2025-11-04@05:59:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1967

«اجلاس کو بتایا گیا»:

(نئی خبر)
    امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے...
    کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع  گھرکی بالکونی  سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
    راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے...
    پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے صوبے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کرے گی۔پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وفاق سے پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جبکہ...
    صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
    ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کیا جا رہا ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نئی جان ڈال دے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم میٹنگ میں گرین لائن کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور وہ تمام ادھورے کام جن کی نشاندہی بلدیاتی حکومت نے کی تھی، انہیں جلد مکمل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجا خلیق انصاری نے بتایا کہ اگرچہ منصوبے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے، تاہم اب یہ ستمبر 2026 تک...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف  ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی  نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ خبرنگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں پہنچا دیا۔ پاکستان ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے حامل 10  سے 15 ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ سیٹلائٹ 28 منٹ میں مدار میں پہنچا۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 ء کا ایک اہم سنگ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کیلئے نئی راہیں کھولے گا جبکہ ایچ ایس ون...
    پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو چین سے خلا میں بھیجا گیا، جبکہ اسپارکو کے ہیڈ آفس میں اس موقع پر سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر براہِ راست دکھائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ماہرین کے مطابق لانچ کے بعد سیٹلائٹ صرف 28 منٹ میں مدار میں پہنچ گیا۔ تاہم سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور سائنسی معلومات کے باقاعدہ حصول کا عمل شروع ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کو زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں اور انجینیئرز...
    پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں،...
    ویب ڈیسک: ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلامیں روانہ کردیا گیا ہے اور سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔  ترجمان اسپارکو کا بتانا ہے کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور  ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا جب کہ ایچ ایس ون سے سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ترجمان اسپارکو کے مطابق ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اوردیگرقدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدددےگا اور یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے 3 دہشت گردوں کے گروہ کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ اس گروہ نے نیو نازی نظریے کو قبول کیا اور اسے مسلح کارروائیوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں نوجوانوں نے نسلی جنگ شروع کرنے کے لیے مساجد، عبادت گاہوں،ا سکولوں اور مختلف سماجی سہولیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ 34 سالہ کرسٹوفر رینگروز، 25 سالہ مارکو پیزیٹو اور 25 سالہ بروگن اسٹیورٹ نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی تو وہ سنجیدہ نہیں تھے اور نہ ہی ممکنہ اہداف پر بات کرتے وقت وہ...
    اسلام آباد: غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 19 ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں پاکستان کے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا گیا اور غیر ملکی قبضے کے تحت رہنے والی اقوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 19ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد ہوا اور اس کا موضوع "مشترکہ عالمی خوش حالی کے لیے تعاون کو فروغ دینا" تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس سے قبل 13 اور 14 اکتوبر کو سینئر حکام کا اجلاس بھی منعقد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلا س میں ججوں کے ضابطۂ اخلاق میں کثرتِ رائے سے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابقچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کونسل کے 2 الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، پہلے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہوئے۔پہلے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی شریک ہوئے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے دوسرے اجلاس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی جگہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شریک ہوئے۔ اجلاس میں 7...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت کے ایم سی سمیت متعلقہ اداروں نے رپورٹس جمع کروائیں، رپورٹس کے مطابق حکومت نے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رانو کی جلد اور محفوظ منتقلی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق رانو کو پنجرے سے مانوس کرنے کے لیے پہلے پنجرہ رانو کے...
    سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر 74 شکایات میں سے 70 شکایات کو ناکافی شواہد یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے، جب کہ 3 شکایات پر مزید کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک شکایت پر کارروائی عارضی طور پر موخر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے کونسل کے اجلاسوں میں کیے گئے، جن میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شامل تھے۔ اعلامیے کے مطابق، دو علیحدہ اجلاسوں میں شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پہلے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت...
    کاکول/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم ای) کاکول میں ہفتہ کو 152ویں پی ایم اے لانگ کورس،71ویں انٹیگریٹڈ کورس،26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائجیریا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہوئے۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چیف آف آرمی سٹاف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے۔ اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر )152ویں پی ایم اے لانگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے دو سب سے طاقتور ممالک روس اور امریکا کو ایک حیرت انگیز منصوبے کے ذریعے جوڑنے کی تجویز نے عالمی سطح پر سنسنی پیدا کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے اعلیٰ نمائندے اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری مشیر کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی خیال پیش کیا ہے، جس کے تحت آبنائے بیرنگ (Bering Strait) کے نیچے 112 کلومیٹر طویل ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔کریل دیمتریف، جو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ دونوں ممالک کو نہ صرف معاشی طور پر قریب لانے بلکہ امن، تعاون اور قدرتی وسائل کی مشترکہ ترقی کی علامت بن سکتی ہے۔انہوں...
    سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کونسل کو موصول ہونے والی شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ...
    ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔ اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ فیصل آباد میں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کی وساطت سے کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد منتخب ہوئے ہیں اور صوبے کے اہم انتظامی و آئینی معاملات میں رہنمائی کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ناگزیر ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل،...
    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کریں گے، سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گاذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسپتال کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم drap WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)مختلف میڈیکل ڈیوائسز پر پابندی سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ڈریپ نے انٹرو ڈائگناسٹک (IVD) میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کو رجسٹریشن سے مشروط کر دیا ہے، جو خلافِ قانون ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ڈریپ کے متنازعہ ایس...
    سٹی42:   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات  میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ  کے ووٹروں نے حامد خان گروپ کےصدر کے امیدوار کو عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار پر ترجیح دی البتہ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیرگروپ کے امیدوار نے حامد خان گروپ کے امیدوار کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ سپریم کورٹ بار الیکشن میں اسلام آباد سے  منقسم مینڈیٹ آ گیا پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے حامد خان گروپ کے صدر کے عہدہ کیلئے امیدوار  کو 18 ووٹ زیادہ ملے۔ حامد خان گروپ کے  توفیق آصف 359 لیکر کامیاب، ہوئے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید 341 ووٹ حاصل کرسکے۔ اس معمولی لیڈ سے حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار کی مجموعی پوزیشن میں زیادہ فرق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کی مدد کے لیے برسوں کی پیشرفت خطرے سے دوچار ہے اور امدادی مالی وسائل کی شدید قلت کے باعث ان کے سکول، نوجوانوں کے تربیتی مراکز اور تحفظ کے پروگرام بند ہو رہے ہیں۔یونیسف میں نجی عطیہ دہندگان سے امدادی وسائل کے حصول کے شعبے کی ڈائریکٹر کارلا حداد ماردینی نے کہا ہے کہ ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے تعلیم، تحفظ اور صحت کی بنیادی خدمات شدید خطرے میں ہیں اور لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔موجودہ حالات میں تعلیم، پانی اور حفظان صحت جیسی بنیادی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
    تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی صوبائی حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج...
    فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔  کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو بیرونی دوروں، علاقائی صورتحال، اور سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں افغانستان سے مبینہ شرپسند سرگرمیوں اور خوارج کی کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں:افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف اجلاس میں تجارتی، تعلیمی اور قانون سازی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: حیدرآباد موٹروے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 2028 مقرر، این ایچ اے نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے دی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔حکام کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے ایوارڈ کے بعد کیا جائے گا۔کمیٹی کے ارکان نے موٹروے منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سود کی شرح زیادہ ہے۔اس پر حکام نے وضاحت دی کہ قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان  سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ریاستی رِٹ کے قیام اور امن و امان کی بحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انتہا پسند مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ جن عناصر نے حالیہ واقعات میں پولیس افسران کی شہادت یا سرکاری املاک کی تباہی میں کردار ادا...
    پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں افغان باشندوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی غیر قانونی افغان شہریوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کے حوالے سے “وسل بلوئر سسٹم” متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔(جاری ہے) پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری...
    —فائل فوٹو پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات چلیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، قائدین کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب: ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری، سزا میں اضافے کی بھی منظوری پنجاب...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار  کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
    فائل فوٹو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم، صحت اور...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا مہنگا پڑ گیا، انہوں نے اپنی ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی لیکن سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور ان کیخلاف قانون اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مصر میں ہونے والی غزہ سمٹ میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات مختلف ممالک کے رہنماوں سے ہوئی، وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ٹیبل پر کھڑے گفتگو کر رہے ہیں اور اسی دوران وہ ’ آرمینیا کے صدر‘ سے بھی ملاقات کرتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں جس کے ساتھ پاکستان...
    سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو تقریباً شادی کی طرح مناتے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور اب تک اسے تین ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Biradar DK (@iamdkbiradar) ویڈیو کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جشن کی تیاری کے دوران، اس شخص کی والدہ نے ان کا دودھ سے غسل کیا، بالکل ویسی رسم جیسی شادی میں کرتی ہیں، اور اس کے بعد...
    افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) صوبہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام 38 الیکٹرونک ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، نجی ادارے ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے پنجاب حکومت نے 40 ارب...
    ن لیگ اور جے یو آئی نے کے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دیدیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، امیرمقام، اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، راشد سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور آفتاب شاہ شریک تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا...
    صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں کو وقت سے پہلے بند کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے بعد شہرکی مرکزی شاہراﺅں کو بھی بند کیئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹی ایل پی کے مرکزی قافلے کو منتشرکیئے جانے کے بعد تنظیم کے کارکناں کو ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکزمیں جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
    اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...
    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
    خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ...
    ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو امریکا کی توہین کہا۔ْاس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایک ایسے کمرے میں...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔  آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سیرین ائیر لائن کی ٹکٹ خریدنے والے مسافر گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب میں رکے ہوئے ہیں، سیرین ائیر لائن کو مسافر وطن واپس لانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چند روز قبل سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کیا تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترجمان سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟ دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے اعلان کردہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ماؤنٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیماؤں کا ہجوم تھا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کاؤنٹی کے علاقے میں ہفتے کے روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں منگل تک 580 کوہ پیما اور 300 دیگر افرد کیمپ سے جا چکے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کچھ علاقوں اور بس اسٹاپس کے غیر رسمی ناموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں شہر سے زیادتی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بارش سے زیادہ پریشانی ٹریفک کی وجہ سے ہوئی، اب کراچی کی سڑکیں بحال ہوچکی، مرتضیٰ وہاب شہر کے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتانے کے دوران انہوں نے کراچی کی کچھ جگہوں، موڑ اور بس اسٹاپس کے ’عجیب و غریب‘ ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کون ظالم تھے جو یہ کالے پیلے و نییلے نام رکھ گئے۔ مزید پڑھیے: مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر مرتضیٰ وہاب نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی جگہ کا نام...
    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...
    علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
    نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ اور پی پی میں سیز فائر ہوگیا، دونوں جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضا مند ہوگئے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ...
    اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو گزشتہ رات بلیوایریا میں اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الہیٰ کو گولیاں ماریں۔ احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ سال کے لیے گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکام نے یقین دلایا کہ صوبے میں گندم کی کمی نہیں اور گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجی سیکٹر کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
    سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سیکریٹری ماحولیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پلانٹس کے باعث فضا، مٹی اور پانی بری طرح آلودہ ہو رہے ہیں، جبکہ اس عمل سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: 6 مظاہرین گرفتار، ریڈ زون میں کسی کو بھی گڑبڑ کی اجازت نہیں، پولیس انہوں نے کہا کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو تشویشناک سطح تک پہنچا دیا ہے۔ عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کابینہ...
    کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
    ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
    ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
    افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
    پاکستانی ماڈل و میزبان فضا علی اپنے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ کا 2 سال قبل دیا گیا ایک انٹرویو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا چلا گیا، اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا تھا کہ’ ایک شو کے دوران مجھے ٹاک بیک پر کوئی بات بری لگی اور میرا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میری ٹیم مجھ سے پائے کھلانے کی ضد کررہی تھی کیوں کہ میں کھانا اچھا بناتی ہوں لہٰذا میں نے غصے میں ہی اپنی ٹیم کو پائے کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں نے پائے بناتے ہوئے گھر میں...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔  پروقار تقریب، اعلیٰ شخصیات اور طلبہ کی شرکت یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء...