data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-11-4
محراب پور(جسارت نیوز) محکمہ گیس کا دوہرا معیار، غیرمعروف علاقے نیو ٹاؤن میں نئی پائپ لائن بچھا دی، شہر میں ناکارہ پائپ لائن کو تبدیل نہیں کیا جارہا، کئی صارف گیس سے محروم، آج سماجی رہنماکاشف کمبوہ کی قیادت میں شہریوں نعمان مغل، محمد وسیم ، سرفراز ملک نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے نیو ٹاؤن ریلوے پھاٹک سے جامع مصطفی مسجد تک گیس کی غیر قانونی بندش،کم پریشر،پائپ لائن میں پانی آجانے سے گیس نہ ہونے پرمحکمہ سوئی گیس کیخلاف کرکے تحریری شکایات وفاقی وزیر پیٹرولیم، گیس، اوگرا، سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی محتسب اعلیٰ کو کی تھی جس پرگیس کی سپلائی بحال ہوگئی تھی جو عارضی ثابت ہوئی، اب دوبارہ سے گیس پائپ لائن میں پانی آگیاہے ہم ہر ماہ گیس بل جمع کرانے کے باوجود گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں ہماری گیس بحال کی جائے، کل جماعتی اتحاد کے سربراہ یونس رفیق ملک، اسمال تاجرکے ایم جاوید اقبال، شہری اتحادکے شمشاد ملک کا کہنا تھا کہ فنی خرابی ،کم پریشر(دباؤ) کے نام پرگیس بند رکھی جا رہی ہے اسٹنٹ زونل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی محراب پور شہر میںچوری ہونے والی گیس کے یونٹ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پورے کررہے ہیں ، نیوٹاؤن جیسے غیر معروف علاقے میں نئی گیس پائپ لائن بچھا دی گئی لیکن شہر میں ناکارہ پائپ لائن کے باوجود نئی پائپ لائن بچھائی نہیں جارہی ہے جس کا محکمہ سوئی ، اوگرا نوٹس لے۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پائپ لائن

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا