مذاکرات اس وقت تک نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، عمران خان کاجو پیغام ہوتا تھا میں باہر آ کر بتاتا تھا لیکن اب وہ بھی حق چھین لیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات اس وقت تک نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی، بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کروائی جا رہی ، بانی پی ٹی آئی کاجو پیغام ہوتا تھا میں باہر آ کر بتاتا تھا لیکن اب وہ بھی حق چھین لیا گیا ہے، ایم پی ایز ایم این ایز کو جب بھی کال دی گئی وہ اپنے گھروں سے نکل کر آئے ہیں، آج بھی جو پارٹی کا فیصلہ ہو گا مجھ سمیت سب رہنما اس پر عمل کریں گے۔
ترکی بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہش مند ہے، بلومبرگ کا دعویٰ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملاقات نہیں بانی پی ٹی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ