سعودی فٹبال کلب النصر کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو آئندہ لیگ میچ میں الریاض کے خلاف میدان میں نظر نہیں آئیں گے حالانکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

اس بات کا انکشاف معروف فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے کیا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ رونالڈو کی عدم شرکت کا تعلق نہ تو انجری اور نہ ہی فٹنس مینجمنٹ سے ہے۔

پرتگالی اور برازیلین میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ رونالڈو النصر کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی سے ناخوش ہیں۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ رونالڈو سمجھتے ہیں، حریف کلب الہلال کو زیادہ مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ النصر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق الہلال اپنی اسکواڈ کو مزید طاقتور بنانے کے قریب ہے اور کریم بینزیما کی ممکنہ آمد کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

???? ????????????????????????????????: Cristiano Ronaldo will ???????????????? tomorrow’s match against Al Riyadh.



His absence is ???????????? due to injury, or any fitness-related reason. ????️

According to A Bola, Ronaldo is unhappy with the the lack of investment at Al Nassr in the transfer window. ???????????? pic.twitter.com/ugBfnGWmXc

— 433 (@433) February 1, 2026

ترک صحافی یاغیز سبنجی اوغلو نے بتایا کہ رونالڈو اس ممکنہ ٹرانسفر کے بھی مخالف ہیں اور اسے مسابقتی توازن کے خلاف سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب بینزیما خود اپنے موجودہ کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدے میں توسیع کے مالی معاملات پر اختلافات کے باعث میچز سے دور ہیں، جبکہ الہلال، الاتحاد اور لیگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ النصر کے پاس پہلے ہی مضبوط اسکواڈ موجود ہے جس میں ساديو مانے، کنگزلی کومان، سیمیکان، انیگو، ژاؤ فیلکس جیسے نام شامل ہیں جبکہ کوچ جارج جیزس لیگ ٹائٹل جیتنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اس کے باوجود رپورٹس بتاتی ہیں کہ رونالڈو چاہتے ہیں کہ کلب کو مزید تقویت دی جائے تاکہ وہ لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں واضح برتری حاصل کر سکیں۔

????⚠️ Cristiano Ronaldo will not feature in tomorrow’s match between Al Nassr and Al Riyadh.

His absence is not related to any physical issue nor to workload or fitness management. pic.twitter.com/k5TvpMquBR

— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) February 1, 2026

الریاض کے خلاف میچ النصر کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں وہ پوائنٹس ٹیبل پر الہلال کے برابر آ سکتے ہیں جبکہ اسی شام الہلال کو الاہلی جیسے مضبوط حریف کا سامنا ہے۔

 

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل