سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.0 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.0 اور گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ
سٹی 42: پنجاب بھر میں دریاؤں،بیراجوں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون مانیٹرنگ جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری پہنچا دی۔
تمام بیراجز،نہروں،بند،ڈرین اور رود کوہیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔
تین روز میں دریائے راوی میں پانی کابہاؤ35000کیوسک تک رہا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں آبی ذخائر کی سطح 1520فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے