بگ بیش میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی، اس وقت میدان میں بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ جیسے کرکٹرز موجود تھے۔
یہ واقعہ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکورچرز میں مقابلے کے 15 ویں اوور میں پیش آیا جب اچانک اوپٹس اسٹیڈیم کے باہر موجود جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے اٹھنے والا دھواں اتنا گہرا تھا کہ گراؤنڈ میں بھی پھیل گیا۔
فائر الارم سے تماشائی بھی گھبرا گئے، تاہم میچ بدستور جاری رہا ، البتہ توجہ کرکٹ ایکشن سے ہٹ کر دھویں پر مرکوز ہوگئی، اسٹیڈیم اسٹاف اور سیکیورٹی موقع پر پہنچ گئی، جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔
کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آگ لگنے کی مختلف وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔