کراچی میں جاری ڈاکو راج کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر میں جاری ڈاکو راج کا سلسلہ تھم نہ سکا اور سبزی منڈی کے علاقے میں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے راہگیر دم توڑ گئے جبکہ واردات کے دوران ڈاکو ایک شہری سے 65 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
نیوٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ وقار احمد خان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کراچی میں نئے سال کے ابتدائی 20 روز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
ڈی ایس پی نیوٹاؤن امجد کلیار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دانیال نامی شہری جو کہ کلفٹن میں نجی بینک سے نقدی نکلوا کر پرانی سبزی منڈی پر قائم شوروم سے خریدی گئی گاڑی کی ادائیگی کے لیے آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دانیال شوروم کے قریب گاڑی روک کر ڈگی سے نقدی 65 لاکھ روپے نکال رہا تھا کہ اس دوران تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی چھین لی اور اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر وہاں سے گزرنے والا راہگیر نوجوان وقار گولی لگنے سے شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا۔
ڈی ایس پی نیوٹاؤن نے بتایا کہ ڈاکو 65 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان وقار کی شوروم کے عقب میں واٹر فلٹر کی دکان تھی جسے گردن کے قریب گولی لگی تھی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کی فائرنگ سے نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔