Jasarat News:
2026-07-24@13:20:22 GMT

امریکی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک اور لاپتا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب چند افراد پر مشتمل ایک کشتی کے ڈوبنے کے باعث متعدد افراد کے ہلاک اور لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاست میساچوسٹس کے ساحل پر ماہی گیروں کی ایک تجارتی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں مسافروں کی ہلاکتیں اور متعدد افراد لاپتا بھی ہو گئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ کشتی میں مجموعی طور پر10 افراد سوار تھے،صبح کے اوقات میں ہمیں ایمرجنسی پوزیشن اشارتی ریڈیو بیکن کا الرٹ موصول ہوا مگر کشتی والوں سے ہمارا رابطہ قائم نہ ہو سکنے پر جلد ہی ایک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں ایک جنگی ہیلی کاپٹر جیہاک اور ایک چھوٹی کشتی کو جائے حادثے کی جانب روانہ کیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے سگنل ملنے کے مقام کے قریب کیپ این کے ساحل سے 25 میل دور ملبہ دریافت کیا۔ جہاں پانی سے 3 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔ جن کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی جبکہ کشتی سے وابستہ ایک خالی لائف رافٹ بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت