data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زہریلا پانی پینے سے ہلاکتوں اور بیماریوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ سامنے آگیا۔اندور میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کے بعد مہو میں بھی زہریلا پانی پینے سے 24 افراد یرقان میں مبتلاہوچکے ہیں ۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں پیٹ درد، قے اور دیگرسنگین علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انتظامیہ نے علاقے میں پانی کے نمونے حاصل کر کے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مشتبہ پانی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے علاقے میں پانی کی سپلائی کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور پانی کے نمونے لیبارٹری جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں،جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے اور اْبالا ہوا پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چند جگہوں پرپانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اورسیوریج کے قریب سے گزرتی ہیں۔ انہوں نے کئی بار گندے پانی کی شکایت کی ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ادھر مدھیہ پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے 1.

21 ارب سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے،تاہم اس کے باوجود واقعات کاسامنے آنامتعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے ہیں۔ کئی طلبہ بیماری کے باعث اسکول اور امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا