شمالی سوڈان میں منعقدہ اقوامِ متحدہ (UN) کے میڈل پریڈ پاکستان کی تقریب کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران کریم ایاز، راجہ عبد المجید اور مدثر ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران نے شمالی سوڈان میں اقوامِ متحدہ میڈل پریڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی سوڈان میں منعقدہ اقوامِ متحدہ (UN) کے میڈل پریڈ پاکستان کی تقریب کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران کریم ایاز، راجہ عبد المجید اور مدثر ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ ان افسران کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پیشہ ورانہ خدمات، نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر اعزازی میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان پولیس کے دستے نے بھرپور شرکت کی، جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے یہ تینوں افسران اپنی کارکردگی کے باعث نمایاں رہے۔ اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے امن کے قیام میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ یہ اعزاز نہ صرف گلگت بلتستان پولیس بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان/ گلگت بلتستان پولیس عالمی امن مشنز میں ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد فورس کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے