2025-12-10@09:09:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4721
«ا فت زدہ قرار»:
(نئی خبر)
دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے۔ امریکا میں گرفتار لقمان خان افغان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاور میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاور یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ...
اسلام آباد: امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا میں افغان شہری کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان کے مطابق لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا...
امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا ہے، دفتر خارجہ نے بھی اس حوالے سے وضاحت کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکا میں گرفتار شخص سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔ترجمان کے مطابق حکومتی سطح پر کی گئی انکوائری کے نتائج میں واضح ہوا کہ لقمان خان افغان شہری ہے، پاکستانی نہیں، وہ بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا، اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکا میں گزارا ہے۔طاہر اندرابی کا کہنا...
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔ ان کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ سی پی او خالد حمدانی...
یروشلم: لبنان اور اسرائیل کے شہری نمائندوں نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات کیے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی امن فورس کے صدر دفتر ’’ناقورہ‘‘ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے تحت بات چیت جاری ہے۔ اب تک لبنان اور اسرائیل کے درمیان رابطے صرف فوجی افسران کے ذریعے ہوتے تھے، لیکن اس بار دونوں ملکوں نے پہلی مرتبہ شہری نمائندے شامل کیے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بدرسیان نے کہا کہ یہ ملاقات ’’لبنان اور اسرائیل کے درمیان...
سندھ کا حق چھیننے پر ردعمل آئے گا: اسلام آباد چاہتا ہے تعلیم، بہبود آبادی کے حقوق اپنے پاس رکھے، اقدام غلط ہوگا، بلاول
کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ تعلیم اور بہبود آبادی کے حقوق اپنے پاس رکھے، یہ اقدام غلط ہو گا۔ سندھ کا حق چھیننے پر ردعمل آئے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے۔ یہاں علاج مفت ہو گا یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں۔ این آئی سی وی ڈی دنیا بھر میں امراض قلب کے مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ گمبٹ میں بھی اس ہسپتال کی سہولیات دی ہیں۔ مجھے سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والا امن مذاکرات کا تیسرا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کم رکھنے اور سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات میں فریقین اپنے بنیادی تحفظات پر کوئی ٹھوس پیش رفت حاصل نہ کر سکے مگر کشیدہ ماحول کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے، اجلاس کو گزشتہ ادوار کا تسلسل قرار دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بات چیت...
سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہوئے مذاکرات ب کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم پاکستان نے فی الحال جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سنگین مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور افغانستان کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاجلاسوں کا حصہ تھے۔...
سٹی 42: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے فارن سروس اکیڈمی میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان بنگلا دیش دسمبر سے کراچی میں پروازوں کے آغاز کے لیے تیارہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں بیمان بنگلا دیش ہفتے میں تین پروازیں کراچی لائے گا۔ فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے ایک اور بنجی جمپنگ ریکارڈ بنا دیا بنگلہ دیش کی ایئرلائن کے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے،بھارت کو...
سٹی42: گٹر میں بچے کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ردعمل میںآج یہ حیران کن پیش رفت ہوئی ہے کہ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسر وں اور ماتحت افسروں کو معطل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے غصے کی زیادہ وجہ سوشل میڈیا پر اپنی حکومت پر ہونے والی بے سر و پا تنقید ہے جس میں گٹر سے ڈھکن چرا لئے جانے کے بعد ہونے والے سانحے کو حکومت کی نا اہلی سے لے کر شہر کی پسنامدگی تک سب کچھ قرار دے ڈالا گیا۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ گٹر کا ڈھکن چرانے والا شخص خود بھی سوشل میڈیا پر حکومت کو مجرم ٹھہرانے میں پیش پیش ہو۔ ایپل کا...
کریملن(نیوزڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے اور کچھ کامیابی بھی ملی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا حل نکالا جائے گا کہ یوکرین مطمئن ہو، اُسے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ضمانت مل سکے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ یوکرینی معیشت کی تعمیر نو اور خوشحال ملک بننے میں بھی مدد دے گا۔ واضح رہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین...
چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح پر ترقی حاصل کی ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے اور نوآبادیاتی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی جائے، جو کہ عدل و انصاف کو...
پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر
پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد( ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) سی ڈی اے کی جانب سے ایسی ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جنہوں نے عوام کو چکمہ دیکر کم زمین اور زائد فائلیں فروخت کر رکھی ہیں ،، اس ضمن میں روشن پاکستان ہاوسنگ سکیم کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔یاد رہے پہلے روشن پاکستان کا لے اوٹ پلان کینسل کیا گیا بعد ازاں روشن پاکستان کا بلیو ایریا کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا ہے ،،، باوثوق زرائع کے...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء سے ازخود نوٹس کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت بھی طلب کی ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی جس پر چھٹیوں کے بعد بحث کی جائے گی۔...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز دبئی، ڈیزرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر گزشتہ سیزن کے فائنل کا بدلہ لے لیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وائپرز نے کیپیٹلز کے خلاف چھ میچوں پر محیط شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ یہ فتح آندریز گوس کی نصف سنچری اور گیند بازوں کی جامع کارکردگی کی مرہون منت تھی۔ یہ نتیجہ وائپرز کی ٹورنامنٹ کے تمام سیزنز میں 21ویں فتح...
وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں سوموٹو کارروائی کے دائرہ اختیار کے تحت ابتک کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے وکلا سے کہا ہے کہ آئندہ سماعت میں وہ قانونی نقطہ نظر پر معاونت کریں اور رپورٹ میں تحقیقات، قانونی اقدامات اور آئندہ تجاویز شامل ہوں۔ عدالت کے مطابق رپورٹ 17 دسمبر تک جمع کرائی جائے گی اور اس پر بحث چھٹیوں کے بعد کی جائے گی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کاروائی کا مقصد وہی حاصل ہونا چاہیے جس کے لیے سوموٹو لیا گیا، اور آئینی عدالت کسی سماعت کے بغیر کارروائی نہیں کر سکتی۔ مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا حکم وکلا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیفا عرب کپ 2025 کے افتتاحی دن نے دکھ کے سائے میں جینے والے لاکھوں فلسطینیوں کو برسوں بعد خوشی کا حقیقی لمحہ فراہم کردیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ صرف ایک میچ نہیں تھا بلکہ یہ امید کی تازہ لہر تھی جو پوری دنیا میں بکھرے فلسطینیوں کے دلوں میں دوڑ گئی۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا، ہر طرف شور، نعروں اور جوش میں ڈوبا ہوا ماحول تھا، لیکن اس ہجوم میں سب سے بلند جذبہ فلسطینی کھلاڑیوں کا تھا جو اپنی قوم کے لیے فتح کا خواب لیے میدان میں اُترے تھے۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو سخت آزمائش میں ڈالا۔...
ویب ڈیسک:پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا۔ جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔ جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 48 گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔ نہایت محدود دورانیے کے لیے اجازت دی گئی اور واپسی کے سفر کے لیے کوئی منظوری نہیں دی گئی، جس سے ہنگامی امدادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-12 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان میں نومبر کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی حکمت عملیمیں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔دہشتگرد عام شہریوں نشانہ بنانے لگے ہیں کیونکہ یہ سافٹ ٹارگٹس کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں، نومبر کے دوران عام شہریوں کی اموات میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے سخت کارروائیاں کی ہیں اور نومبر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیلیے ایک مہلک ترین مہینہ ثابت ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 206 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ...
فائل فوٹو۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میر علی کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو گھیر کر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق اسپن وام میں کی جانے والی دوسری کارروائی میں ایک مزید دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی...
فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز تاریخی انداز میں ہو گیا جہاں فلسطین کی ٹیم نے زخم زخم ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی روشن مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ یہ سنسنی خیز میچ قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فلسطین کے مدمقابل میزبان ملک کی ٹیم تھی اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے جو کبھی دفاعی کھلاڑیوں تو کبھی گول کیپر اور کبھی بدقسمتی سے کھلاڑی کی کک باہر جانے سے ناکام رہے۔ قطر اور فلسطین کے دفاعی کھلاڑی پورے میچ میں متحرک، چست اور نہایت مصروف نظر آئے جو مخالف ٹیم کے فارورڈز کی امیدوں پر پانی پھیرتے رہے۔ Full Time..???? Qatar (0) : (1)...
قطر (ویب ڈیسک) فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز تاریخی انداز میں ہو گیا جہاں فلسطین کی ٹیم نے زخم زخم ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی روشن مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ یہ سنسنی خیز میچ قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فلسطین کے مدمقابل میزبان ملک کی ٹیم تھی اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے جو کبھی دفاعی کھلاڑیوں تو کبھی گول کیپر اور کبھی بدقسمتی سے کھلاڑی کی کک باہر جانے سے ناکام رہے۔ قطر اور فلسطین کے دفاعی کھلاڑی پورے میچ میں متحرک، چست اور نہایت مصروف نظر آئے جو مخالف ٹیم کے فارورڈز کی امیدوں پر پانی پھیرتے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
سٹی 42: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی ۔ دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف میں توانائی و مائننگ اہم کردار ادا کریں گے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ ترک پیٹرولیم کمپنی کا اسلام آباد میں دفتر اسی ماہ کھولا جائے گا ۔اسلام آباد دفتر میں دس ترک ماہرین سمیت مقامی عملہ بھی تعینات ہوگا۔پاکستان اور ترکیہ کا تیل و گیس اور مائننگ سیکٹر میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ترک وزیر توانائی نے کہا تیل و گیس تلاش میں ترکیہ کی پاکستان میں پہلے...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے فوربس نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری دُگنی ہوگئی۔فوربس کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی۔ 2023 میں فنڈنگ صرف 12.5 ملین ڈالر رہ گئی تھی۔ پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائمپاکستان کی...
فوٹو: اے ایف پی پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔ سری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ...
امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی...
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی منصوبہ بندی کراس دی بارڈر ہوئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد دھماکے کے تانے بانے بھی ایف سی ہیڈکوارٹر حملے سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں حملوں میں بارودی مواد اور جائے وقوع تک رسائی کی حکمتِ عملی یکساں رہی جب کہ دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس تک رسائی میں بھی مماثلت پائی گئی ہے۔ آئی جی کے پی کے نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک منظم گروہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک پہنچنے میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایف سی...
اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔ دورانِ سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم، ساتھی مرد اور خاتون شامل ہے۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، تاہم راولپنڈی پولیس نے تمام...
سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں واقعے میں براہ راست ملوث ایک مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا، جبکہ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا لیکن اس وقت پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وائرل ویڈیو کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام میں نئی قیادت کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بہت مطمئن ہے اور امریکی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ شام ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنے۔ٹرمپ نےکہا کہ شام کی سیاسی تبدیلی کو مضبوط بنانے میں امریکی پابندیوں میں نرمی نے اہم کردار ادا کیا، جس کا شام کی قیادت اور عوام نے مثبت انداز میں خیرمقدم کیا، بہت سے سخت پابندیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، جن میں سینیئر شامی حکام کا امریکی اور اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق فہرست سے نام نکالنا شامل ہے۔امریکی صدر نے خطے میں تحمل اور امن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، پاکستان چلے گا تو سیاسی جماعتیں سیاست کرسکیں گی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، وزیر اعظم نے بار بار مذاکرات کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، یہ عوام کا مقدس کا ایوان ہے، سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گورنر راج آئین میں ہے یہ...
فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے بار بار مذاکرات کرنے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مقدس ایوان ہے، دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، اسپیکر جس وقت ہدایت دیں گے ہم بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھیں اور آپس میں بات چیت کریں تاکہ مسائل حل ہوں۔سردار ایاز صادق نے دونوں لابیز میں غیر متعلقہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگادی اور کہا کہ ارکان اعتراض کرتے ہیں آئندہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔
اسلام آباد‘ کرم (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیٹ نیوز) کرم خیبر پی کے کے علاقے سینٹرل کْرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈی پی او کْرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری روانہ کی گئی جس نے تین گھنٹے مسلسل دلیری سے مقابلہ کیا۔ صدر‘ وزیراعظم اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ دنوں پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن (PUWF) کے کراچی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیڈریشن کی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان میں ٹریڈ یونین تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے PUWF کے صدر مختار حسین اعوان، چیئرمین وقار میمن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد میمن سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو پاکستان میں مزدور تنظیموں کے طریق کار، موجودہ صورتحال اور ان مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن کا ٹریڈ یونینز کو سامنا ہے۔ صدر PUWF مختار حسین اعوان نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں مزدور تحریک مضبوط جذبے کے ساتھ سرگرم ہے، مگر قانونی پیچیدگیاں، ملازمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔،27 ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے، پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات—فائل فوٹو دفترِ خارجہ نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی تعاون پر جامع جائزہ لیا جبکہ صحت، تعلیم، ثقافت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مصر کے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان محسن نقوی نے کہا...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار دیانتدار اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنیوالے افراد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے محلہ ہاشمی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ انتخابی دفتر کا افتتاح ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی اور شیخ ولایت حسین جعفری نے کیا، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی...
راولپنڈی: لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے. واقعے کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی...
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے گوام کے خلاف میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول اسکور کردیے۔ عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی...
افتخار گیلانی کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ صرف ایک اور آزادیِ صحافت کو خوف زدہ کرنے کی کوشش نہیں۔ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ جب ایک ایسا اخبار، جو دہائیوں سے کشمیر کی سیاسی اتھل پتھل، انسانی تکالیف اور حکمتِ عملی کے مباحث کو دستاویزی شکل دیتا آیا ہے ، اچانک کمزور حالت میں دھکیل دیا جائے تو کیا کچھ داؤ پر لگ جاتا ہے ۔سال 1999کی کرگل جنگ کے بعد فوراً بعد جب نئی دہلی میں اس کے مختلف مضمرات اور اس سے حاصل شدہ سبق کا جائزہ لیا جا رہا تھا، تو قومی سلامتی مشیر برجیش مشرا میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی بیانیہ کی پذیرائی سے مطمئن نہیں تھے ۔ان کو...
پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری...
پاکستان کے دفترِ خارجہ (ایف او) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ حالیہ آئینی ترمیم، جس طرح گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی گئی تھی، وکلا برادری اور وسیع تر سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں منظور شدہ ترمیمیں عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہیں، پاکستان اس بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔...
اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، جمہوریت اور جمہوری طریقہ کار شہری و سیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے آئین میں درج انسانی حقوق...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این ہائی کمشنر ایسے بیانات سے گریز کرے جن میں سیاسی تعصب اور غلط معلومات پائی جاتی ہوں، نئی آئینی ترامیم نے پاکستان کے آئین میں درج واضح طریقہ کار کی پیروی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، جمہوریت اور جمہوری طریقہ کار شہری و سیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔ پاک فوج کا عراقی فوج کیلئے اسپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیاب انعقاد...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا بم دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو ہرا کر اعزاز کا دفاع کر لیا۔ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کی فائٹ 12راؤنڈز تک جاری رہی۔ امپائر نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔ محمد وسیم نے جیت پاکستانی آرمی کے شہداء کے نام کردی۔پاکستانی اور تھائی باکسر کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، محمد وسیم نے فائٹ کے دوران آخر تک اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا اور حریف کے حملوں کو چابکدستی سے ناکام بنایا۔ محمد وسیم نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ باکسنگ دیکھنے کیلئے آنے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan and Sri Lanka players, team management, and the Rawalpindi Cricket Stadium groundstaff after the tri-series final.#PAKvSL | #CricketKiJeet pic.twitter.com/nz0pjTQIOY — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 29, 2025 صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو...
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 115 رنز کا ہدف اعتماد کے ساتھ حاصل کیا اور 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صائم...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جبکہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ قبل ازیں، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بھی دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم...
ویمنز بگ بیش لیگ میں بارش نے سڈنی تھنڈرز کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرز کو اس وقت غیر معمولی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب امپائرز نے ہلکی بارش کے باوجود اچانک کھیل روک کر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میچ کو بارش کے باعث پہلے ہی فی اننگز پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کو 46 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فوبے لچفیلڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 38 بناکر ٹیم کو 2.5 اوورز میں 43 رنز تک پہنچادیا تھا جب امپائرز نے متنازع فیصلہ کیا۔ اگرچہ ہلکی بارش کچھ دیر سے جاری تھی لیکن اس دوران کھیل بھی جاری تھا، محض...
لاہور: ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کیس پر سماعت کی، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں بتایا کہ سبحان نے میری گرفتاری سے تین ماہ قبل مجھے جوائن کیا، سبحان ایک لاکھ روپے تنخواہ پر میرے ساتھ نوکری پر ہے،...
وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی دفتر خزانہ (ایف ٹی او) اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایف ٹی او سے اسٹامپ پیپرز جاری کروا کر اسٹامپ پیپر فیس ،کورٹ فیس اور فارن بلز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آنے پر ایف ٹی او میں تعینات سینئر آڈیٹر عادل مقبول سمیت71افسران و اہلکاروں سمیت اسٹامپ واینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ دفعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ گلشن اقبال میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایک شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش کے حوالے سے متاثرہ اشخاص والد محمد یامین،صاحبزادے محمد طاہر کے گھر B60بلاک 13D1 پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات B60بلاک 13D1میں مکان پر قبضہ کرنے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں،گھر پر مسلح ہو کے حملہ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے،قبضہ کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسریٰ یونیورسٹی حیدرآبادکے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح رجسٹرار سندھ زرعی یونیورسٹی غلام محی الدین قریشی نے ربن کاٹ کر کیاشدید سردی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ وہائی امراض میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق شدید سردی میں بیماریوں سے بچاو کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس افتتاح زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے کیاافتتاحی تقریب میں اسریٰ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) افتخار احمد، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد علی سوہو سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران اور نمائندے موجود تھے۔افتتاح کے بعد رجسٹرار اور مہمانوں نے کیمپ...
ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: رائل چیمپس نے 2025 ابو ظہبی ٹی 10کے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے ٹیم کی ہمت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یو ایس اے کے ایئرن جونز نے نارتھرن واریئرز کے خلاف شیخ زائد اسٹیڈیم میں سات وکٹوں کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح سے قبل ٹیم کئی قریبی مقابلوں میں ہار کا سامنا کر چکی تھی، لیکن امریکی کھلاڑی آرون جونزکی آل راؤنڈ پرفارمنس نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف فرنچائز بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی ایک قیمتی کھلاڑی ہیں۔ آرون جونزکا کہنا تھا کہ شکیب الحسن، جیسن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، بھارتی سائبر ڈومین پاکستان کے حوالے سے مختلف شعبوں میں فیک نیوز اور افواہیں پھیلانے میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ اب افغان سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھارت کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں، بدقسمتی ہے اس حوالے سے متعدد بھارتی مین اسٹریم نیوز آرگنائزیشن اور بھارتی صحافی بھی شامل ہیں۔ عمران خان کی زندگی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے گذشتہ روز بیان دیا تھا، اُن کا بیان تمام افواہوں کا خاتمہ کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گردش کرنے والی فیک نیوز اور افواہیں نہایت خطرناک ہیں جبکہ بھارتی سائبر ڈومین مسلسل پاکستان کے مختلف شعبوں سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے میں مصروف ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا کہ اب افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں بھارت کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں جو افسوسناک ہے، کئی بھارتی مین اسٹریم میڈیا ادارے اور وہاں کے صحافی بھی اس عمل کا حصہ ہیں۔عمران خان کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کی زندگی کے حوالے سے وزیر داخلہ گزشتہ روز...
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں. بھارتی سائبر ڈومین پاکستان کے حوالے سے مختلف شعبوں میں فیک نیوز اور افواہیں پھیلانے میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ اب افغان سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھارت کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں. بدقسمتی ہے اس حوالے سے متعدد بھارتی مین اسٹریم نیوز آرگنائزیشن اور بھارتی صحافی بھی شامل ہیں۔سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے گذشتہ...
آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارت کے نئے پینل کو منطق اور دلائل سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ کی چانسلرشپ، عمران خان کیسے نااہل قرار پائے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ سامنے آگئی مباحثے میں بھارت نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کے انکار کے بعد جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل کم درجے کا نیا پینل پیش کیا، جبکہ پاکستان نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، سابق وزیر خارجہ یا ہائی کمشنر کی جگہ اوکسفورڈ کے طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان کو میدان میں اتارا۔ ووٹنگ میں پاکستانی مؤقف کو دو تہائی اکثریت ملی، جس سے بھارت کے اسٹوڈنٹ پینل کے...
فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یو اے ای سے متعلق قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کا بیان پرانے ڈیٹا پر مبنی ہوسکتا ہے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے کوئی نئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے سندھ کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دیا، بھارت کو ایسے متنازع نفرت انگیز بیانات دینے سے باز رہنے کی تنبیہہ کرتے ہیں۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسائل کا بات چیت کے ذریعے پُرامن حل کا حامی ہے۔ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے...
امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ا سلام آباد (سب نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی...
حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
فائل فوٹو پاکستان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا ٹارگیٹڈ حملہ ہے، ہلاک امریکی اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکامامریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے جڑے دہشتگرد حملوں کا سامنا کرتا آیا ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی کے بڑھتے رجحان کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی...
دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا حالیہ سانحہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری براہِ راست افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام ہے اور اسے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ واقعہ خطرناک رجحان کی...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزا نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے آج خارجہ آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔ دبئی کے ویزا کی پاکستانیوں کے لیے بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزوں پر پابندی کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، یو اے ای نے پاکستان کے حوالے...
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان نژاد کا 2 امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ واضح طور پر دہشتگردی کی واردات ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندارابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا حملہ، جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈ اہلکار جاں بحق ہوئے، واضح طور پر دہشتگردی کی ایک واردات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے امریکی سرزمین پر ایک ’قابلِ نفرت دہشتگرد کارروائی‘ قرار دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر افغان شہری کے ملوث ہونے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ پاکستان نے جاں بحق فوجیوں کے...
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں ںے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ درخواست...
فتح جنگ: آٹے کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 1850 بوریوں کے ساتھ 22 ویلر ٹرالا قبضے میں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز فتح جنگ :وزیراعلی مریم نواز کے وژن، کمشنر راولپنڈی ڈپٹی ،کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ، اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ شب رات 2 بجے 22 ویلر ٹرالا سے 1850 آٹے کے بوریوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، جو پنجاب سے دوسرے صوبوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود، ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی نگرانی میں خصوصی...
پاکستان نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت قرار دے دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مزمت کرتا ہے، واقعہ میں مبینہ طور پر افغان شہری ملوث تھا، مقتول گارڈز کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، پاکستان کی ہمدردی متاثرہ خاندانوں اور امریکا کے ساتھ ہے، یہ حملہ امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی ایک گھناؤنا سازش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے محکموں کے ملازمین کو ہر ماہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان اداروں میں ڈسکوز، جینکوز، این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں جنہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ہر گریڈ کے ملازمین کو کتنی بجلی مفت دی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں فراہم کی جا رہی ہے، جہاں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ ملازمین کو دیے جاتے ہیں۔ گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک 600 یونٹ، گریڈ 11 سے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔ دفترخارجہ نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، چینی اور تاجک عوام کے دکھ کو پاکستان پوری طرح سمجھتا ہے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ترجمان...