Jasarat News:
2026-07-24@13:44:14 GMT

ٹنڈو جام ، ایڈز کے کیس سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ایچ آئی وی / ایڈز کے کیس سامنے پر شہر یوں تشویس کی لہر دوڑ گئی محکمہ صحت بھی متحرک ہوگیا رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کے ایڈمنسٹر نے اس کی تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام رورل سنٹر ٹنڈوجام کی لیب میں ایک ماہ کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام میں خون عطیہ کرنے والے افراد کی اسکریننگ کے دوران چار افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں تین نوجوان مرد اور ایک بالغ شخص کی ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آئی ہے تمام متاثرہ افراد کا تعلق ٹنڈو جام شہر سے ہے اس حوالے سے رورل ہیلتھ سینٹر کے اسپتال ایڈمنسٹریٹر ظفر دھاریجو نے بتایاکہ یہ کیس خون عطیہ کرنے سے قبل کی جانے والی لازمی جانچ کے دوران سامنے آئے انھوں نے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر آگاہ کر کے مزید علاج اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے رورل ہیلتھ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے خون کی جانچ ضرور کروائیں اور ایچ آئی وی / ایڈز سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ان کا کہنا تھا کہ غیر محفوظ انجکشن غیر معیاری طبی آلات اور غیر محفوظ طبی طریقہ آلات کار سے گریز نہایت ضروری ہے محکمہ صحت کی جانب سے بھی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ اس کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سمینار اور اسکولوں کالجزز اور یونیورسٹیوں میں اس مرض سے آگاہی کے لیے بھی پروگرام کیے جائیں گے تاکہ لوگ محفوظ زندگی گزار سکیں اور اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیںاور اس کے شہر میں قائم طائی ڈاکٹروں کے کلینکوں کے خلاف بھی آپریشن کی اطلاعات ہیں زرائع کے مطابق محکمہ صحت اس بات کی تحقیقات ان مریض سے کر رہا ہے کہ وہ کس وجہ سے اس موذی مریض کا شکار ہوئے تاکہ ان کے خلاف کاروائی کرکے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایچ ا ئی رورل ہیلتھ اور اس کے لیے

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان

پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔

وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔

وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:

دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ