سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سپین نے 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
میڈرڈ(آئی پی ایس )سپین نے 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر مائیگریشن کا کہنا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل سے شروع ہو گا، قانونی حیثیت حاصل کرنے والے تارکین وطن سپین کے کسی بھی حصے میں کام کر سکیں گے، وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم 5 ماہ سے سپین میں رہ رہے ہیں۔ہسپانوی وزیر مائیگریشن الماسیز کا کہنا ہے کہ درخواستیں دینے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہو گا، فیصلہ تارکین وطن کے بچوں پر بھی لاگو ہو گا جو پہلے ہی سپین میں رہائش پذیر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائم مقام صدرِ یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات قائم مقام صدرِ یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات ، آصف بشیر چوہدری صدر منتخب ہو گئے عمران خان کو طبیعت خرابی کے سبب اسپتال لایا گیا اور اہل خانہ کو بتایا تک نہیں، اپوزیشن اتحاد عمران خان کے سوا کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرات نہیں، سہیل آفریدی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس حماس کے غیرمسلح ہونے تک غزہ اور اردر گرد پر اسرائیل کا کنٹرول رہے گا، نیتن یاہوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قانونی حیثیت تارکین وطن
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے اور اس بارے میں کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ27 جولائی کو برابری کے حق اور عوامی نمائندگی کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے منتخب ہونے والے نمائندے کشمیری عوام کے حقوق اور مستقبل کے فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جبکہ دیگر مراحل اگست کے پہلے عشرے میں مکمل کیے جائیں گے۔