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد