چھوٹے لوئر گریڈ ملازمین کے پروموشن تعطل کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن،سینئر نائب صدر غلام نبی سولنگی،نائب صدر شمشیر پالاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ کے ملازمین کے پروموشن روولز اینڈ ریگولیشن بنانے کی آڑ میں روک دیے گئے ہیں۔ 9سال سے چھوٹے لوئر گریڈ ملازمین کے پروموشن تعطل کا شکار بنے ہوئے ہیں۔تعلیم یافتہ ریونیو ملازمین کی سینیارٹی لسٹ بھی غیر تعلیم یافتہ ملازمین کی کیساتھ مشترکہ طور بنانے کی سازش ختم کی جائے۔ غیر تعلیم یافتہ چھوٹے ملازمین کو پہلے ٹائم اسکیل مل چکا ہے۔ 3ماہ قبل سینئرکلرک کو ترقی دیکر آفس اسسٹنٹ کے طور پرترقیاں دی گئی لیکن ان ملازمین کی پوسٹنگ آرڈر آج تک سیکرٹری ریونیو نے جاری نہیں کیے ہیں۔ وردی الائونس بھی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ملازمین کیساتھ بورڈ آف ریونیو میں ظلم بند کیا جائیاور بنا دیر ترقیاں دی جائیں۔ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کی رہائشی اسکیم ”ریونیو سٹی جامشورو” 1995ء سے ایک ہزار 50 گھنٹے پر مشتمل بنائی گئی پر آج تک یہ اسکیم ویران پڑی ہے۔بورڈ آف ریونیو میں اس اسکیم کی پلاٹنگ کا کام بھی پانچ سال بعد بند کردیا گیا ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھاورچیف سیکرٹری سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بورڈ آف ریونیومیں ترقیوں میں تاخیر کا نوٹس لیں اور ریونیو سٹی جامشورو کی رہائشی اسکیم میں پلاٹنگ کے کام کو بند کرنے کا سختی سان نوٹس لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف ریونیو ملازمین کی
پڑھیں:
غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور رواں سال دسمبر تک تقریباً 14 لاکھ افراد کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ تعداد اپریل سے جون 2026 کے دوران 12 لاکھ تھی۔ یہ انکشاف انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی 67 فیصد آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتی ہے، جبکہ 2 لاکھ 12 ہزار افراد غذائی بحران کے انتہائی ہنگامی مرحلے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
آئی پی سی کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں میں اضافے سے حالات میں وقتی بہتری آئی تھی اور مئی کے دوران تقریباً 14 لاکھ 90 ہزار افراد تک غذائی امداد پہنچائی گئی۔ تاہم امداد کی مقدار ضرورت سے کہیں کم ہے، روزگار کے مواقع تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور 83 فیصد خاندانوں کے پاس آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ موجود نہیں، جس کے باعث آبادی کی اکثریت مکمل طور پر امدادی سامان پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اپریل 2027 تک 5 سال سے کم عمر 74 ہزار 200 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں، جن میں 11 ہزار 432 بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں فوری طبی و غذائی امداد درکار ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ میں ہر 5 میں سے صرف ایک بچے کو مناسب خوراک میسر ہے، جبکہ تقریباً نصف خاندانوں کو روزانہ فی فرد 15 لیٹر سے بھی کم پانی دستیاب ہے، جو عالمی انسانی معیار سے کہیں کم ہے۔
اسی طرح 24 ہزار 600 سے زائد حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری ہنگامی غذائی امداد کی ضرورت ہے۔
آئی پی سی کے مطابق جاری جنگ کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔ تقریباً 75 فیصد رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں، 70 فیصد سڑکیں ناقابل استعمال ہو چکی ہیں، 95 فیصد زرعی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے، جبکہ 92 فیصد سے زائد کاروباری ادارے تباہ یا بند ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں ورلڈ بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے مشترکہ تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں 35.2 ارب ڈالر مالیت کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، 22.7 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہو چکا ہے، جبکہ غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
آئی پی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ اور مسلسل رسائی یقینی بنائی جائے، غذائیت سے متعلق ہنگامی پروگراموں میں توسیع کی جائے اور مستقل جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی بحران مزید سنگین نہ ہو۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اکتوبر 2025 سے فضائی حملوں، گولہ باری اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ معاہدے کے بعد بھی 900 سے زائد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
غذائی قلت غزہ فلسطین