چیئر مین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں ماحولیات کے مکمل تحفظ کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی اقوام متحدہ کے سنئیر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات اور فوکل پوائنٹ ایلکس فوربز سے جمعہ کے روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر جنرل ریسورس سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کریڈٹ کے حصول سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ و بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے عالمی فریم ورک و مارکیٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے سی ڈی اے متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بران ایریا کو گرین ایریا میں تبدیل کرکے شہر کے گرین کور میں اضافے کر رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جسمیں کاربن کریڈٹ کیحصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا دارالحکومت اسلام آباد میں ماحول دوست 160 الیکٹرک فیڈر بسوں پر مشتمل منصوبہ کامیابی کیساتھ چل رہا ہے اور مستقبل کیلئے بھی الیکٹرک ٹرام منصوبے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میں مزید اضافہ کرکے کاربن کریڈٹ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شہر میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کیلئے آسانی کیساتھ کاربن اخراج میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق اسلام آباد میں جدید سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کے قیام کیلئے کوشاں ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے سنئیر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات ایلکس فوربز نے مستقبل میں تیکنیکی معاونت اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فریم ورک و گرین پروگراموں کے تحت کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے تیکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے غور کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ماحولیات کے چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے یو این او اور دیگر بین الاقوامی اداروں کیساتھ تیکنیکی معاونت و تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی استعداد کار میں اضافہ کرکے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے عملی پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے کا یو این ای پی کے تجربات، استعداد کار اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری، ہادی علی کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری، ہادی علی کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا امریکہ 78سال بعد عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہوگیا، فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا ٹرمپ کینیڈا سے ناراض، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا دعوت نامہ واپس پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی پاکستانی اسکالر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے ناروے کی NTNU سے نینو سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں سی ڈی اے کا

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال