2025-11-28@20:24:32 GMT
تلاش کی گنتی: 277
«اہلکار زخمی ہوئے»:
(نئی خبر)
اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور...
پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے رشوت وصولی کے ثبوت سامنے آگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے تھانہ مومن آباد کے پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا کر شہریوں سے رشوت وصول کی جس کی خفیہ طریقے سے بنی ہوئی ویڈیو سامنے آگئی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا، اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے میں تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش بمباری جیسی جان لیوا ہو گئی ہے جہاں اقوام متحدہ کے عملے کی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے کی اطلاعات نے شہریوں کی بقا کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کی ڈائریکٹر اطلاعات جولیٹ ٹوما نے بتایا ہے کہ غزہ میں طبی عملے، صحافیوں اور امدادی کارکنوں سمیت سبھی بھوک اور تھکاوٹ سے نڈھال ہیں۔ خوراک کی تقسیم کے لیے غزہ امدادی فاؤںڈیشن کے قائم کردہ مراکز گویا موت کا پھندا بن گئے ہیں جہاں نشانہ باز لوگوں پر اس طرح اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں جیسے انہیں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ دو ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیاتاہم مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ جاں بحق شخص ڈکیت نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھا جس کی شناخت 30 سالہ وسیم اختر ولد نظر حسین کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی کے مطابق شہید پولیس اہلکار وسیم اختر ولد نظر...
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد انور کے 20 سالہ بیٹے فراز کا جنازہ تیار تھا جبکہ وہ خود حوالات کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔ انور پر بجلی چوری کا الزام تھا اور 30 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔ فراز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا سہارا تھا۔ وہ اپنے والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ مالی دباؤ اور جذباتی کرب کے بوجھ تلے دب کر انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا کے رہائشی محمد انور ایک محنت کش ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھرانے کو پال رہے تھے۔ تھانہ اروپ میں گوجرانوالہ الیکٹریسٹی...
کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کرسک(نیوز ڈیسک) یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔ یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر بھٹائی آباد میں فائرنگ سے بچہ اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی کے علاقے بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ اور اس کا رشتے دار پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے بچے اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت حسان علی ولد انور علی اور اہلکار کی شناخت کانسٹیبل 40 سالہ محسن علی ولد شبیر علی کے ناموں سے کی گئی ۔ واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات...
عبدالقیوم وزیر: لکی مروت میں واقعہ لونگ خیل سڑک پر گل باز دھقان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لونگ خیل روڈ، گل باز دھقان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ مسلح حملہ آور ان کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئےپولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ لکی...
کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بےہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 23 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین پر پریس کلب کے باہر شیلنگ کی گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مظاہرین پریس کلب اور پریس کلب چورنگی کے اطراف موجود ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو پولو گراؤنڈ کے سامنے روک دیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیاء الدین احمد...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے...
ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)سکھر میں قتل ہونے والے ایل ایس فہیم سمیجو کے قتل کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سراپا احتجاج واپڈا ہائیڈرویونین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے آفیس کے باہر دھرنا کیمپ قائم کرلیا۔ دھرنا واپڈا ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین فاروق کلہوڑو،ڈویژنل سیکرٹری شاہد سموں، ژونل وائس چیئرمین ولی محمد بھاگت، ڈویژنل وائس چیئرمین یعقوب عالمانی، اسلم شر کی قیادت میں جاری ہے۔ مقتول لائن سپرنٹنڈنٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں ہمارے ورکرز اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اب ان کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں ۔مقتول ایل ایس فہیم سمیجو کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔سکھر پولیس فوری طور...
—فائل فوٹو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ کراچی: ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کیلئے صرف 28 اہلکار...
---فائل فوٹو صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے حضرت معصومہ (س) کے فضائی دفاع کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر سردار ربانی اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران قم المقدس کے گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے حضرت معصومہ (س) کے فضائی دفاع کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر سردار ربانی اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان شرقی میں تمام نشانہ بنائے گئے مقامات فوجی مراکز...
امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی اہلکار نے غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جاری ایرانی جوابی حملوں میں مستقبل قریب میں "بڑے اضافے" کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائیگا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا! اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی چینل سی این این (CNN) کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائے گا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا۔ امریکی چینل نے نام بتائے بغیر اعلی سطحی ایرانی اہلکار سے نقل کیا کہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔ واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی وزارت داخلہ مسلح افواج کے شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ان کی یہ امداد عسکری امور کے توسط سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر جاری امدادی پروگرام سے سعودی قیادت کی شہریوں کے لیے فکر مندی کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام کے تحت شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو نفسیاتی، طبی و سماجی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔(جاری ہے) نیز وزارت داخلہ ان کے لیے حج کے خصوصی انتظامات کا اہتمام کرتی ہے۔ابراہیم بن عبدالکریم دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے تھے۔ نیز ان کے دو بھائی شہید ہوئے ہیں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مملکت...
باجوڑ اور بنوں کے پولیس اسٹیشنز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کا بہادری سے مقابلہ، 4 اہلکار زخمی
خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دو مختلف تھانوں پر حملے کیے گئے، جنہیں پولیس نے بروقت اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند اور بنوں میں تھانہ میریان کو فتنۂ الخوارج نے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایس ایچ او فضلی رحمان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باوجود، عسکریت پسند گروہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر بڑھانے میں ناکام رہے۔ پی آئی سی ایس ایس کے ماہانہ سیکیورٹی جائزے میں مئی میں 85 دہشتگردانہ حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 113 افراد لقمہ اجل بنے، ان میں 52 سیکیورٹی اہلکار اور 46 عام شہری شہید جبکہ 11 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں چار امن کمیٹی کے ارکان بھی شہید ہوئے، واضح رہے کہ اپریل میں 85 حملے ہوئے...
لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کمشنر پونچھ ڈویژن کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی اکمل شریف سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں شیخ زید اسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر اور آئی جی آزاد کشمیر راولاکوٹ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمیوں کی...
امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد...
راولاکوٹ(نیوز ڈیسک)راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ،...
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے رات گئے اپنے آفس میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حسین کوٹ کے جنگل میں ملزمان کے موجودگی کی اطلاع تھی جہاں ملزمان نےایک غار میں پناہ لے رکھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے متعلق یہ بھی اطلاع تھی کہ وہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ایس ایس پی راولاکوٹ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے انہوں نے پولیس نفری کیساتھ جنگل میں چھپے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا، تاہم اس دوران...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ...
تولی پیر کراس میں وین کو حادثہ؛ وزیراعظم آزادکشمیر کا پولیس اہلکاروں کے جانبحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چوہدری انوارالحق نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت بھی کردی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ...
سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایوان بالا نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، جبکہ دیگر بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بل کے حوالے سے اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے۔ اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے اور یہ بل متعلقہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو حکام کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے ہولناک اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اور سفارتی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ Tweet URL انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں، عزیزوں اور اسرائیل کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کہا ہے۔(جاری ہے) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک یہودی...
ظہور احمد: خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام، پولیس اہلکار عدالت سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے زبانی فیصلہ سنایا، جب کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزات نہیں کہا جا سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز ملک اور دیگر...
غزہ : اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں UNRWA کے 300 سے زائد ملازمین شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حد کو “خونریز سنگ میل” قرار دیا ہے۔ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “ان میں سے زیادہ تر اہلکار اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پوری کی پوری فیملیاں مٹا دی گئیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے، جن میں طبی عملہ اور اساتذہ شامل تھے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے تھے۔ لازارینی نے...
جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
گزشتہ روز گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ ہوگئی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ مقابلے میں پولیس اہلکار محمد خماری شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل گوادر پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان ولد دل مراد جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت شہزاد ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید پولیس اہلکار محمد خماری کی بہادری پر سٹی پولیس پوسٹ کو شہید کے نام سے...
پشاور (نیوز ڈیسک)تھانہ چمکنی کی حدود مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس موبائل نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ایس پی رورل مختیار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چمکنی میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ پولیس کی موبائل گشت پر تھی کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر روکاتو تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار اور تین...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے ۔ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی...
صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں...
اسرائیلی فوج کے سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کسی بھی بڑے حملے کا مطلب ہوگا کہ باقی تمام قیدیوں کی سزائے موت ہو جائے گی اور ایسے تمام قیدی جو آزاد ہونے کے قابل ہیں، وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اورن سلومون، اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا کہ حماس کی تحریک نے اپنے سابق کمانڈروں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سابق غزہ ڈویژن کمانڈر اورن سلومون نے حماس کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں کہا کہ اس تحریک کے اقدامات نے اسرائیلی فوج اور داخلی محاذ پر دباؤ ڈالا ہے۔ سلومون نے جروزالم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ...
رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔ یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔ یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی...
کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی...
فوٹو فائل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں حملہ کیا ہے جس کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلۂ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔ مچ میں ناکام دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوتمچ میں گزشتہ روز ہوئے ناکام دہشت گرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت دی تاکہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر بدر لائن کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ (ر) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز، جبکہ دیگر زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاضری...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں...
بھارت میں خصوصی پولیس سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال مئی میں پاکستانی خاتون مینل خان سے آن لائن شادی کی جو اس سال فروری میں اٹاری بارڈر کے ذریعے مختصر مدت ویزے پر بھارت پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیے: واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی شہریوں کی بھارت سے آج واپسی کا امکان تاہم منیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں شادی کی اجازت اپنے ہیڈکوارٹر سے لی...
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔ جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔ تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی...
—فائل فوٹو پولیس حکام کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے پیدل جیل روانہ ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئیراولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے کہا ہے آج چھٹی کا دن ہے آپ کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔جس پر پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے شاہد خٹک نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ جیل...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے۔ صوابی میں تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے مطابق نامعلوم افراد نے جھنڈا چوکی پر اچانک فائرنگ کی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے میں...
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں غنی جان روڈ پرپیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکارموقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس اہلکار فاروق کی لاش اور زخمی سرکاری ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے دوران کار...
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس...
غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا ہے کہ تل ابیب، ایران و امریکہ کے ممکنہ معاہدے کی نوعیت کے واضح ہونیکا انتظار کر رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اسکے اپنے مطالبات بھی پورے ہونگے یا نہیں! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے بارہا امید کے اظہار کے بعد اب غاصب صیہونی بھی ''گہری تشویش'' کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ''ممکن'' قرار دینے لگے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی آج ایک اعلی سطحی اسرائیلی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے اندر لگائے جانے والے اندازوں...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔ اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے...
دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے لگے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کر دی، جن سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس...
پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے کہا کہ پہلگام حملہ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔ کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔ جنرل (ریٹائرڈ) وی پی...
کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات...
بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے...
رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز فیرو زپور (سب نیوز)پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) ڈولفن اسکواڈ کے تنظیمی ڈھانچے میں 1000نئے بھرتی کانسٹیبلز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ماضی میں صرف ڈولفن اسکواڈ کے لئے بھرتی ہونے والے اہلکار ہی تعینات کیے جاتے تھے تاہم متعدد اہلکار مختلف حادثات یا میڈیکل وجوہات کے باعث موٹر سائیکل چلانے کے قابل نہیں رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی سلیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منتخب اہلکار تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈولفن اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث...
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے 4 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 4خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، شہید اہلکار باسط صدیقی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار...
راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔ سی سی ٹی وی...
— فائل فوٹو میر پور خاص کے جیل کوارٹر میں قتل ہونے والی 25 سالہ لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی اہلکار کی سانس کی نالی میں خون پایا گیا، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور گہرے نشانات تھے۔یاد رہے کہ 9 ستمبر کو جیل کوارٹر سے لیڈی اہلکار کی پولیس یونیفارم میں پھندا لگی لاش ملی تھی۔لیڈی اہلکار کے شوہر اور ایک جیل اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور دونوں ملزمان گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے محکمہ خوراک میں گندم کی بوریوں کے خردبرد ہونے کے 2 اسکینڈل سامنے آگئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے 2018 بوریاں گندم چوری کرنے والے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالوحد کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کے وائٹ روڈ اور اسپنی روڈ پر واقع محکمہ خوراک کے گوداموں سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی 2018 بوریاں گندم چوری کرکے بغیر کسی قانونی دستاویزات کے فلور ملز کو بھجوائی جارہی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ خوراک میں گندم کی چوری کی تحقیقات مکمل کرکے ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ خوراک سلمان کاکڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم...
---فائل فوٹو کراچی میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا ہے۔پولیس کے مطابق آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔دو پولیس اہلکاروں توقیر اور ماجد کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے تھے۔زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں، جنہیں سر پر ڈنڈے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔
کراچی: بھٹو کالونی میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے ایک گلی میں داخل ہوئے، جہاں مقامی افراد نے انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار تشدد کے دوران کانسٹیبل توقیر اور ماجد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو سر پر ڈھنڈے لگنے کی وجہ سے چوٹیں آئی ہیں، زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں۔
قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ، شہیدہونے والے اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔چھٹی کے دن ساتھیوں کی مدد کو پہنچنے والا بلال ریسکیو 1122 سندھ کی تاریخ کا پہلا شہید بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کی قریب احسن آباد میں جمعہ کے روز گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران راڈ لگنے سے شہید ہونے والے 1122 کے اہلکار فائر فائٹر بلال تنولی کی نماز جنازہ قائدآباد منزل پمپ کے قریب وزیرستان روڈ ظفر ٹاؤن کی گلی نمبر8 کی عمر فاروق مسجد میں لانڈھی کے مقام پر ادا کی گئی۔ عصر کی نماز کے بعد ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں سرکاری...
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے طبی عملے اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کی حالیہ اموات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر غزہ میں لوگوں کے تباہ کن مصائب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں ملک میں تشدد اور سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی، اور نومبر 2014 کے بعد پہلی بار دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک نے مارچ کے مہینے کے دوران 105 حملوں کی اطلاع دی، جس کے نتیجے میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، جب کہ 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، مزید برآں، 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں عام شہری شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی کی...
رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک نے مارچ کے مہینے کے دوران 105 حملوں کی اطلاع دی، جس کے نتیجے میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، جب کہ 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، مزید برآں، 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں عام شہری شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مارچ 2025ء میں دہشتگرد حملوں کی تعداد 11 سال میں پہلی مرتبہ 100 سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکیٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025ء میں ملک میں تشدد اور سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی، اور نومبر 2014ء کے بعد پہلی بار...
کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واشک (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر واشک کے مطابق اہلکاروں کو فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر برطرف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک حوالدار اور 12 سپاسی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ روز قبل دہشتگردوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیاتھا اور دہشتگرد 5 ایس ایم جیز، لیویز گاڑی اور موٹرسائیکل لے گئے تھے ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طا قت موجود ہے : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
ذرائع کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم دو روز تک جاری رہا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں چار بھارتی پولیس اہلکار مارے گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی...
راولپنڈی پولیس نے عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 700 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالفطر 5000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق عید پر ٹریفک کی روانی کےلیے 600 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔سی پی او کے مطابق چاند رات پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے 30 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز...
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ قلات اور نوشکی میں دہشت گردی، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق، بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال، ماہ رنگ سمیت کئی رہنما گرفتارکوئٹہ، قلاتکو بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی......
اسلام آباد؍ نوشکی؍ قلات (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے چار اہلکار شہید ہو گئے، دوسرے واقعہ میں منگیچر کے علاقے کلی ملنگ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ اسٹیٹ کمشنر منگیچر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، دو کا تعلق رحیم یار خان اور دو کا صادق آباد سے ہے۔ صدر مملکت...