اسلام آباد: جی سیون ٹو میں شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر دھماکہ، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام آباد: جی سیون ٹو میں شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر دھماکہ، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکہ ایک شادی والے گھر میں ہوا جہاں مہمان بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں دلہا اور دلہن بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 4 گھر اس حادثے سے متاثر ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پمز ہسپتال کو الرٹ کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
صاحبزادہ محمد یوسف نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی مزید چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا تدارک کیا جا سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد واقعے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کیلیے تمام 16 ٹیموں نے حتمی اسکواڈز کا اعلان کر دیا عوام سے غیرفعال 14 ہزار میگاواٹ بجلی کے 2.2 کھرب روپے وصول کیے جانے کا انکشاف پاکستان تحریک انصاف کو کل جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی دو طرفہ تجارت کا فروغ: انڈونیشیا-پاکستان جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے قیام پر ا تفاق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دیدیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔