data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں آخری تیاریوں میں مصروف ہیں، سیریز کے پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں نے شائقین اور کرکٹ تجزیہ کاروں کی توجہ مرکوز کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کپتان میچل مارش کو پہلے میچ میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی ابتدائی میچ میں آرام کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

اگر میچل مارش پہلے میچ میں شریک نہیں ہوتے، تو آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے سپرد ہونے کا امکان ہے۔ ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے، جہاں سیریز کے آغاز سے قبل آخری تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کے ذریعے کھلاڑی اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 جنوری کو اور تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو ہوگا۔ شائقین کی نظریں اس بات پر بھی مرکوز ہیں کہ آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں کون سے کھلاڑی ابتدائی میچ میں حصہ لیں گے اور پاکستان کی جانب سے کون سے کھلاڑی فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی فارم کی جانچ ہوگی بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔ شائقین توقع کر رہے ہیں کہ سیریز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور دونوں ٹیمیں فتح کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی میچ میں کے لیے

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے

 حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام 2026 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے تحت قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی۔ پہلی کیٹیگری میں وہ شہری شامل ہوں گے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط کی صورت میں کرنا ہوگی۔ دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، مثلاً دوسری منزل کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ خواہش مند شہری "اپنی چھت، محفوظ چھت" لون اسکیم کے لیے آن لائن درخواست پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ وہ شہری جو آن لائن درخواست دینے کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار