معروف پاکستانی ٹیلی وژن میزبان، اداکارہ اور پروڈیوسر ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے ایک مارننگ شو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک موقع پر ان کے سر میں جوئیں پڑ گئی تھیں۔

ندا یاسر کے مطابق انہوں نے دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں جو باقاعدہ سلائی کے ذریعے ان کے بالوں میں جوڑی گئی تھیں اور بظاہر نہایت خوبصورت دکھائی دیتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسٹینشنز دھونے کے بعد  اصل بال تو جلد خشک ہو جاتے تھے تاہم جہاں ایکسٹینشنز لگائی گئی تھیں وہ حصہ نم رہتا تھا جس کے باعث جوئیں پیدا ہو گئیں۔

نِدا یاسر نے مزید کہا کہ مسئلے کی نوعیت کا علم ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر پارلر جا کر ہیئر ایکسٹینشنز نکلوا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک سبق تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے نِدا یاسر کی ایمانداری اور بے باکی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے ذاتی مسئلے کا برملا اعتراف کیا ہے جس کا اظہار عموماً لوگ عوامی سطح پر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار، نیو ایئر لُک پر صارفین برہم

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھی نِدا یاسر کی جانب سے حد سے زیادہ ذاتی تجربات شیئر کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ ناقدین کے مطابق مارننگ شو جیسے پلیٹ فارم پر اس نوعیت کی گفتگو مناسب نہیں سمجھی جاتی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نِدا یاسر گزشتہ تقریباً 17 برس سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کر رہی ہیں۔ وہ اپنی بے باک گفتگو اور ذاتی تجربات شیئر کرنے کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حالیہ وائرل ویڈیو پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جوئیں ندا یاسر ندا یاسر تنقید.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ندا یاسر ندا یاسر تنقید سوشل میڈیا پر ن دا یاسر ندا یاسر انہوں نے

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا