پاک قطر جنرل تکافل کا آئی پی او کے ذریعے 420 ملین روپے کےہدف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل کا اسٹاک مارکیٹ میں آئی پی او کے ذریعے 420 ملین روپے تک حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں آئی پی او کی رجسٹریشن 16 سے 22 جنوری اور بک بلڈنگ کا انعقاد 21 اور 22 جنوری کو کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق آئی پی او کے ذریعے 30 ملین شیئر ز میں سے 22.
بک بلڈ نگ کا آغاز 10 روپے فی حصص سے کیا جائے گا اور بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پر حصص کی اسٹر اٹک پر ائس 14 روپے فی شیئر تک بڑھ سکتی ہے۔
پاک قطر جنرل تکافل ایک ایسے وقت میں آئی پی او جاری کر رہی ہے جب کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخی طور پر بلندی کی سطح پر ہے اور کمپنی آئی پی او کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہونے والی پاکستان کی پہلی جنرل تکافل (نان لائف) کمپنی ہو گی۔کمپنی نے آئی پی او کے لیے عارف حبیب لمیٹڈ کو کنسلٹنٹ اور بک رنر مقرر کیا ہے۔
یہ لسٹنگ کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ادا شدہ سرمایہ (Paid-up Capital) میں اضافہ کر کے نان لائف انشورنس اور تکافل آپریٹر ز کیلئے مقررہ ریگولیٹری تقاضے پورے کرنا اور مستقبل کی ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
آئی پی او سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مختلف اسٹریٹجک منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جن میں سافٹ ویئر اور دیگر غیر محسوس اثاثوں میں سرمایہ کاری، ہارڈ ویئر اور انفرااسٹرکچر کی بہتری مارکیٹنگ اور برانڈ ڈیولپمنٹ، ہیومن ریسورسز کی مضبوطی اور نئی برانچز کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ برانچز کی بہتری شامل ہے تا کہ آپریشنل کار کردگی اور کسٹمر تجربے میں اضافہ کیا جا سکے۔
یہ آئی پی او پاک قطر فیملی تکافل کی کامیاب لسٹنگ کے بعد جاری کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے پہلے اسلامک انشورنس سیکٹر کے آئی پی او میں پاک قطر فیملی تکافل نے 901 ملین روپے جمع کیے تھے۔ یہ آئی پی او 18.02 روپے کی اسٹرائک پرائس پر 3.5 گنا زائد سبسکرائب ہو ا جو شریعہ کے مطابق مالیاتی مصنوعات میں سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی کی عکاسی ہے۔
پاک قطر جنرل تکافل پاک قطر گروپ کا حصہ ہے۔ یہ پاکستان کا معروف اور اہم اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا گروپ ہے جسے قطر کے مالیاتی اداروں کی سپورٹ حاصل ہے ۔ کمپنی شریعہ کے مطابق جنرل تکافل مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے اور سٹنگ کے بعد پی ایس ایکس پر ٹریڈ ہونے والی پہلی ڈیڈیکیٹڈ جزل تکافل کمپنی ہوگی۔
گزشتہ ہفتے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او پر اسپکٹس کی منظوری دی تھی۔2025-26 کے دوران پی ایس ایکس میں آئی پی او سر گرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پاک قطر جنرل تکافل کا آئی پی او اس مالی سال میں پی ایس ایکس مین بورڈ پر چھٹا آئی پی او ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی پی او کے ذریعے میں آئی پی او سرمایہ کاروں
پڑھیں:
پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
ویب ڈیسک : پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پی ای آئی ایم اے) کی جانب سے مختلف شعبوں میں تجربہ کار اور قابل پیشہ ور افراد کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر 31 اہم اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے درکار تعلیمی قابلیت اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی سامنے آگیا ۔
پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈمنسٹریشن، فنانس، تعلیم، آئی ٹی اور ریسرچ سمیت مختلف محکموں میں عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان ملازمتوں کے لیے ماہانہ تنخواہیں 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن، فنانس، پروگرام، پارٹنرشپ اینڈ کولیبریشن، اکیڈمکس اینڈ ریسرچ، اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے شعبوں کے لیے ڈائریکٹرز مطلوب ہیں۔ ان عہدوں کے لیے عمر کی حد 35 سے 55 سال، کم از کم 16 سالہ تعلیم اور 10 سال کا متعلقہ تجربہ لازمی ہے اور ماہانہ تنخواہ 7,50,000 روپے تک ہوگی۔
چیف آڈٹ آفیسر، ڈیٹا اینالسٹ، اور ڈیٹا انجینئر کی ایک ایک اسامی خالی ہے، چیف آڈٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 30 سے 45 سال جبکہ ڈیٹا اینالسٹ اور انجینئر کے لیے 28 سے 45 سال ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن، فنانس، ٹریننگ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر شعبوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں ، جن کی تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ تاہم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تنخواہ 3 لاکھ روپے ماہانہ ہوگی۔ ان کے لیے 16 سالہ تعلیم اور 3 سال کا تجربہ درکار ہے۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
پیمانے کے تحت 7 اسسٹنٹ اور 2 اسسٹنٹ آئی ٹی کی اسامیاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں، جن کے لیے کم از کم 1 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔
درکار تعلیمی قابلیت
امیدواروں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ اداروں کی ڈگریاں ہونی چاہئیں، جن میں مطلوبہ شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن، فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ، پبلک ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، سوشل سائنسز، ڈیٹا سائنس، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
درخواست دینے کا طریقہ کار
خواہش مند امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل jobs.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، بذریعہ ڈاک، ای میل، کوریئر سے جمع کروائی جانے والی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔
پہلے سے سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے امیدواروں کو اپنے محکمے کے توسط سے اپلائی کرنا ہوگا اور ضرورت پڑنے پر این او سی فراہم کرنا ہوگا۔
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت