خوارج کو ہمسایہ ممالک کی حمایت افسوسناک ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوارج کو ہمسایہ ممالک کی حمایت افسوسناک ہے، فیلڈ مارشل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قیادت کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی نے خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کیں، تمام تر چیلنجز کے باوجود بلوچستان کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے، آج کراچی چمن روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے بلوچستان کابینہ سے ملاقات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 784 دہشتگردوں کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے بلوچستان کے امن میں بہتری آئی ہے، بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
بنگلہ دیش: یونیورسٹی انتخابات میں اسلامی چھاترا شبر کا حمایت یافتہ پینل 3 اہم عہدوں پر کامیاب
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر ہاؤس آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس بلوچستان میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناء اللہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔
بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کا نیول ہیڈکوارٹر زکا دورہ،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔