بلیک ہول کے کنارے کی انتہائی صاف تصویر جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
٭ زمیں سے ایک کروڑ 30 لاکھ نوری برس پر واقع عظیم الجثہ بلیک ہول سے متعلق بڑا معمہ حل ہونے کا ام
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کردی۔ یہ تصویر بلیک ہولز سے متعلق بڑا معمہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر موجود سرکنس کہکشاں میں واقع ہے جو مسلسل خلا میں شعاعیں پھینک رہا ہے۔
اس بلیک ہول کے گرد موجود گرم گیس کے بادل بہت چمکدار ہیں جس سے ماضی میں اس سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا ناممکن تھا۔
اب ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے بلیک ہول کے کنارے پر موجود عجیب و غریب اور طاقتور فورسز کو عکس بند کیا ہے۔
اس طرح کے عظیم الجثہ بلیک ہولز اطراف میں موجود کہکشاؤں سے مسلسل مواد لے کر فعال رہتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مشاہدے کے مطابق یہ عمل بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی بناتا ہے لیکن زیادہ تر ٹیلی اسکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ دیکھ سکیں کہ یہ شعاعیں کہاں سے آرہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بلیک ہول کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :