Jasarat News:
2026-07-24@13:39:15 GMT

جنوبی لبنان سے یو این مشن کے مزید 300 اہلکار کی واپسی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

جنوبی لبنان سے یو این مشن کے مزید 300 اہلکار کی واپسی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیروت: جنوبی لبنان سے یو این مشن کے مزید 300 اہلکارکی حتمی واپسی ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل کینڈس آرڈیل نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ قبل ازیں جنوبی لبنان سے اقوام متحدہ کے 1800 اہلکارکا انخلا ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن اہلکاروں کی تعداد میں یہ کمی مشن کے قبل از وقت خاتمے کے تحت نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے مجموعی بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث کی جا رہی ہے۔ جس میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر یو این آئی ایف آئی ایل کے مینڈیٹ میں31 دسمبر 2026ءتک توسیع دی گئی تھی اور اس کے بعد مرحلہ وار انخلا کی اجازت دی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل میں اس وقت تقریباً ساڑھے 10 ہزار امن اہلکار شامل ہیں، جو تقریباً 50 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ لبنانی فوج نے پچھلے ایک سال میں دریائے لیطانی کے جنوب میں 370 غیر قانونی اسلحہ ذخائر اور متعلقہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ