بھارتی ریاست بہار میں فحش اور ذومعنی گانوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں فحش اور ذومعنی گانوں پر پابندی۔ بہار پولیس نے فحش اورذو معنی گانوں کے خلاف ریاست گیر کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعرات کے روز کہا کہ ایسے گانے ایک سنگین سماجی مسئلہ ہیں جو خواتین کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ، جو محکمہ داخلہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ ہولی کے تہوار سے قبل تمام اضلاع کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ عوامی مقامات، بسوں، ٹرکوں اور آٹو رکشائوں میں فحش اور بازاری گانے بجانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور ضلع پولیس سربراہان کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ ایسے گانے عوامی مقامات پر خواتین کے لیے شرمندگی اور عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں۔
جو بھی اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے گا، اس کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہولی سے قبل یہ خصوصی مہم مسلسل جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ فحش اورذو معنی گانوں کا معاملہ اس سے قبل 2023 میں بہار اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا، جب کانگریس کی رکن اسمبلی پرتیما کماری نے یکم مارچ کو ایوان میں اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اس وقت ریاستی حکومت نے قانون سازوں کو یقین دلایا تھا کہ اس سلسلے میں سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد تہواروں کے دوران خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا اور خواتین و بچوں کو باعزت اور محفوظ فضا فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فحش اور
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔