data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:امریکی خلائی ادارے ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے واضح اور تفصیلی تصویر جاری کر دی ہے جو بلیک ہولز سے متعلق کئی راز کھولنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ناسا کے مطابق یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر سرکنس کہکشاں میں واقع ہے اور مسلسل خلا میں شعاعیں خارج کر رہا ہے۔ اس کے گرد موجود گرم گیس کے بادل اتنے چمکدار ہیں کہ ماضی میں اس سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا تقریباً ناممکن تھا۔

اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے سائنس دانوں نے بلیک ہول کے کنارے موجود عجیب و غریب اور طاقتور فورسز کو عکسبند کیا ہے۔ مشاہدات کے مطابق یہ عظیم الجثہ بلیک ہول اطراف کی دیگر کہکشاؤں سے مسلسل مواد حاصل کر کے فعال رہتا ہے، اور اس عمل کے دوران بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی پیدا ہوتی ہے۔

ناسا نے بتایا کہ زیادہ تر ٹیلی اسکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ دیکھ سکیں کہ یہ شعاعیں کہاں سے آ رہی ہیں، لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اب سائنس دان بلیک ہول کے گرد موجود پیچیدہ فورسز اور توانائی کی تفصیلات پر گہری نظر ڈال سکتے ہیں، جو بلیک ہولز کی فطرت اور کائنات میں ان کے کردار کو سمجھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلیک ہول کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری