Islam Times:
2026-07-24@13:23:27 GMT

22 ہزار زخمیوں و بیماروں کو غزہ سے فوری انخلاء کی ضرورت

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

22 ہزار زخمیوں و بیماروں کو غزہ سے فوری انخلاء کی ضرورت

غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ 22 ہزار فلسطینی زخمیوں و بیماروں کو بیرون ملک علاج معالجے کیلئے فوری طور پر غزہ کی پٹی چھوڑنے کی اشد ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ موجودہ طبی انخلا کے طریقہ کار کے مطابق؛ "بیماروں اور زخمیوں کو غزہ کی پٹی سے نکلنے میں برسوں لگ جائیں گے" جبکہ ان کے مصائب کو ختم کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 500 مریضوں کی منتقلی ضروری ہے۔ دریں اثناء غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اعلان کیا ہے کہ 22 ہزار زخمیوں اور بیماروں کو بیرون ملک علاج کے لئے فوری طور پر غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اشد ضرورت ہے.

. نیز یہ کہ ساتھ ہی ساتھ اس پورے علاقے میں صحت و طبی صورتحال تیزی کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔

غزہ کے ڈائریکٹر جنرل سرکاری اطلاعاتی دفتر نے مزید کہا کہ جیسا کہ روسیا الیوم نے بھی نقل کیا ہے، ہم رفح کراسنگ سے متعلق صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ (اس کے کھل جانے کی صورت میں) کئی ایک فریق اس کراسنگ کے ذریعے نقل و حرکت کی براہ راست نگرانی کریں گے! انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کے پاس ایسی معلومات بھی موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ 80 ہزار سے زائد فلسطینی شہری، غزہ واپس آنے کو بھی تیار ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں کہ جب غزہ کا نظام صحت تقریباً مکمل طور پر ہی تباہ کر دیا گیا ہے، ایک ایسی صورتحال کہ جس سے ہزاروں زخمی اور بیمار افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں کہ جنہیں خصوصی طبی خدمات کی ضرورت ہے درحالیکہ یہ طبی سہولیات غزہ کے پورے محصور علاقے میں کہیں دستیاب ہی نہیں! اس حوالے سے عبری زبان کے اسرائیلی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ رفح کراسنگ کو "آزمائشی بنیادوں" پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کو وہاں سے عام لوگوں کا گزر شروع ہو جائے گا۔ اس بارے عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے بھی لکھا کہ رفح کراسنگ نے آزمائشی بنیادوں پر اپنا کام شروع کر دیا ہے اور توقع ہے کہ لوگ پیر سے باضابطہ طور پر دونوں سمتوں میں گزریں گے۔ صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزانہ تقریباً 150 افراد غزہ کی پٹی سے نکلیں گے، جبکہ 50 افراد اس علاقے میں واپس لوئیں گے!

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی نے بھی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی