غذا ئی قلت دور کرنے کیلئے ماحولیات کو قومی ایشو بنائیں، ذوالفقار جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) تھنک فیسٹ 2026 کے پہلے سیشن میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ غذا کی قلت دور کرنے کیلئے ماحولیات کو قومی ایشو بنائیں۔
الحمرا آرٹس کونسل لاہور ہونے والے سیشن میں ماحولیات پر خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو گھر میں باغبانی کرنی چاہیے، غذا کی قلت اور سیلاب مستقبل کے خطرات ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہم سب ماحول کا حصہ ہیں یہ ہماری دھرتی ہے، ماحول کا ہماری زندگی پر براہ راست اثر ہے، ہر سندھی چھ نہروں پر جذباتی تھا، ہر منصوبہ اشرافیہ کے لئے ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ماحولیاتی ایشوز معیشت کے ساتھ منسلک ہونے چاہیئں، پاکستان اپنی شناخت کی تلاش میں ہے، ہم مختلف قومیں یا قومی اتحاد ہیں، دریائے سندھ اورراوی ہماری پہچان ہیں، ماحولیات کو قومی ایشو بنائیں، ماحولیات حب الوطنی کا حصہ ہے اسے منائیں۔
واضح رہے تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی صورتِ حال کو ماہرین موضوع بحث بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :