Jasarat News:
2026-07-24@13:42:39 GMT

نلکا بند کرنا بھول گئیں، سڑک آئس اسکیٹنگ رِنک بن گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لانژو :شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانژو میں ایک غیر معمولی مگر دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کی معمولی سی غفلت نے رہائشی اپارٹمنٹ کے باہر موجود سڑک کو آئس اسکیٹنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا۔ سرد موسم اور کئی گھنٹوں تک بہتے پانی نے مل کر ایسی برف جما دی کہ سڑک مکمل طور پر پھسلن زدہ ہو گئی اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وانگ نامی خاتون اپنے گھر میں نصب سولر واٹر ہیٹر کا نلکا بند کرنا بھول گئیں، جس کے باعث پانی تقریباً 9 گھنٹے تک مسلسل بہتا رہا۔ شدید سردی کے باعث نلکے سے نکلنے والا پانی پہلے دیوار کے ساتھ بہتا ہوا باہر سڑک تک پہنچا اور پھر منفی درجہ حرارت کے باعث فوراً جمنا شروع ہو گیا۔ لانژو میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب علی الصبح وانگ کے والد معمول کے مطابق صبح کی ورزش کے لیے گھر سے باہر نکلے۔ انہوں نے دیکھا کہ اپارٹمنٹ کے باہر پوری سڑک برف سے ڈھکی ہوئی ہے اور پانی اب بھی بہہ رہا ہے۔ ابتدا میں انہیں لگا کہ یہ کسی اور گھر سے آنے والا پانی ہے، تاہم تھوڑی ہی دیر میں معلوم ہو گیا کہ یہ سب ان کے اپنے گھر سے ہونے والی غفلت کا نتیجہ ہے۔

والد نے فوراً وانگ کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور برف صاف کرنے کے لیے باہر آنے کو کہا بعد ازاں وانگ کی والدہ نے قریبی دکانوں سے نمک خریدا تاکہ جمی ہوئی برف کو پگھلایا جا سکے۔ خاتون کے مطابق علاقے میں نمک کی مانگ اچانک بڑھ گئی اور قریبی دکانوں کا تقریباً تمام نمک فروخت ہو گیا۔

وانگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپارٹمنٹ کے تمام رہائشیوں سے معذرت کی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ “جو برف آپ نے صبح عمارت کے باہر دیکھی، وہ میری غلطی کی وجہ سے ہے، میں دل سے معافی مانگتی ہوں۔ اگر آج نمک دستیاب نہیں تو اس کی ذمہ دار بھی میں ہی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد اس واقعے پر خاصے شرمندہ ہوئے اور انہیں خوب ڈانٹا بھی، خوش آئند بات یہ رہی کہ عمارت کے کچھ رہائشیوں نے خاتون کی مدد کی اور مل کر سڑک سے برف ہٹائی تاکہ آمدورفت بحال ہو سکے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے اسے سرد موسم میں احتیاط کی اہمیت کی یاد دہانی قرار دیا جبکہ کئی افراد نے خاتون کے معذرت خواہانہ رویے کو سراہا۔ واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ شدید سرد علاقوں میں معمولی سی لاپرواہی بھی غیر متوقع مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار

منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • زندگی کا مقصد
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل