2025-09-25@16:37:08 GMT
تلاش کی گنتی: 13148
«اسلام ا باد بار کونسل نے»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ گرین لائن ٹاور تک نہیں بنا رہے، گرین لائن جامع کلاتھ مارکیٹ تک بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو شرم نہیں کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہوئی ہے، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے؟ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہوگیا، 2017ء کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے...

پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
تصویر، اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی، اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا، جو کراچی کے میئر ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے...

پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیئے، فاروق ستار
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، میں گنوا سکتا ہوں، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
پاکستان کی فارما انڈسٹری عالمی سطح پر شناخت حاصل کر رہی ہے، جس کی بڑی وجہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں کمپنی ”ہیلیون“ (Haleon) نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ملک میں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پیناڈو کی تیاری کو وسیع پیمانے پر بڑھانا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں بھی حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ برآمدات 457 ملین امریکی ڈالر...

’کیا پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں؟‘، لازوال عشق کے ٹریلر پر تہلکہ مچ گیا
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیشِ نظر پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ...
کراچی: وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ مئیر نے گرین لائن پروجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر زبردستی کام بند کروادیا۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، منصوبے کی توسیع پر مئیر کراچی کو اگر کوئی اعتراض تھا تو باقاعدہ نوٹس کا اجراء کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے، مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی۔ یہ بے بنیاد بات ہے کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا کام 2035 تک بھی مکمل نہیں ہوگا۔ اگر کام کرنے دیا جائے...
— فائل فوٹو پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی۔ قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔اس بارے میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کے نام اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ایئر لائن کو پانچ سال بعد کارگو فلائٹس چلانے کی مستقل اجازت مل گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو فلائٹس کے بعد برطانیہ کے لیے مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ برطانوی ادارے کی جانب سے 23 ستمبر کو جاری ہونے والے خط کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے،دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیاگیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہورہاہے اس پر بات نہیں کریں گے،عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) منگل کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چنندہ عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ اس کی میزبانی صدر ٹرمپ اور قطر کےامیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کی جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور حماس کے قبضے میں یرغمالیوں کی رہائی پر گفتگو کی گئی۔ نیویارک میں ہونے والی اس میٹنگ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنما شریک ہوئے۔ امریکی صدر نے اس ملاقات کو اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمے کے لیے نہایت اہم قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے میٹنگ سے قبل کہا کہ ''ہم نے یہاں 32 ملاقاتیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستگزارصادقہ عارف کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ممبر بورڈ کو بتائیں اگر عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہوا تو چھٹی کے باوجود عدالت آجائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کئی سال گزر گئے سی ڈی اے اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، عدالت نے آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی،کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔ قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو...
نیویارک: امریکی سیکریٹ سروس نے ایک بڑے سیکیورٹی خطرے کو ناکام بناتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز پر مشتمل نیٹ ورک کو تباہ کر دیا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک کے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ ایجنسی کے مطابق یہ سم کارڈز فون کے ذریعے دھمکیاں دینے، موبائل فون ٹاورز کو بند کرنے، موبائل سروس کو جام کرنے اور جرائم پیشہ افراد کو خفیہ بات چیت کی سہولت دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔ سیکریٹ سروس نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سم کارڈز اقوام متحدہ اجلاس کی جگہ سے صرف 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں موجود تھے، اس لیے فوری کارروائی کی گئی تاکہ کسی بڑے...
برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن...
طیب سیف: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔برطانیہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لائسنس ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے...

ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات: اس گروپ کے سوا کوئی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہیں کروا سکتا، امریکی صدر
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منتخب مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس کا مرکزی محور غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی تھا۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان نے امریکا سے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کروانے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ جب کہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔...
امریکی صدر سے ملاقات میں پاکستان، ترکیہ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان نے شرکت کی۔ مسلمان ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ میٹنگ کے نتائج سے خوش ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق قرضہ سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کے لیے فراہم کیا جائے گا جبکہ قرضہ لینے والے ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کے ذریعے رقم واپس وصول کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اس سکیم کے لیے 350 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا...
ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کو 4نئی بسوں کا تحفہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بسوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سعودی عرب کے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ اور...
بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے، وقت الفاظ کا نہیں عملی اقدامات کا ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ اپنی بدترین شکل اختیار کر چکا ہے، 64 ہزار سے زائد فلسطینی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے ضمیر پر داغ ہے۔ ’غزہ نہ صرف انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے بلکہ عالمی ضمیر کا بھی۔ اب وقت الفاظ کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری...
نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس لاکھ لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم...
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الائونس دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعدد وکلاء نے شکایات کی کہ بیکنگ کورٹ کے ملازمین کام ہی نہیں کرتے۔ جوڈیشل الائونس ان کو ملتا ہے جو کام کرتے ہیں۔ بینکنگ کورٹ کے ملازم کرتے کیا ہیں؟ وہ تو اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی نہیں، سارا دن وکیل مصدقہ کاپی لینے کے لیے ان کے پیچھے اور یہ آگے ہوتے ہیں۔ فوری ریلیف نہیں دے سکتے۔ ان کے کیس کو مرکزی کیس کے ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری اداروں میں تالابندی اسکول کالج بند یونیورسٹی میں چار دن کی چھٹی اساتذہ کا احتجاج حکومت کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے یہ موت اور زندگی کا سوال ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکا مار رہی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات بل کے خلاف سندھ بھر کی طرح ٹنڈوجام کے بھی تمام سرکاری اداروں میں ملازمین نے ہڑتال کی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے احتجاج کی وجہ سے چار یوم کے لیے یونیورسٹی کو بند کر دیا جب کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-2-21 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-23 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ایف بی آر نے پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں سناروں کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس معاملات سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور ان 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے ہیں۔ ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-9 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پینشن رولز کے ظالمانہ قانون کے خاتمے اور ملازمین کو دوران ملازمت گروپ انشورنس و بینول فنڈ، ڈسپنسری الاؤنس کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے، 23 تا 27 ستمبر پورے سندھ میں مکمل تالہ بندی اور الائنس کی جانب سے 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس پر دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ہاری ،کسان و مزدور طبقے کے بعد اب ملازمت پیشہ لوگوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کا آئی ،ایم ،ایف کے زیر سایہ معاشی پالیسی بنانا اور سندھ کے سرکاری ملازمین پر نافذ...

ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد خائمخانی اور ڈسٹرکٹ چیئر ڈسٹرکٹ انٹر سٹی اینڈ جوائنٹ میٹنگ ڈسٹرکٹ 3271 اسلم خالق تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد کو سوینیئر پیش کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-4 مظفر اعجازپاکستانی حکمرانوں کے بارے میں ہمارا پرانا تجزیہ ہے کہ جب یہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سے مطالبات کرتے رہتے ہیں، لیکن جوں ہی حکومت میں آتے ہیں ان کو یا تو مسائل نظر ہی نہیں آتے یا یہ دعویٰ کرنے لگتے ہیں کہ سارے مسائل حل کردیے ہیں، اور ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے دوڑ رہا ہے۔ اگرچہ یہ رویہ تو سارے ہی حکمرانوں کا ہے لیکن آج کل اتفاق سے وزیر اعظم بھی میاں شہباز شریف ہیں اور صدر بھی وہی ہیں یعنی آصف علی زرداری جن سے آج سے ٹھیک پندرہ سال قبل 2010 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز...
یو این او جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر نے اسرائیل پر عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اصول و قوانین سبھی ممالک کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، ورنہ عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے مضبوط اور قابلِ اعتماد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر کویتی قیادت کا...
اسلام آباد : پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بعدازاں وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...
امریکی سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ اجلاس سے قبل نیویارک کو ممکنہ بڑے خطرے سے بچالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیو یارک(آئی پی ایس ) امریکا کی سیکریٹ سروس نے کہا کہ اس نے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کیا ہے جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو خراب کر سکتا تھا۔امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق یہ سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا جن میں موبائل فون کے ٹاورز کو بند کرنا، موبائل سروسز کو جام کرنا اور جرائم...
مستونگ کے علاقے اسپین زنڈ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی، افسوس ناک واقعے میں 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں ہلاک واقعے کی مزید تفتیش...

شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں...
پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ مزید پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال...
اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ...
—علامتی تصویر اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کا کہنا ہے کہ خاتون ملازمہ سمیت کوہسار کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوہسار کے علاقے میں ایک گینگ کے کارندوں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو زدوکوب کیا، ملزمان نے 80 لاکھ روپے نقدی، سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ یہ بھی پڑھیے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کے مطابق 5 رکنی گینگ کا تعلق راجن پور سے ہے، گھر کی ملازمہ بھی ملوث تھی، خاتون ملازمہ کو باقاعدہ اس گھر میں پلانٹ کیا گیا تھا۔ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو کام چور قرار دیتے ہوئے انھیں فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا اور کہاہے کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا۔چیف جسٹس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست نہیں بلکہ فساد کی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں، صرف سیلابی سیاست ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب کے ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیلاب آیا ہو اور وزیر اعلیٰ خود نہ پہنچی ہوں، وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی طرح متاثرین کے درمیان بیٹھ کر ان کے دکھ درد سنے، یہ ایک نئے طرز حکمرانی کی جھلک ہے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ سیلاب سے 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 26...
لاہور کی اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
ناسا نے ایک ایسے سیارچے (ایسٹرائیڈ) کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا وائی آر ایف 2024 اس سیارچے کے بارے میں سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ 7 برس بعد یعنی سنہ 2032 میں چاند سے ٹکراسکتا ہے جس کے 4 فیصد امکانات ہیں۔ ایسی صورت میں اس سیارچے سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کے سدباب کے لیے جوہری دھماکا کرکے اس کو تباہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مزید پڑھیے: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ سیارچہ...
سندھ حکومت نے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنک اسکوٹی پروگرام خواتین کی خود مختاری اور آسان نقل و حرکت کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے خاص طور پر اُن خواتین کیلئے جو روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دی جانے والی الیکٹرک اسکوٹیز نہ صرف وقت کی...
علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی جہاد کرنا چاہتا ہے تو فوج میں شامل ہوکر کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے آنے کے بعد ہم نے جہاد کیا لیکن وہ ریاست کی اجازت سے ہوا، اس کے بعد جو فساد ہوا اسے جہاد نہیں کہا جاسکتا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علما نے ‘پیغامِ پاکستان’ میں واضح فتویٰ دیا کہ پاکستان کے اندر مسلح جدوجہد جائز نہیں، پاکستان کا آئین اسلامی دستور ہے، اگر کوئی نظام کو نہیں مانتا تو شہریت سے دستبردار ہوجائے۔ اگر پاکستان کے شہری ہیں تو وعدہ کررہے ہیں کہ آئین و...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے، متعدد...
حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون ’لیویز ترمیمی ایکٹ 2025‘کے تحت چلائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بوستان: لیویز فورس کی کامیاب کارروائی، خوردنی سامان برآمد صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کے تحت لیویز ایکٹ 2010 کے تمام پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون محکمہ داخلہ کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی اضافہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف محکمہ داخلہ...

تمام ممالک اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں.سعودی عرب اور فرانس کا مشترکہ بیان
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں ،لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی ہے، جس نے ابتدائی کامیابیاں تو دیں لیکن اب اپنی حد کو پہنچ چکا ہے۔ ری کلیمنگ مومنٹم...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے درجنوں راہنماوں نے شرکت کی. کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان کیا جس کے بعد لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو اور مالٹا نے بھی سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا صدر میکرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا عالمی سطح پر آزاد ریاست تسلیم کیا جانا ہی امن کا واحد راستہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا...
نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے ماں کو اپنے 2 کم سن بچوں کے قتل کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا جب 2022 میں 2 بچوں کی لاشیں سوٹ کیسز سے برآمد ہوئیں۔ آکلینڈ ہائی کورٹ نے 45 سالہ ہاکیونگ لی، جو جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والی خاتون ہے، کو 3 ہفتے کے ٹرائل کے بعد منگل کے روز قتل کا مجرم ٹھہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: قتل کیس میں سزایافتہ شہری کی بریت منظور لاشیں اُس وقت دریافت ہوئیں جب ایک خاندان نے آکلینڈ میں ایک اسٹوریج یونٹ نیلامی سے سوٹ کیس خریدا جس میں...
بہاولنگر (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ویڈیو سامنے آئی تواس پر صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آگیا۔ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ "اب اس پر بھی جل جل کر جل ککڑوں نے کڑھ جانا ہے، جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں"۔ 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، بڑا انکشاف سامنے آگیا اب اس پہ بھی جل جل کے...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...

سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی پر صدرمسلم لیگ ن مدینہ جادید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار
مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ’’ویلفیئر کارڈ‘‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے، جن میں حادثاتی انشورنس، مالی امداد اور ملازمت سے متعلق سہولتیں شامل ہیں۔ رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فوائد متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری مفت حادثاتی ہیلتھ انشورنس, سالانہ سات لاکھ روپے تک کا کوریج, ملک بھر میں 270 سے زائد اسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت, 24/7 ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی دونوں صورتوں میں کوریج, کوریج صرف حادثاتی مسائل پر لاگو ہوگی, ڈیجیٹل تصدیق کے...
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...

وزیراعظم شہبازشریف کل (منگل کو ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا،،جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہدیعقوب کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمودعدالت میں پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جی آپ کیاچاہ رہے ہیں؟درخواست گزارنے جواب دیا کہ ایک سال میں 3باراسپیشل میٹنگ ضروری ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ درخواست گزارکون ہے؟ کیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے ممبر ہیں؟ عدالت نے فریقین کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی Post Views:...
کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
“اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیورنگ لائسنس کےبغیرڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ،چیف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی وموٹرسائیکل چلانے والوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا جبکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی،انہوں نے کہا شہری فیض آبادٹریفک آفس،ایف سکس سہولت مرکزاورٹریفک سہولت وینز سے بھی لائسنس بنوا سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا شہری لائسنس کی فزیکل کاپی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں،ڈیجیٹل کاپی ہرگزقابل قبول نہیں ہوگی،چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ایک مذہب شہری ہونے کا ثبوت...
بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا...

بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔ امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ...
نوشہرہ پولیس نے کہا ہے کہ نظام پور کے علاقہ حصار تنگ کاہی سے نجی انٹر نیٹ کمپنی کے 3 ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغوی 132 کے وی ٹاور کیلئے سروے کر رہے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نظام پور میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کیلئے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، مغوی اہلکاروں کا تعلق کرک سے ہے، تلاش شروع کر دی گئی۔
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو عام شیشے کی کھڑکیوں کو بجلی پیدا کرنے والے شمسی پینلز میں تبدیل کر سکتی ہے۔نینجنگ یونیورسٹی کے محققین کی اس ایجاد کو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نیا نظام Diffractive-type Solar Concentrator (CUSC) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی روشنی کو شیشے کے اندر جذب کرنے کے بجائے اس کے کناروں پر مرکوز کرتا ہے۔ یہاں پر لگے ہوئے خصوصی سیلز اس روشنی کو برقی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طریقہ کار کی وجہ سے شیشے کی شفافیت برقرار رہتی ہے اور یہ عام کھڑکیوں جیسا ہی نظر آتا ہے۔تحقیقی...
بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کے علاوہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت کی۔ فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے اور پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ جے یوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ سینئر افسروں کو نظرانداز کر کے ایک افسر کی غیر معمولی ترقی اور لیبر افسر کے عہدے پر تعیناتی کے خلاف کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد سے وضاحت طلب کر لی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ چیف کمشنر صاحب کو لگتا ہے چیئرمین سی ڈی اے کی کرسی زیادہ پسند ہے۔ چیف کمشنر ایک دن چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ چھوڑ کر اپنی کرسی پر بیٹھیں اور دیکھیں کہ ان کے نیچے کیا ہو رہا ہے، پوسٹیں خالی کیوں پڑی ہیں؟ اسلام آباد میں لیبر انسپکٹرز کی چار پوسٹیں تاحال خالی ہیں اور لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں مگر تعیناتیاں نہیں کی جاتیں۔ انہوں...
ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور امن سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کےلیے رقوم بھی دیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان،...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس، اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور موناکو نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم بھی برہم اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو محفوظ رکھیں۔ سربراہی اجلاس اور عالمی رہنماؤں کی شرکت یہ اعلان فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا...
اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ تہذیب کی بنیاد انصاف پر ہے، اور ظلم کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ اسلام میں اسی انصاف پر زور دیا گیا ہے، اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایک منصف ریاست کی مدد کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ 23 ستمبر 2010 کو، عافیہ کو بدنام زمانہ ایف ایم سی کارسویل (FMC Carswell) میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، جسے عام طور پر ’’خوف کا گھر‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سزا بنیادی طور پر ناقص تھی۔ یہ مقدمہ غیر قانونی تھا کیونکہ عافیہ ایک پاکستانی شہری تھیں جنہیں ان کے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں سے اغوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔ شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 210نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال کے شروع میں جاری کردہ اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عبوری پارلیمان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے شام کی عوامی اسمبلی کو 8 دسمبر کو بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے تحلیل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور پروگرام ڈائریکٹر امجد نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے بو تراب اسکول اور منصورہ لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور گلبرگ ٹاؤن میں جاری ریفارمز کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہ ادارے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرسکیں۔ HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے کہا کہ ادارہ دنیا کے 56 سے زائد ممالک میں مختلف...