Express News:
2026-07-24@13:29:00 GMT

پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شان دار مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پاک فضائیہ نے سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کامیابی کے ساتھ منعقد کی، جس میں پاک فضائیہ کی مکمل جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اس کی اعلیٰ جنگی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک تربیتی نظام کے تحت پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور جدید، مؤثر اور مقامی طور پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو  ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اس مشق کی منصوبہ بندی اور عملی شکل ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت دی گئی، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ اہداف حربی  صلاحیتوں کے ہم آہنگ استعمال کے ساتھ ساتھ سائبر، خلا اور الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم آپریشنز کے باہمی امتزاج اور مشترکہ استعمال کے ذریعے حاصل کیے گئے، مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سونگ رول لڑاکا طیاروں کا استعمال شامل تھا، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کو ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی مکمل معاونت حاصل رہی، جس کے ذریعے دشمن کے مراکز ثقل کو نہایت درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ" گولڈن ایگل فضائ مشق کی نمایاں خصوصیت رہی جس کا مظاہرہ دور تک مار کرنے والے کلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کے باکمال انضمام کے ذریعے کیا گیا، جو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں سرگرم عمل رہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان آپریشنز سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی توثیق ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ مشق  نے پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد) سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی مشق اور توثیق کا موقع فراہم کیا جس کے تحت مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید حربی فضائی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے استفادہ کرنے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کی آئی ایس پی آر کے تحت گیا کہ

پڑھیں:

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh

— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026

ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم  کو گرفتار کرنے پر بضد

روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ  امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز