2025-10-31@08:06:04 GMT
تلاش کی گنتی: 143481

«محترمہ مریم اورنگزیب»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے متعدد بار افغانستان کی طالبان حکومت کو رپورٹ بھی کیا ہے اور احتجاج بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان کی طالبان حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا۔ آخر کار پاکستان کو مجبور ہو کر دہشت گردوں کے خلاف افغانستان کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔ اسی دوران افغانستان نے عارضی جنگ بندی کی درخواست کی جس پر عارضی جنگ بندی میں دوحا میں مذاکرات تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرۂ مرمرہ کے کنارے، ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں، جہاں کبھی خلافت ِ عثمانیہ کے فیصلے امت ِ مسلمہ کی تقدیر بدل دیتے تھے، آج ایک نیا فیصلہ لکھا جا رہا ہے۔ مگر اس بار قلم سپہ سالاروں کے نہیں بلکہ سفارت کاروں کے ہاتھ میں ہے۔یہ مذاکرات بظاہر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے اثرات جنوبی ایشیا کے تزویراتی توازن تک پھیل چکے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ آیا یہ خطہ کسی نئے امن کی طرف بڑھ رہا ہے یا ایک اور عسکری تصادم کی طرف۔گزشتہ ہفتوں میں پاک – افغان سرحد پر شدید جھڑپوں کے بعد 19 اکتوبر کو دوحا میں عارضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائن الیون واقعہ رونما ہونے اور پھر ایک فون کال پر نام نہاد دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر فرنٹ لائین کا کردار ادا کرنے کے بعد سے آج تک پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی، قرضوں، دہشت گردی، معیشت کی تباہی کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ کے پی میں درجنوں آپریشن کے باوجود دہشت گردی کا جن بے قابو ہے، بلوچستان جل رہا ہے۔ پنجاب بھی لہو لہاں ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے۔ ملک بدترین سیاسی معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، دہشت گردی ایک بار پھر پنجے گاڑ رہی ہے، دہشت گردی کے پے در پے ہونے والے لرزہ خیز واقعات نے قوم کو نہایت متفکر کر دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ جو ہمارے ہاں جمہوریت کا ڈھونگ رچا ہوا ہے یہ درحقیقت موروثیت کا وہ شاخسانہ ہے کہ انسان زبانِ حال سے توبہ ہی کہے صاف نظر آتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک خاندانی سلطنت کا ایسا کھیل ہے جو پشت در پشت چلا آ رہا ہے۔ جمہوریت؟ یہ تو محض نام بڑے اور درشن چھوٹے والا معاملہ رہ گیا ہے۔ یہ تو ایک کھوکھلی ڈگڈگی ہے جسے پردے کے پیچھے بیٹھا کوئی خاندان اپنی مرضی سے بجاتا ہے، باہر سے نعرہ بلند ہوتا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس مگر اندرونی حقیقت یہ ہے کہ جب دیکھو وہی پرانی دال وہی پرانا سالن یعنی باپ گیا تو بیٹا، بیٹا نہ ہو تو بھتیجا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملالہ یوسف زئی آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، ایک نہایت متنازع واقعے کے بعد نہایت کم عمری میں نوبل پرائز کا ملنا دنیا کے لیے حیران کن تھا ہی لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانی اخلاق کے اسلامی اصول معیار کی حیثیت رکھتے ہوں وہاں بدکاری کو فروغ دینے کے لیے ملالہ نے جوائے لینڈ جیسی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم بنائی تاکہ پاکستانی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو نہ صرف فروغ دیا جا سکے بلکہ اس کو گناہ سمجھنے والوں کے ذہن سے یہ بھی مٹا دیا جائے کہ یہ غلط کام ہے بلکہ یہ کام کرنے والے اس کام کا حق رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کرنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ میں ختم ہوگیا ہے اور ان مذاکرات میں ترکیہ اور قطر نہ صرف میزبانی کا حق ادا کر رہے تھے بلکہ ان کی کوشش تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا کوئی درمیانی راستہ نکل سکے۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے راؤنڈ میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑی ثالثی سامنے آ سکے گی اور حالات جنگ یا کشیدگی کے بجائے بہتری کی طرف آگے بڑھیں گے۔ لیکن دوسرے راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بداعتمادی کے کئی پہلو دیکھنے کو ملے جو مذاکرات کی کامیابی میں مشکلات کا سبب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا۔ یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا۔ اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد ہی ’’پی پی بھگائو،سندھ بچائو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی، ماضی یا حال میں جو بھی غیرقانونی یا ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، اس کا مرکز پی پی سندھ ہائوس ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی دونوں اسپتال بھر چکے ہیں۔ سندھ حکومت اور صحت محکمہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔حلیم عادل نے کہا کہ حیدرآباد میں حال ہی میں 18ڈینگی کے مریض فوت ہوئے اور ہزاروں افراد اس مرض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، سینئرنائب صدر عبد الفتاح ملک، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹراطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سندھ کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت اپنی افادیت اور احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ثابت ہوا ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ حیدرآباد کی کئی فیکٹریاں ، کارخانے ایسے موجود ہیں جن میں کم از کم اجرت Rs.40,000/-بھی ادا نہیں کئے جا رہے ہیں جس کی تازہ مثال حیدرآباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھارت کی افواج نے بدھ کو اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام سے متعلق بات چیت کی، جس میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی سطح پر کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے موجودہ طریقہ کار کو استعمال کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک نے گزشتہ سال ایک اہم معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد ہمالیائی سرحد پر عسکری کشیدگی کو کم کرنا تھا، یہ کشیدگی 2020 میں ایک خونریز تصادم کے بعد بڑھی تھی جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2024 کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں بہتری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ُپشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے استنبول مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز اختتام پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کابل حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عسکری طرزِ فکر سے نکل کر ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی اپنائیں، اور بین الاقوامی سفارتی اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کریںا ورکہا ہے کہ امن عمل میں دونوں طرف کے سیاسی اور کاروباری قوتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ایک بیان میں اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہے کہ جنگ اور تشدد کسی بھی سیاسی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہو سکتے۔ پائیدار اور باعزت امن، جو جامع مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستگی، دہشت گردی کے منصوبوں اور مختلف حملوں میں کردار ادا کرنے کے اعترافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سطورے کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ سے ہے۔ سطورے کے بیان کے مطابق ایک شخص عاصم نے اسے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملاقات کرائی، جس کے بعد اس نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔سطورے نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے پشاور آیا، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد کمانڈر قاری محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے ریگل میں موٹر سائیکل پارکنگ پر 50 روپے کی وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی قراردیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر رسید یومیہ لاکھوں روپے کی وصولی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے موجودہ حکومت عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ایک طرف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری طرف ٹریفک پولیس اور مافیا ملکر عوام سے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ای چالان کے بعد اب ریگل جیسے مصروف اور اہم علاقے میں موٹر سائیکل پارکنگ کی فیس 50 روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) چمن میں ریلوے کی قیمتی اراضی پر قابض عناصر کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی۔ یہ کارروائی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 91 ملین روپے مالیت کی 2.1 ایکڑ زمین ریلوے کی ملکیت میں واپس لے لی گئی۔ زمین 1968ء سے لیز پر دی گئی تھی اور عدالت نے 2022ء میں فیصلہ ریلوے کے حق میں سنایا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق، غیر قانونی طور پر زیرِ استعمال اس زمین پر 12 دکانیں اور ایک گودام تعمیر کیا گیا تھا، جوبشیر اینڈ کمپنی کے زیرِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے گلیشئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ بدھ کوجاری اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت پاکستان سمیت 9ممالک میں شروع ہوگا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ10 برس میں منصوبوں پر3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ گلیشئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام ایمان کی تجدید، عمل کی تنظیم اور کردار کی تعمیر کا مظہر ہے۔یہ اجتماع جماعت کے پیغام بدل دو نظام کی عملی تعبیر بنے گا۔یہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سندھ کی خواتین کی بیداری اور اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔یہ بات انہوں نے صوبائی دفتر میں میڈیا، ٹرانسپورٹ اور طعام سمیت مختلف کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اجتماع عام کی کامیابی کے لیے تمام کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ میڈیا کمیٹی کو ہدایت کی کہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامِ حق کو وقار، سادگی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-19 مری ( آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مری کے سینئر رہنماؤں راجہ حفیظ الرحمن عباسی، طالب عباسی اور ابرار عباسی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں احاطہ نور خان میں جاری آپریشن اور مری کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جاری آپریشن کے حوالے سے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور وہ خود بھی جلد مری کا دورہ کریں گے تاکہ عوامی مسائل کا ازخود جائزہ لے سکیں۔واضح رہے کہ مری میں جاری اور متوقع آپریشن سمیت عوامی مشکلات پر پیپلز پارٹی کے کارکنان متعدد بار پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔اس سے قبل جیالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت میں سائنسی و تکنیکی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی دفاعی پیداوار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے زور دیا کہ ملکی ترقی کے لیے سائنسی و تکنیکی شعبے میں اختراعات اور خود انحصاری ناگزیر ہیں۔ دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی اور سائنسی شعبوں میں مشترکہ تحقیق، اختراعات اور صنعتی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو مزید مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات میں تعطل یقینا تشویش کا باعث ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات)سے ہوگا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب جمعرات کو کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (جسارت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی‘ صہیونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔جنوبی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے ، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی ، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے ، ٹینکر مافیا کا راج ہے ، ٹرانسپورٹ میسر نہیں ، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں ، انفرا اسٹرکچر تباہ حال اور سندھ حکومت بھاری ای...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط عای د کردی، چودھری انوار الحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مشاورت جاری ہے،ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے چودھری یاسین اور چودھری لطیف اکبر مضبوط امیدوار ہیں تاہم پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمے داری سے مکمل غافل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنا ترقیاتی عمل کوسبوتاژ کرنا ہے‘وزیراعظم شہباز شریف کی ترقیاتی پالیسی کوبیوروکریسی مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے‘تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کا موقع ضائع کردیا گیا‘ دو سو بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع تھی، اسٹیٹ بینک کے فیصلے مایوسی ہوئی ہے ۔ ’’ پالیسی ریٹ کو11 فیصد پر برقرار رکھنے سے معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟‘‘ کے سوال کے جواب میںنارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے‘ بزنس کمیونٹی کی جانب سے بارہا مطالبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایران کے صدر کو پاک-افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی، ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ محسن نقوی نے ایرانی صدر سے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ تنازع کے خاتمے میں اپنے کردار کو دہراتے ہوئے اسے سراہا۔جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے دوپہر کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھارت، پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تنازع کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر رہا ہوں، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کے لیے میرے دل میں بڑا احترام اور محبت ہے، ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام  میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔  جبکہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل...
    کابل:۔ افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں جھڑپیں طالبان رجیم کی جانب سے تعینات کان کنی کے شعبے کے سابق سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات ہونے والے سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپوں کے درمیان جاری ہیں۔ بدخشاں میں دونوں بااثرطالبان کمانڈر سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان رجیم میں مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت کی تنازع ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں کئی طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور سابق طالبان کمانڈر...
    سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔ اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے...
    دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔  ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان...
    اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔ سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں...
    کراچی: پاکستان ریلوے نے سردیوں کے نئے ٹائم ٹیبل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کر دی۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ریلوے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے اور موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر کی شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ و سگنل...
    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول...
    پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔ گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے...
    افغان طالبان کاپاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا،ہم دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ضرورت پڑی تو طالبان حکومت کو شکست دے کر دنیا کیلئے مثال بنا سکتے ہیں،خواجہ آصف بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات ظاہر کرتے ہیں طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکا دہی بتدریج موجود ہے،پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردحملے کو برداشت نہیں کرے گا،میڈیا سے گفتگو وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، خلاف ورزی پر ہمیں افغانستان کے اندر جا کر جواب دینا پڑتا تو دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افغان استنبول مذاکرات کا معاملہ کل شام کو...
    فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن شروع ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    صیہونی فورسز حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی،عرب میڈیا غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔عرب میڈیا کے مطابق...
    کریم آباد چورنگی سے ریلوے پھاٹک تک گٹکے ماوے کی فروخت جاری (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) راجو کے ماوے گٹکے نے علاقے میں دھوم مچا رکھی ہے علاقہ مکین سخت تشویش میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانہ گلبر کی حدود میں کریم آباد سے لے کر ریلوے پھٹک تک راجو نے گٹکے کی کمان سنبھال لی 25 سے زائد پان کے کیبن پر دھڑلے سے راجو کا گٹکا ماوا فروخت ہونے لگا علاقے میں پولیس نمائشی کارروائیاں کرتی ہے اس کے بعد گٹکا کارندے پھر کام شروع کر دیتے ہیں شہر میں ماوا گٹکے کے خلاف پابندی کے باوجود تو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کچھ علاقوں میں ماوا گٹکا با اسانی فروخت...
    پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں جاری اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث، اقربا پروری کی دھوم پاکستان اسٹیل ملز میں جہاں ایک طرف ایڈہاک انتظامیہ کی اقرباپروری کی دھوم ہے وہی دوسری طرف اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث ہوکر پکڑے جارہے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر سی بی اے ایگریمنٹ کو پس پُشت ڈال کر اپنوں کو نوازنے اور کمیشن کے لئے پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے دیا گیا ہے ۔ پاکستان اسٹیل ملز میں سی بی اے اور اسٹیل ملز مینجمنٹ کے ایگریمنٹ 2008-2010 کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کسی بھی اشیاء...
    لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹ 5/783، 6/334 پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات ڈپٹی ڈائریکٹرعمران رضوی سرپرست، ٹریفک جام ، عوامی مسائل پر حکام کی لاپروائی پر سوالیہ نشان شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کی تنگ گلیاں ان دنوں غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن پر کھڑے ہونے والے نئے پلازوں اور دکانوں کی تعمیر کے باعث عوام کے لیے جہنم بن چکی ہیں۔سندھ بلڈگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجود ان تعمیرات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،جس نے نہ صرف ٹریفک کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ علاقے کے مکینوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔مقامی باشندے اس صورتحال پر سخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مین ہٹن کی عدالت نے ایران نژاد امریکی خاتون صحافی مسیح علی نژاد کو بروکلین میں ان کے گھر پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے 2روسیوں کو سزا کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمے میں استغاثہ نے 46 سالہ رفعت امیروف اور 41 سالہ پولاد عمروف کو 55 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ ایران کے امیروف اور جارجیا کے عمروف روس میں ہجومی جرائم کے سربراہ تھے۔ دوسری جانب امیروف کے وکلاکا کہنا تھا کہ کہ اسے 13 سال سے زیادہ سزا نہیں ہونی چاہیے جبکہ عمروف کے وکلا نے 10 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور انڈونیشیا نے روس کے ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال ہونے والی اورودا نامی روس انڈونیشیا بحری مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مشترکہ مشقیں 2024 میں منعقد ہوئیں اور اس موقع پر طے پایا تھا کہ یہ مشقیں ہر 2سال بعد منعقد کی جائیں گی۔روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ 2026 ء میں ہونے والی مشقیں روسی فیڈریشن کے اردگرد سمندری حدود میں ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین جزائی کے ملک جمیکا کو صدی کے سب سے بڑے طوفان ملیسا کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ طوفان جمیکا سے ٹکرانے کے بعد کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر کے پائلٹ کو خریدنے کی امریکی کوشش کا انکشاف ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایک امریکی وفاقی ایجنٹ نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو بھاری دولت اور سیکورٹی کی ضمانت کے عوض بھرتی کرنے کی کوشش کی، تاکہ مادورو کو ایک ایسے مقام پر لایا جا سکے جہاں امریکا اسے گرفتار کر سکے۔ یہ واقعہ 2024ء میں جمہوریہ ڈومینیکن میں پیش آیا، جب امریکی محکمہ داخلہ سیکورٹی کے سابق فوجی افسر اور تفتیش کار ایڈون لوپیز کو اطلاع ملی کہ وینزویلا کے 2صدارتی طیارے سانتو ڈومینگو کے لا اِزابیلا ہوائی اڈے پر مرمت کے لیے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔ تحقیقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا۔ واقعہ مڈ ہرسٹ گارڈنز آکس برج کے علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے 22 سال کے افغان ملزم کو ٹیزرگن سے نشانہ بنا کر موقع سے گرفتار کرلیا۔ مقتول مقامی کمیونٹی کا معزز رکن اور کونسل رکن تھا۔ حملے کے وقت وہ اپنے کتے کو سیر کرارہا تھا۔ حملہ آور افغان نے اس کے گلے پر چھری سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیک) آسٹریلیا نے رواں سال کیے گئے متنازع معاہدے کے تحت پناہ گزینوں کو بحرالکاہل کے ویران جزیرے ناؤرو منتقل کرنا شروع کر دیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا ہے کہ تقریباً 350 پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو ناؤرو بھیجا جا سکتا ہے، کیونکہ آسٹریلیا انہیں کہیں اور آباد کرنے میں ناکام رہا۔منتقل کیے گئے افراد میں کئی سنگین جرائم جیسے حملہ، منشیات کی اسمگلنگ، اور حتیٰ کہ قتل کے مرتکب بھی شامل ہیں۔ ٹونی برک نے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کتنے پناہ گزین ناؤرو بھیجے گئے ہیں۔ کئی سال تک یہ گروہ آسٹریلیا کے امیگریشن حراستی نظام میں قید رہا، کیونکہ ان کے ویزے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین نتائج ہوں گے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں زمین کے زیادہ تر حصوں میں لوگ زندہ رہنے اور ترقی کرنے کے قابل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے بعض ماحولیاتی کارکن ان سے اختلاف کریں گے اور ان پر منافقت کا الزام لگائیں گے، کیونکہ ان کا کاربن فٹ پرنٹ بہت زیادہ ہے، لیکن وہ اپنے تمام اخراج کو جائز کاربن کریڈٹس کے ذریعے پورا کرتے ہیں۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے3 مشکل حقائق بیان کیے۔ ان کے مطابق پہلی حقیقت یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی تہذیب کا خاتمہ نہیں...
    اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار...
     لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
    اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔ پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔ سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا...
    کراچی: عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، آج عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 140ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کو آج ایف آئی...
    محمد آصف پاکستان آج ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں”سیاست نہیں، ریاست بچاؤ” کا نعرہ محض ایک سیاسی جملہ نہیں بلکہ ایک قومی ضرورت بن چکا ہے ۔ وطن عزیز گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاسی انتشار، ذاتی مفادات، بداعتمادی، ادارہ جاتی کمزوری، اور اخلاقی انحطاط کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے ۔ ہر دور میں سیاست کو ریاست پر ترجیح دی گئی، اقتدار کو خدمت پر فوقیت ملی، اور قومی مفاد ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ آج ملک کے معاشی، سیاسی، سماجی، اور ادارہ جاتی ڈھانچے کمزور ہو چکے ہیں، عوام مایوسی کا شکار ہیں، اور نوجوان طبقہ اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کیفیت میں مبتلا ہے ۔ ایسے میں یہ...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی جب کوئی قوم اپنی وفاداری کی قیمت اپنے خون سے ادا کرے ، اپنے بزرگوں کی قربانیاں تاریخ میں رقم کر دے ، اور پھر بھی اس پر غداری کے الزام لگیں، تو سمجھ لیجیے کہ انصاف صرف کتابوں میں باقی رہ گیا ہے ۔ بھارت کی وہ سرزمین، جو کبھی گنگا جمنی تہذیب کی علامت کہلاتی تھی، آج تعصب، نفرت اور مذہبی انتقام کے شور میں ڈوب چکی ہے ۔ مسلمانوں نے اس ملک کی تعمیر، ترقی اور دفاع میں اپنی نسلیں قربان کر دیں، لیکن ان کی محبت کے جواب میں نفرت کا انعام دیا گیا۔ کبھی مسجدوں کو مندروں کے نام پر شہید کیا گیا، کبھی ”گاؤ رکشا” کے بہانے بے گناہ نوجوانوں...
    حمیداللہ بھٹی دوست ممالک پاک افغان قیادت کو اکٹھاتوبٹھاسکتے ہیں لیکن اپنے مسائل کو دونوں ممالک نے خود ہی حل کرناہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ قطراورترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے دونوں ممالک کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے، جس سے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوتاہے۔ کیونکہ مذاکرات سے حل طلب مسائل جوں کے توں ہیں جس کی بناپر ایسے خیال کوتقویت ملتی ہے کہ دونوں طرف بداعتمادی کی فضاہے۔ یہ صورتحال خطے کے امن کے لیے ہرگز مثبت پیش رفت نہیں۔ قطرکی میزبانی میں مذاکرات کے پہلے دور میں سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق سے امن کی کچھ امیدبندھی مگر ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے بے نتیجہ مذاکرات نے مزید توقعات...
    ریاض احمدچودھری بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دعوئوں کے برعکس ”آزادی کی تحریکیں” بھارت کیلئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت میں آزادی پسندی کی تحریکیں تقریبا ختم ہو چکی ہے اور مزاحمت اب کوئی خاطر خواہ حیثیت نہیں رکھتی۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ مزاحمتی تحریکیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد 1990کی دہائی سے جاری ہے۔ اسکے علاوہ کئی بھارتی ریاستوں میں بھی آزادی اور خودمختاری کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔ 1988 سے 2019 کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 56ہزار سے زائد مزاحمت کے واقعات پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)فیوچررول اوور دباؤ کے درمیان فروخت ،مقامی غیر یقینی صورتحال اور سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز بھی مندی کا شکار رہی۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 1600پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ نے 1لاکھ60ہزار اور 1لاکھ59ہزار کی 2نفسیاتی حد گنوا دیں۔انڈیکس 160,100کی سطح سے گھٹ کر 158,400کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 182 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ 65.69فیصد کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1635پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 160,101پوائنٹس سے کم ہو کر 158,465 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 524 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 48 ہزار334پوائنٹس اور کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دبئی میںآج اختتام پذیر ہونے والی بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ایک شاندار اور دلکش انداز میں مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے سال کی سب سے بڑی بیوٹی اور ویلنس تجارتی نمائش میں متاثر کن شرکت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ نمائش 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری رہی۔دنیا بھر سے 75,000 سے زائد وزیٹرز اور 2,400 نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ ، اس نمائش کا 29واں ایڈیشن عالمی بیوٹی انڈسٹری کے سب سے بڑے اور اہم ایونٹس میں سے ایک ثابت ہوا۔پاکستانی ایکسپورٹرز، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تین روزہ نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں سے ملاقات، نئے مارکیٹس تک رسائی، اور پاکستان کی بیوٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے “روشن معیشت بجلی پیکج” کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے تاریخی آغاز پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اسے ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب تاریخی و انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے صنعتی لاگت میں کمی آئے گی،برآمدات کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اگرچہ زبردست معاشی انحطاط کے بعد ملک میں معاشی استحکام حاصل ہو چکا ہے، مگرمجموعی قومی پیداوار (GDP) کی 3 فیصد شرحِ نموقومی ترقی اورغربت میں حقیقی کمی کے لیے ناکافی ہے۔میاں زاہد حسین نے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مالی نظم وضبط کے باعث مہنگائی میں کمی اور پرائمری سرپلس کا حصول ممکن ہوا ہے، جس سے شرحِ نمومالی سال 2024ء میں 2.6 فیصد سے بڑھ کر 2025ء میں 3 فیصد تک پہنچی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک سے موصل اطلات کے مطابق بینک شیڈول بینکوں کی سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری 2025 ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 58 کھرب روپے سے زائد بڑھ گئی ہے، جو ان کی مسلسل دلچسپی اور حکومت کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔بق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق، شیڈول بینکوں کی کْل سرمایہ کاری ستمبر 2025 ء تک 358 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو جنوری میں 300 کھرب روپے تھی، یعنی اس میں 19.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینکنگ شعبے کے اثاث مالی سال 2025 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 52.4 فیصد تک...