2025-10-21@11:09:47 GMT
تلاش کی گنتی: 37121
«ا ف کامرس کی»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے پھینکا گیا ہے۔ عمارت میں موجود دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔ بھارت: اسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کے والد وپین گپتا نے الزام لگایا کہ اسپتال نے بار بار فیس بڑھائی اور ڈلیوری میں تاخیر کی، جس کے نتیجے میں نومولود کی جان چلی گئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی...
گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب دب شاخ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین شہر میں دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔ اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔ اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے اور یہ مگرمچھ کی کھال جیسے فلیپ سے مزین ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی...

اداروں کا بیڑہ غرق کردیا،کسی کو پسندیدہ بندہ ،کسی کو رشتے دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کے روز وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
کراچی: ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد “غیرمتوقع حالات” کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار کی...
اقوام متحدہ نے دنیا بھر کو شدید موسمی خطرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے تمام ممالک سے فوری طور پر ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ50 برسوں میں موسم اور پانی سے جڑی قدرتی آفات کے باعث20 لاکھ سے زائد انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے90 فیصد ہلاکتیں ترقی پذیر ممالک میں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق دنیا کی نصف آبادی ان ممالک میں رہتی ہے جہاں شدید موسم کی بروقت پیشگوئی اور وارننگ کا کوئی موثر نظام موجود نہیں۔ اس وجہ سے کروڑوں لوگ اب بھی خطرے کی زد میں ہیں اور کسی بھی آفت کی صورت میںپیشگی اطلاع نہ ہونے...
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو خیبر پختونخوا میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، میں صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں پریشر کے باوجود صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کرینگے، خیبر پختونخواہ پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی...
بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی مصنوعات کی زمینی راستے سے درآمد پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش کی روایتی ساڑھی صنعت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ مغربی بنگال کے ساڑھی ساز اداروں کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے 17 مئی 2025 کو اعلان کیا تھا کہ بنگلہ دیش سے آنے والی متعدد مصنوعات، جن میں کپاس اور جامدانی ساڑھیاں شامل ہیں، اب صرف مہاراشٹر کی نہاوا شوا بندرگاہ کے ذریعے درآمد کی جا سکیں گی۔ اس فیصلے سے نقل و حمل کے اخراجات اور ترسیل کے اوقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یہ اقدام دراصل بنگلہ دیش کی جانب...
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ نے ای ایف یو لائف ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اسٹریٹجک شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔ اس موقع پر دو نئے اور جدید تکافل مصنوعات ای ایف یو تکافل زینت پلان اور ای ایف یو تکافل وِن فِٹ کور پلان کا آغاز کیا گیا۔ یہ دونوں منصوبے اپنے منفرد فوائد کے ساتھ فیصل بینک کے صارفین کی مختلف مالی اور طرزِ زندگی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ای ایف یو تکافل زینت پلان روایتی تکافل مصنوعات سے بڑھ کر ہے، جو بلند ترین الاٹمنٹ اور تحفظ کے فوائد کے ساتھ طرز زندگی سے متعلق سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ...
کراچی – لائنز ایریا میں بجلی کی معطلی کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی ان صارفین کی منقطع کی گئی ہے جو مسلسل عدم ادائیگی کے باعث نادہندہ بن چکے تھے۔ترجمان کے مطابق، لائنز ایریا کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 4 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے، جس کی وجہ سے کے الیکٹرک کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ صرف انہی صارفین کی بجلی منقطع کی گئی ہے جنہوں نے طویل عرصے سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔ اہلِ علاقہ سے اپیل: کے الیکٹرک نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بل بروقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا، اس اتحاد کے بعد کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔تاکائچی کو رواں...
کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع گھرکی بالکونی سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
اسلام آباد — نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ان بھرتیوں کا مقصد نادرا کی خدمات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تیز اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کہاں اور کب؟ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، اور یہ کراچی کے پانچ اضلاع کے علاوہ اندرون سندھ کے نو اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان اضلاع میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 25 سال امیدواروں...

عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟
خیبر پختونخوا حکومت کے سابق ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے اندر شدید مخالفت کے باوجود بھی علی امین گنڈاپور کابینہ کا حصہ رہے، تاہم سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایک بار پھر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے تاکہ وہ کسی طرح نئی کابینہ کا حصہ نہ بن سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے پارٹی رہنما کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سرگرم ہیں، کچھ رہنما اپنے پسندیدہ ارکان کو شامل کرانے جبکہ بعض مخصوص چہروں کو کابینہ سے باہر رکھنے...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) حکومت نے سونیکی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔(جاری ہے) ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال مئی میں سونیکی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونیکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار
فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، جس کا ثبوت ستمبر 2025ء میں ریکارڈ ہونے والا کرنٹ اکائونٹ سرپلس اور آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ ہے۔پیر کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025ء میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 110 ملین ڈالر سرپلس میں رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 325 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال 2025-26 کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں آیا ہے۔ستمبر کے اس سرپلس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ پر کسٹم کلیئرنس میں تاخیر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے بعد سامنے آئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیرِاعلیٰ سندھ مرزد علی شاہ کو ایک ہنگامی خط لکھ دیا۔کونسل نے خط میں آگاہ کیا ہے کہ پی ایس او کے آئل ٹینکرز ’ایم ٹی اسلام 2‘ اور ’ایم ٹی حنیفہ‘ برتھ پر موجود ہیں لیکن کلیئرنس نہ ملنے کے باعث تاحال ڈسچارج نہیں ہوسکے، کیماڑی میں تیل کے...
کراچی: خام تیل عالمی قیمت میں کمی، ترسیلات زر میں اضافے کے کے رحجان سے ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11کروڑ ڈالر سرپلس میں آنے اور حکومت کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک کی 14کروڑ 60لاکھ ڈالر میں اکثریتی حصص کی فروخت کے ساتھ قومی ائیر لائن کی نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی سطح پر ڈالر کمزور ہونے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری یقینی ہونے اور مرکزی بینک کی ڈالر پر انحصار کم کرکے روپے کی بنیاد پر فنانسنگ کو فروغ دینے کی غرض سے انٹرنیشنل فنانس...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے۔ اپنے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس روڈ میپ پر بریفنگ لی اور پولیس و بیوروکریسی کو عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر سراہا۔ انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو فنڈز، جدید اسلحہ اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے سونےکی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانےکے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائےگی، اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونےکی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیرکے باعث زیورات کی برآمدات بند اور برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار ہیں-شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ جون اور جولائی میں بالکل بھی سونا درآمد نہیں ہوا،...

پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں;بلاول بھٹو زرداری کا دیوالی پر پیغام
سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی تہوار کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دیوالی کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی اور کہا دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں۔ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی صوبائی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکر چیمبر میں بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی، ملاقات میں اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں پارلیمانی معاملات زیر بحث آئے، وزیراعلی کی ارکان کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے بھی وزہراعلی سے ملاقات کی، ڈاکٹر عباد نے کہا کہ ایجنڈے کے حوالے سے وزیراعلٰی سے بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا دہشت گردی کے حوالے سے جو موقف ہے وہ ایوان میں سامنے آجائے گا، ایجنڈے میں ہم اپنی پالیسی کے مطابق چلیں گے۔ اپوزیشن...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان امریکا کی ایما پر کابل میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور سراسر لغو‘ قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جو 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق بعد ازاں دونوں فریقین نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ آئندہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے۔ خواجہ آصف...

ریلوے ہسپتال بہاولنگر کی لیز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، انکوائری میں سابق ڈی ایس ملتان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار
پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سابق مشیرجیرڈ کشنر نے غزہ میں تباہی کا منظر دیکھ کر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’غزہ میں جو کچھ میں نے دیکھا، وہ کسی ایٹمی حملے سے کم نہیں تھا۔ امریکی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے غزہ کی موجودہ حالت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ جنگ بندی کے بعد غزہ پہنچے، تو جو مناظر ان کے سامنے آئے، وہ انتہائی دل دہلا دینے والے تھے۔انہیںلگ رہا تھا جیسے اس علاقے پر ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ ہر طرف صرف ملبہ، ٹوٹے ہوئے خواب اور بکھرے ہوئے گھر نظر آ رہے تھے۔...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے )کے پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے غلام فاطمہ زوجہ عبدالرشید مرحوم کی مدیت میں موضع ٹھلہ سیداںجی 14/3اور ون میں بلٹ اپ پراپرٹیز ایوارڈ میں جعل سازی پر درج مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ:۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے بڑے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل...
فائل فوٹو۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب نوٹس جاری کر دیے گئے۔ ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق قبرستانوں کے منتظمین کا جواب نہ ملنے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کے مطابق قبضہ مافیا کے زیر اثر قبرستانوں کے خلاف رواں ماہ میں آپریشن کیے جائیں گے، قبروں کی سرکاری فیس کے برعکس اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی اقبال پرویز کے مطابق شہر میں غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔
طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ کو آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو تقریباً نو روز قبل دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور سرحدی تناؤ کے باعث ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ بندش کے نتیجے میں درجنوں مال بردار ٹرک، جن میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھیں، پاکستانی حدود میں ہی پھنس گئے تھے، جس سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ کارگو کلیئرنس کے عمل...
پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے صوبے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کرے گی۔پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وفاق سے پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جبکہ...
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نظر نہیں آتی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو سیز فائر معاہدہ ہوا تھا، وہ اب بھی قائم ہے، تاہم بعض واقعات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا’’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسرائیلی حملے جائز تھے یا نہیں، مجھے مزید معلومات لینا ہوں گی۔‘‘ دوسری طرف، سیز فائر کے باوجود اتوار کے روز غزہ میںایک مرتبہ پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایک کارروائی میں ان کے...
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔امام الحق 17رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود...
حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونیکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ پر کسٹم کلیئرنس میں تاخیر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے بعد سامنے آئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیرِاعلیٰ سندھ مرزد علی شاہ کو ایک ہنگامی خط لکھ دیا۔ کونسل نے خط میں آگاہ کیا ہے کہ پی ایس او کے آئل ٹینکرز ’ایم ٹی اسلام 2‘ اور ’ایم ٹی حنیفہ‘ برتھ پر موجود ہیں لیکن کلیئرنس نہ ملنے کے باعث تاحال ڈسچارج...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) داتا دربار توسیعی منصوبے کے لیے اراضی کی فراہمی کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید کی زیرِ صدارت کمیٹی روم بورڈ آف ریونیو لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) لاہور بابر علی سمیت دیگر شخصیات و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وقف لینڈ17 کنال5 مرلے کا سروے مکمل، قابضین کو متبادل جگہ کی فراہمی اور سٹر کچر کاسٹ کی ادائیگی...

پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے ایم پی ڈی ڈی میں ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر ای پروکیورمنٹ محمد اشفاق ٹوانہ نے شرکاء کو سسٹم کے دائرہ کار، خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کی، جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا۔ شرکاء نے پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی اس مشترکہ...
حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، اس حوالے سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجی جائے گی تاکہ پابندی ختم کی منظوری دی جا سکے۔ رواں سال مئی میں سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی بنیاد سونے کی اسمگلنگ کے خلاف شکایات تھیں۔ تاہم، وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد سونے کی قانونی تجارت کو فروغ ملے...
سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی کراچی پورٹ سے کلیئرنس میں تاخیر کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیراعلیٰ کو ہنگامی خط لکھ کر آگاہ کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسچارج ہونے والے کارگو اور بندرگاہوں پر کھڑے جہاز بھی ڈسچارج ہو رہے ہیں، فوری کسٹم کلیئرنس کی ضرورت ہے۔ او سی اے سی کے مطابق پی ایس او کا کارگو آئل ٹینکرز ایم ٹی اسلام 2 اور ایم ٹی حنیفہ کسٹم کلیئرنس کے لیے برتھوں پر لنگرانداز ہیں، کیماڑی میں آئل کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، کے پی ٹی پر برتھ لنگرانداز...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا...
بھارت کی تیز رفتار ترقی اور چمکتی سڑکوں کے پیچھے ایک ایسی دنیا چھپی ہے جہاں غربت، بھوک اور استحصال نے لاکھوں عورتوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یہ وہ عورتیں ہیں جو کبھی کسی فیکٹری میں کام کرتی تھیں، کسی دفتر میں صفائی کرتیں یا کسی دکان پر کپڑے سیتیں، مگر حالات نے انہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں ’جسم‘ ہی ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، دہلی اور تلنگانہ وہ ریاستیں ہیں جہاں جسم فروشی کرنے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے۔ پروگراممیٹک میپنگ اینڈ پاپولیشن سائز ایسٹی میشن (PMPSE) رپورٹ کے مطابق، کرناٹک 15.4...
سعید احمد:پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا،مسافروں کو کرنسی کی ترسیل اور ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدے پر غور کیا جارہا ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئی،پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائیں گی۔ وفاقی حکومت کا ہاکی کےکھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فزیبلٹی پر کام شروع کردیا۔
کراچی: کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر اس کے...
کلیم اختر:سرپلس پول میں موجودملازمین کی موجیں ختم، اب کام کرنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاق کے اضافی ملازمین کی مختلف محکموں میں تعیناتی کی ہدایات کردی۔ ایف بی آرنے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات پر باقائدہ عملدرآمد شروع کر دیا، ملازمین کو سیکشن 11اے کے تحت مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ہیڈکوارٹر سمیت ملک بھر کے مختلف ریجنل دفاتر میں نئی تعیناتیاں کیں، تعیناتیوں میں سٹینو ٹائپسٹس، اپر و لوئر ڈویژن کلرکس اور ڈرائیورز شامل ہیں۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم سرپلس پول سے 70 سے زائد ملازمین کو مختلف شہروں میں تعینات کر دیا گیا، تعینات شدہ ملازمین...
بدنام زمانہ اسرائیلی انٹیلجنس ایجنسی کے جاسوسوں کی سزائے موت پر مقدس ایرانی شہر قم میں گذشتہ روز ہونیوالے عملدرآمد کا سائبر صارفین نے بڑھ چڑھ کر خیرمقدم کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین نے، انسانی حقوق کی برملاء خلاف ورزیوں کی مرتکب ہونے والی قابض و سفاک صیہونی رژیم کے لئے اپنے ہی ملک و قوم سے غداری کرنے والے اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کو "صحیح"، "مناسب" اور "مستحق" سزا قرار دیتے ہوئے تمام اسرائیلی جاسوسوں کے لئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبہ قم کے چیف جسٹس و سربراہ جوڈیشل کونسل سید کاظم موسوی کے مطابق، ہفتے کے روز پھانسی پر لٹکائے گئے اسرائیلی جاسوس کے خلاف، موساد کے انٹیلیجنس افسر کے...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں لاہور کا...
اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد "غیرمتوقع حالات" کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار کی...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد بھی 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم منصوبوں کی منظوری بھی رک گئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
— فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رقم کی ریکوری سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گراؤنڈ رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 77 لاکھ کی ریکوری نہیں کی گئی۔آڈٹ حکام نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ نے پی سی بی سے یکم جنوری 2019 سے 30جون 2022 تک کرایہ وصول نہیں کیا۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نےکراچی میں 5 لاکھ 5 ہزار 700 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر دی۔ان کا کہنا تھا کہ لیز ایگریمنٹ کے تحت پی سی بی کو یہ زمین 10 روپے مربع گز کے حساب...
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔ سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ سعودی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس امر کی عکاسی ہے کہ؛ بین الاقوامی برادری...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی; مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ...

دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دیوالی کے موقع پر پاکستان بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ دعا ہے دیوالی کا یہ تہوار سب کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کا پیغام لائے اور ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ...
لاہور: فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 209 ریکارڈ کی گئی جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 218 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ادارہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کے باعث شہر میں آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں فضائی معیار کی اوسط شرح 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو انتہائی خراب درجہ شمار ہوتا ہے۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...

پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم
سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی...
جونیئر گریڈ افسر بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی تعینات میرٹ اور عدالتی فیصلے نظر انداز، ، توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی)میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ نہایت سنگین اور تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے واضح احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ امراض قلب کراچی ڈاکٹر طاہر صغیر نے ایک جونیئر گریڈ افسر کو بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی طور پر تعینات کیا ہے حالانکہ یہ عہدہ ایک سینئر افسر کے لیے مختص ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی کا یہ اقدام اختیارات کے صریح...
ماڈل کالونی میں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر شیٹ نمبر 16پلاٹ 1/3/1میں مخدوش بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر ات ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی، شیٹ نمبر 16 میں واقع ایک رہائشی مکان 1/3/1 پر کئی سال پہلے تعمیر کیے جانے والے مکان کی مخدوش بنیادوں پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت سے بالائی منزلوں کی تعمیر کی چھوٹ دے کر علاقہ مکینوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے لاکھوں روپے وصول کر کے اس غیرقانونی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات...
سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کی فیسوں میں آئندہ کسی بھی اضافے کے لیے اب صوبائی حکام سے پیشگی منظوری درکار ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اخراجات میں اضافے کے درمیان طلباء پر اضافی مالی دباؤ ڈالنے سے روکنا ہے۔ کراچی میں بات کرتے ہوئے یونیورسٹیز اور بورڈز کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے تصدیق کی کہ یونیورسٹیوں کو حکومت کی رضامندی کے بغیر ٹیوشن یا دیگر فیسوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اعلیٰ تعلیم میں عام شہریوں پر استطاعت سے زیادہ بڑھتے اخراجات کے خدشات کی وجہ سے یہ فیصلہ ضروری تھا۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹیوں کے لیے وفاقی گرانٹس میں...

جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔نعیم اعجاز کے خلاف مقدمہ مقتول محمد حسنین کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔مقدمے کے متن کے مطابق 20 روز قبل زمینوں پر قبضے پر ایم پی اے چوہدری نعیم کے خلاف احتجاج کیا تھا، احتجاج کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران محمد حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ملزمان نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی ایماء پر فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے نادرا اہلکاروں سے مل کر دیگر شہریوں کے فیملی ٹری کا حصہ بن کر شناختی کارڈ جاری کروا رکھے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی پرمٹ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کوائف کی تصدیق شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے مقیم متعدد افغان پاکستان کے قومی شناختی کارڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کا کلیدی کردار ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب ‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ...
پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کردے گا، ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط مان لیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط تسلیم نہ کیں تو روس اسے تباہ کر دے گا۔ فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے...

غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر اس رجحان کو اجاگر کیا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکاروں کو اپنی حب الوطنی اور ریاستی وفاداری بار بار ثابت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے متعلق سلمان خان کے ریمارکس کسی بے ساختہ رائے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصدر بی جے پی کو خوش کرنا، سیاسی مقبولیت حاصل کرنا اور اپنی آنے والی فلم کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکار اپنے وجود کا جواز پاکستان کے خلاف بیانات دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کیا جا رہا ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نئی جان ڈال دے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم میٹنگ میں گرین لائن کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور وہ تمام ادھورے کام جن کی نشاندہی بلدیاتی حکومت نے کی تھی، انہیں جلد مکمل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجا خلیق انصاری نے بتایا کہ اگرچہ منصوبے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے، تاہم اب یہ ستمبر 2026 تک...
دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج پارہ 37 اور 38 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی سمت کی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام کے درمیان بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں جبکہ گرم و خشک موسم کے باوجود نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔ کراچی میں موجودہ حدت کے دوران ہیٹ...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف کارروائیوں میں افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش پلیئر وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں سرخرو ہوئے۔ 31,250 ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شکست دی۔ سیڈ نمبر 4 اشعب عرفان نے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ گیارہ ۔ نو، گیارہ ۔ ایک اور گیارہ ۔ پانچ سے جیتا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔ ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے اقدامات کو...
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی بھارت میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں جا رہی ہیں، جس کے باعث شمالی بھارت خاص طور پر دہلی اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی کی سنگین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلودگی محض بھارت تک محدود نہیں رہتی بلکہ فضائی بہاؤ اور موسم کے حالات کے باعث یہ مضر ہوا پاکستان کے پنجاب صوبے تک بھی پہنچ جاتی ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں سموگ (دھواں نما آلودگی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بھارت میں ہر سال جب دیوالی منائی جاتی ہے تو لاکھوں کروڑوں لوگ ایک ہی وقت میں پٹاخے جلاتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ ان پٹاخوں...

این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو تہوار کی خوشیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اجتماعی خوشیوں، مثبت سوچ اور باہمی احترام کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کو زیادہ مضبوط اور پرامن بنا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے معاشرتی تنوع پر فخر کرتی ہے، کیونکہ یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو وسعت دیتا ہے اور مختلف برادریوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتا...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے سپیشل منیاریٹی کارڈ کا اجراء کردیا ہے، محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیوالی تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے جسے روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار سمجھا جاتا ہے، دیوالی کو اچھائی...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان نے تیسرا اسپنر بھی شامل کرلیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں pak vs south africa پاکستان ٹیسٹ جنوبی افریقہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کچھ شرائط تسلیم کرنے پر غور کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روسی صدر کی جانب سے دی گئی مبینہ دھمکی سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو روس بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کو...
صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے، کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی...