امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت : امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
نیویارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے خلاف نعرے بازی کی۔ مین ہٹن میں مظاہرین نے آئیس پر طاقت کے غیر ضروری استعمال کا الزام لگاتے ہوئے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
یہ احتجاج 37 سالہ ایلکس جیفری پریٹی کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا، جو امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
یاد رہے کہ 7 جنوری کو بھی منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہو گئی تھی، جس کے بعد عوامی سطح پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ