24 گھنٹوں کیلئے گیس فراہمی بند کرنے کااعلان ؛کونسے صارفین متاثر ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی میں 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنے صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کیلیے مسلسل کوشاں ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بار پھر فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر فراہم کرنے کیلیے کراچی کے صنعتی صارفین کو 24 گھنٹوں کیلیے فراہمی بند کی جائے گی۔
لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت
صنعتی صارفین کو 11 جنوری بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کیلیے یعنی 12 جنوری بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران اگر کسی گھریلو صارف کو پریشر کی کوئی شکایت درپیش ہو تو وہ 24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر اپنی شکایت کا اندراج کروائے جس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔
ایس ایس جی سی نے واضح کیا کہ حسب معمول روزانہ کی بنیاد پر گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔
پنجاب کے اسکولز 12 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کر دی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایس جی سی صارفین کو گیس کی
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔