Express News:
2026-07-24@13:40:39 GMT

مری میں برف باری کے بعد موسم سہانا ہوگیا، 4 انچ برف ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

مری:

مری میں برف باری کے بعد موسم سہانا ہوگیا، برفباری کا نیا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، 4 انچ برف ریکارڈ  کی گئی۔

مری میں رات گیے تک ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جو بعد ازاں وقفے وقفے سے بارش میں تبدیل ہوگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا کے مطابق مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور سیاح بلا خوف و خطر ملکہ کوہسار کا رخ کر سکتے ہیں۔

ڈی پی او مری کا کہنا تھا کہ وادی میں گزشتہ  رات  وقفے وقفے سے جاری ہلکی برفباری  اور بعد ازاں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ تقریباً 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

برفباری کے فوری بعد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر کر دیا ہے مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور کوئی بھی راستہ بلاک نہیں ہے۔  ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے اور کسی بھی جگہ گاڑی کے پھنسنے یا سیاحوں کے محصور ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند اور موسم کی تبدیلی کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔  سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کے پیش نظر تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے سیاح ایمرجنسی نمبر 15 یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا