Jasarat News:
2026-07-24@14:00:09 GMT

بھٹ آئی لینڈ کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

بھٹ آئی لینڈ کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھٹ آئی لینڈ کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے بلونیٹ کنسلٹنگ فرم کے تعاون سے شہری رابطے بڑھانے اور انہیں آگاہی دینے کے سلسلے میں اقدامات کا بھی آغاز کیا ہے۔ مہم کا مقصد صاف سمندر، ماحولیاتی تحفظ اور پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ ہے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے بھٹ آئی لینڈ ضلع کیماڑی میں پلاسٹک فری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے تمام ادارے، شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں، جس کا مقصد سمندر کے پانی کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو صحت مند ماحول کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں پلاسٹک اور کچرا پھینکنے سے آپ کے خاندان جو یہاں رہتے ہیں بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور سمندر میں آبی جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ لہذا اجتماعی تعاون کے ساتھ اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے جو خاندان یہاں رہتے ہیں اس بات کا خیال رکھیں کہ کچرا اور بالخصوص پلاسٹک سمندر میں نہ پھینکیں یہاں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم کام کر رہی ہے کچرا سینیٹری ورکرز کو دیں تاکہ وہ بحفاظت مقررہ جگہ پر پہنچا سکیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق نظامانی اور بلونیٹ کنسلٹنگ فرم کی سی ای او ڈاکٹر نزہت خان نے معاون خصوصی سی ایم سندھ حسین اسلم بھٹی سے ملاقات کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نہ صرف علاقے کو صاف کر رہی ہے بلکہ یہاں موجود خاندانوں کی صحت اور آلودگی کے خاتمہ کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے خاتمے کا مطلب آلودگی کا خاتمہ اور اس مہم میں شامل ہونے کے لئے ہم بھٹ آئی لینڈ میں پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک پر پابندی لگانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ شہریوں کی صحت اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے ہر اقدام میں سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر آگہی واک بھی کی گئی جس میں علاقہ مکینوں اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نزہت نے اس موقع پر تمام شرکاء کے تعاون کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی کاوشیں ایک دن بڑی ہونگی اور ہم آلودگی کے خاتمے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ہم اس کام کو نہیں کر سکیں گے آپ پلاسٹک کی تھیلیوں کی جگہ کپڑے کے تھیلیاں استعمال کریں۔ اپنے کچن کا کچرا خود کھاد میں تبدیل کر سکتے ہیں چھوٹے چھوٹے اقدامات سے کچرے میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ایک صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے ہم سب متحد ہیں۔ ساحلوں کی حفاظت اور ماحولیاتی بیداری کیلئے کمیونٹیز کا اکھٹا ہونا احسن اقدام ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھٹ ا ئی لینڈ نے کہا کہ ا لودگی کے لئے مہم کا

پڑھیں:

جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ