2025-07-26@12:10:03 GMT
تلاش کی گنتی: 483

«ایک اننگز میں پانچ اس سے زیادہ»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔  ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی...
    وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، یہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔  اعلامیہ کے مطابق  پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے...
    لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔’جیو نیوز‘ کی خبر پر گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو 15 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جھیل میں ہوٹل کی گندگی اور فضلہ پھینکنے پر 24 گھنٹوں میں حکومتی کارروائی پر اس معاملے کو اٹھانے والے غیر ملکی سیاح نے فوری کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیر ملکی سیاح کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ایکشن اور ہوٹل سیل کرنے پر پاکستان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
    گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ میں واقع عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان اور عطا آباد جھیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور اس کی وجہ ایک غیر ملکی وی لاگر کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے گلگت بلتستان کی وادی ہنرہ میں عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ہوٹل پر الزام لگایا کہ وہاں سے مبینہ طور پر سیوریج کا پانی نکل کر جھیل میں جا رہا ہے. متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے 30 کمروں پر مشتمل ہوٹل کے ایک حصے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایک اور بھارتی طیارہ بڑے حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائر انڈیا کا ایک اور بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باوجود بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر مذکورہ طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس بار طیارہ اڑان بھر نے کے بعد پائلٹ...
    جاری کردہ تصاویر کے مطابق، "شاہد 107" ایک خودکش ڈرون ہے جو پسٹن انجن سے لیس ہے، اور اندازہ ہے کہ اس کا رینج 1500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اپنا نیا خودکش ڈرون "شاہد 107" متعارف کرا دیا ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس نئے ڈرون کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں، تاہم جاری کردہ تصاویر کے مطابق، "شاہد 107" ایک خودکش ڈرون ہے جو پسٹن انجن سے لیس ہے، اور اندازہ ہے کہ اس کا رینج 1500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ایک ایرانی خودکش ڈرون، جو "شاہد 107"...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کو ہمیشہ شریفوں کا کھیل کہا جاتا ہے، مگر اس کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی آئے جب کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ایسے کام کر بیٹھے جس سے کھیل کا وقار متاثر ہوا۔آج کل تو کسی فیصلے پر اعتراض ہو تو کھلاڑی ریویو کا سہارا لیتے ہیں، مگر ماضی میں جب یہ سہولت موجود نہ تھی، کئی بار کھلاڑی امپائرز سے الجھتے بھی نظر آئے۔ خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی غصے میں حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔ستر اور اسی کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ دنیا پر راج کر رہی تھی، ان کے فاسٹ بولرز پوری دنیا کی ٹیموں کے لیے خوف کی علامت تھے۔...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے۔جیو نیوز سے گفت گو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دیمریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد ایک لاکھ 77ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 51ہزار 800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 23ہزار 200 کیوسک اور اخراج 23ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 69ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69ہزار 700کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 31ہزار 800کیوسک اور اخراج17ہزار 700کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 58ہزار 400کیوسک اور اخراج 27ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ بیراج:جناح میں آمد ایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک...
    چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے۔ “اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد...
    جب بھی دنیا میں ظلم کی رات طویل ہو جائے تو وہی ظلم اپنے انجام کو خود دعوت دینے لگتا ہے۔ اسرائیل نے جب ایران کے خلاف کھلے عام جارحیت کا آغاز کیا تو شاید اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ جس آگ کو شعلہ دے رہا ہے وہ صرف تہران میں نہیں جلے گی بلکہ تل ابیب،حیفہ اور اشدود تک ہر اینٹ کو جھلسا دے گی۔ جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی عسکری و جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے خطے میں ایک نئی اور خطرناک جنگ کا آغاز کیا۔ مگر تاریخ کا یہ سبق اسرائیل ہمیشہ نظرانداز کرتا آیا ہے کہ ظلم کے ہر وار کا ایک انتقام ہوتا ہے اور کبھی کبھی وہ انتقام بیک...
    اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے اس دعوے...
    TEL AVIV: اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم ایرانی حکومت کی...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے گرانے اور خاتون اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔ واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات...
    ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔مھرخبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے جدید اسرائیلی F-35 جنگی طیارے کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں مار گرایا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ جہاز گرنے سے قبل نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کرلیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ شب بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے 2...
    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مسلسل کم بارشوں اور خشک موسم کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، خان پور ڈیم جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی آبادی کے بڑے حصے کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے اس میں بھی پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق خشک موسم کے باعث خان پور ڈیم میں پانی کے ذخائر انتہائی کم ہو گئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیم میں موجود پانی ڈیڈ لیول سے صرف 11 فٹ دور ہے، پانی میں مسلسل کمی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو آنے والوں دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کر دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اس سے قبل ایران کے چوتھے میزائل حملے میں ایک میزائل تل ابیب کے وسطی علاقے میں گرا، جسے اسرائیل کے جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد میزائل داغے تھے۔
    ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ پاسداران...
    جنوبی پنجاب کے کئی دیہی علاقے آج ایک خاموش مگر خطرناک ماحولیاتی بحران سے گزر رہے ہیں، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب مقامی کسانوں نے تیزی سے اُگنے والے درخت ’سفیدہ (Eucalyptus)‘ کو اپنی زمینوں پر اُگانا شروع کیا۔ ابتدا میں یہ ایک معاشی سہارا تھا۔ سفیدہ ایک ایسا درخت ہے جو چند سالوں میں بڑا درخت بن جاتا ہے، یہ لکڑی دے کر آمدن پیدا کرتا ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ معاشی سہولت ماحولیاتی سانحہ بن گئی، جس نے زمین کی زرخیزی، پانی کے ذخائر، اور خاص طور پر عورتوں کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور کسان کی مجبوری: فصلوں کی مسلسل ناکامی، نہری نظام میں پانی کی کمی، اور...
    جون کا مہینہ جیسے ہی قریب آتا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں ایک خاص قسم کی سنجیدگی اور بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجہ وہ اہم دستاویز ہے جسے ’’وفاقی بجٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ صرف آمدن اور خرچ کا گوشوارہ نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات، ارادوں اور مسائل کا عکاس ہوتا ہے۔ آئینی طور پر مرتب کردہ اور ضابطہ کار کے مطابق پیش کیا جانے والا یہ بجٹ عوام کے منتخب نمائندوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، تاکہ وہ اس کے مندرجات کا تجزیہ کریں، اس پر تنقید کریں اور بالآخر اس کی منظوری دیں۔ یہ عمل محض مالی کارروائی نہیں بلکہ جمہوریت کا ایک مظہر ہے جہاں ریاست کا مالی وژن سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان دارالحکومت کابل اس وقت تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ایک حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ یہ شہر آنے والے چند برسوں میں مکمل طور پر پانی سے محروم ہو سکتا ہے  اور اگر ایسا ہوا، تو کابل جدید دنیا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جو پانی کی قلت کے باعث زندگی کے لیے ناموزوں بن جائے گا۔یہ انکشاف معروف عالمی فلاحی ادارے مرکری کور کی ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں پانی کی کمی اب محض ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بن چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں محنت کش طبقے، غریب عوام اور مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے ہر طبقے کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، گویا تمام تر مالی بحران صرف غریبوں کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔چوہدری منظور نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی جلد ملک گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی، اور اس مقصد کے...
    بیجنگ : چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ  اجلاس ختم ہونے کے بعد چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور چین کے نائب وزیر تجارت  لی چھنگ  گانگ نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجلاس کے حوالے سے  کہا کہ  چین اور امریکہ کے درمیان گفتگو  پیشہ ورانہ،  تفصیلی ،واضح  اور  کھلے انداز میں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں   فریقین  5 جون کو  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے اور جنیوا مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے اصولی طور پر ایک فریم ورک...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
    بیجنگ :حالیہ دنوں میں، چینی فیشن اور تفریحی کمپنی Pop Mart کے “Labubu” نامی سلسلہ وار گڑیا کھلونے دنیا بھر میں مقبول ہو چکے ہیں۔ Labubu کی نئی سیریز امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں “منٹوں میں” فروخت ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں، لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں Labubu خریدنے کے لیے پرستاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی خطرات بڑھنے کی وجہ سے Pop Mart نے برطانیہ میں Labubu کی فروخت معطل کر دی ہے ۔ اس جھگڑے کی ویڈیوز دنیا بھر کے بڑے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جس پر کچھ ریٹیل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خریداری کا ایک نیا جنون پھیل سکتا ہے۔Labubu سے...
    کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز خلیجی ریاست کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے ملازمت، تجارت، سیاحت اور خاندانی دوروں سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے سے خاص طور پر صحت، تیل، اور ہنر مند مزدوروں کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی شہری اب کام، فیملی ویزٹ، سیاحتی، کمرشل اور ڈیپنڈنٹ ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر 1200 نرسز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، جس سے ظاہر...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ازدواجی زندگی کے کچھ انوکھے اور دلچسپ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پاؤں تک دباتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔ ہمایوں نے مسکراتے ہوئے ایک دلچسپ شکایت کی کہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے ’’آئی لو یو‘‘ نہیں کہا، حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔ ’’میں خود اکثر انہیں فون پر ’آئی لو یو‘ اور ’آئی مس یو‘ کہتا ہوں،...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جوابی نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، نہ ان کے پاس بتانے کوکچھ ہے، نہ دکھانے کو، عید والے دن بھی اپنی نالائقی چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، جو میڈیا کو نظرآرہا ہے، میڈیا وہ ہی دکھارہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا...
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی رنر اَپ ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی جارحانہ بلےبازی نے خواتین میں مقبولیت کو تیزی سے بڑھادیا۔ ہندوستان کے رئیلٹی شو بگ باس 18 سے مشہور ہونیوالی کنٹسٹنٹ ایڈن روز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے شریاس ائیر کیلئے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار کردیا۔ ایڈن روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ذہن میں تو شریاس ائیر سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں اور اپنے آپ کو انکے بچے کی ماں سمجھتی ہوں، مجھے انکی عاجزی اور فوکس بہت پسند ہے"۔ مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں واضح رہے کہ شریاس ائیر...
    ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی" کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین...
    سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک درجن ممالک کے افراد کے سفر پر مکمل پابندی کے اعلان پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے اس کا مقصد 12 ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلے کو مکمل طور پر بند کرنا یا اسے محدود کرنا ہے۔ اس فہرست میں ایران، افغانستان، یمن، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان سمیت چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی اور میانمار شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس پابندی کا اطلاق آئندہ پیر یعنی نو جون کو واشنگٹن کے وقت کے مطابق رات 12:01 بجے سے ہو گا۔ نئے اعلان کے مطابق اب برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون،...
    بھارت کی آبی دہشتگردی، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ کم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔ بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی امد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2 روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔ دوسری جانب...
    جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272 کلومیٹر طویل اودھمپور سرینگر بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا افتتاح بھی کریں گے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس...
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔...
    اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے چھ چھ ہزار فوجیوں کی لاشوں کو واپس کریں گے۔ علاوہ ازیں بڑے پیمانے پر گرفتار فوجیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں 15 مئی کو ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور فوجیوں کی لاشوں کی واپسی پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات ترک صدر کی ثالث میں استنبول میں جاری تھے جس میں متعدد امور پر اتفاق ہوگیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے چھ چھ ہزار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے موجودہ حکومتی اتحاد (مسلم لیگ ن) کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے بقول وہ اس احتجاج کی قیادت خود جیل سے ہی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، جنہوں نے عمران خان کا فیصلہ میڈیا کو بتایا، کا کہنا ہے کہ خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ آنے والی احتجاجی تحریک فیصلہ کن ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے انتخابات کے دن سے ہی عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کشمیر تنازعہ دنیا کے طویل المدتی تنازعات میں سے ایک ہے جس نے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حاجی چوہدری محمد قربان کوآرڈینیٹر، کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اپنے بیان میں حاجی چوہدری محمد قربان کوآرڈینیٹر، کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک المناک داستان ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں مگر بدقسمتی سے سات دہائیوں...
    پیپلزپارٹی بلتستان کے عہدیداروں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے جو قانون دیامر میں نافذ ہے وہ بلتستان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ناکام عناصر ایک صوبے میں دو الگ قوانین کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلتستان کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، بشارت ظہیر، سید محمد علی شاہ اور سید توقیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے لینڈ ریفارمز کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے سب سے زیادہ بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔...
    محمد حسن: میئر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا،میئرکی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا. میئر کوشکایات کے دوران ہی ایک کارکن نے دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا، کاشف شورو نے دونوں کارکنان کا جھگڑا ختم کرایا، حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا ہوا۔ مئیر کی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  مئیر کاشف شورو نواحی علاقے میں اسکیم کا افتتاح کرنے گئے تو پی پی پی...
    وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا آج دورہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکرمنڈی کے باہر پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے کا حکم دیا اور فی جانور فیس میں بھی مناسب کمی کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مویشی...
    ناسا کے سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کی تاریخ سے متعلق ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایک دہائی سے جاری تحقیق کے بعد، ناسا کے مشن مارس ایٹموسفیرک وولاٹائل ایوولوشن یعنی ماوین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جو سَپَٹرنگ(Sputtering)  نامی عمل کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہیں، جس میں بوجھل ذرات مریخ کے ماحول سے ایٹمز کو زبردستی نکال باہر کرتے ہیں۔ ماوین مشن کی پرنسپل انویسٹی گیٹر اور تحقیقاتی رپورٹ کی شریک مصنفہ شینن کری اس عمل کو یوں بیان کرتی ہیں کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کوئی توپ کے گولے کی طرح پول میں چھلانگ لگائے، یہاں پول میں چھلانگ لگانے والا بھاری آئن ہے، جو تیزی سے مریخی ماحول سے...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) یورپی یونین کے ممالک نے بدھ کے روزشام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھانے، سوائے ان کے جو سلامتی کی بنیاد پر ہیں، کے لیے قانون سازی کی۔ امریکی پابندیاں ختم، شام کا مستقبل کیا ہو گا؟ جنگ زدہ ملک کی تیزی سے تعمیر نو کو آسان بنانے کے لیے شام کا مرکزی بینک اور قرض کے خواہشمند دیگر ادارے ایک بار پھر یورپی مالیاتی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کیے گئے سیاسی فیصلے پر عمل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ہم بحیثیت پارٹی تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت...
    شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو...
    برطانیہ کی ایک بایوٹیک کمپنی ماڈرن سنتھیسس نے فیشن اور سائنس کے ملاپ سے ایک حیران کن تجربہ پیش کیا ہے۔ اس کمپنی نے ایسے فائبرز تیار کیے ہیں جو زندہ بیکٹیریا کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور ان کی مضبوطی اسٹیل سے آٹھ گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ان فائبرز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قدرتی طریقے سے پیدا ہوتے ہیں، اور ان کی تیاری میں نہ زہریلے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں، نہ ہی پانی کا بے تحاشا ضیاع ہوتا ہے۔ اس طرح یہ نئی نسل کے کپڑے ماحول دوست، پائیدار اور پُرکشش ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کو ایک مخصوص اور محفوظ ماحول میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ حیاتیاتی عمل کے ذریعے انتہائی باریک...
    لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، گزشتہ ہفتے ایک وائن بلاگ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کیونکہ یہ ملک 2034 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں سیاحتی ماحول کے مدنظر سعودی حکام نے شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ بلاگر نے اپنی معلومات کا کوئی ذریعہ نہیں بتایا تھا لیکن بعد میں کچھ بین الاقوامی میڈیا نے اسے آگے پھیلا دیا۔ دہائیوں کے بعد سعودی عرب میں شراب کی پہلی دوکان کھولنے کی تیاری شراب پر پابندی ہٹانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر...
    اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
    بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرپرست اعلی بن گئی، معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں، بھارتی...
    فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ بن گئی، معرکہ حق " آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز  کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ  پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ  کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز  کے کالعدم تنظیموں  کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت  کے ساتھ ساتھ  بھارتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا  آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،  نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران  ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے"۔ چین کی دفاعی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کے کیف پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ’خوش نہیں‘ ہیں، انہوں نے پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ’اسے کیا ہو گیا ہے؟ وہ بہت سے لوگوں کو مار رہا ہے‘ پیوٹن ’بالکل پاگل‘ ہوچکا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس سے قبل کہا تھا کہ حالیہ روسی حملوں پر واشنگٹن کی ’خاموشی‘ پیوٹن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے ماسکو پر سخت دباؤ اور مزید سخت پابندیاں گانے کی اپیل کی تھی۔ اتوار کی رات روس کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے حالیہ پاک-بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا *آہنی دوست قرار دیتے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔”چین پاکستان آہنی دوست” باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیاجے-10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ، بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
    اسلام ٹائمز: کرم کے مسئلہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے تو اس حوالے سے انکی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں ضلع کرم کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، انہوں نے اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی تمام تر کوششوں کا قلع قمع کیا۔ وہ انتہائی مخدوش حالات کے دوران سفیر امن بن کر ایک پارلیمانی وفد لیکر کرم پہنچے، انہوں نے بلاتفریق اہل تشیع کے ساتھ ساتھ مظلوم اہلسنت کے درد کو نہ صرف سنا بلکہ اسے محسوس کرتے ہوئے اپنے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خصوصی رپورٹ ضلع کرم کی سرزمین طویل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )امریکی وزارت خزانہ نے شامی صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس الخطاب پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح مرکزی بینک، دیگر کئی بینکوں، سرکاری تیل و گیس کمپنیوں، وزارتوں، شامی فضائی کمپنی، نشریاتی و ٹیلی ویژن اور اللاذقیہ و طرطوس کی بندرگاہوں پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں. قبل ازیںامریکی وزارتِ خزانہ نے ایک فوری فیصلے کے تحت شام پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم چند گھنٹوں کے بعدوزارت نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق شام پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی...
    بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سیاسی جماعتوں سے حمایت نہ ملنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق تقریباً 17 کروڑ کی آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں بغاوت کے کے نتیجے میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو فرار ہونے پر مجبور کرنے کے بعد سے سیاسی بحران کا شکار ہے تاہم اس ہفتے سیاسی بحران میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں حریف جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور متضاد مطالبات پیش کیے۔ 84 سالہ نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس، جو انتخابات تک عبوری حکومت...
    بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سیاسی جماعتوں سے حمایت نہ ملنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 17 کروڑ کی آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں بغاوت کے کے نتیجے میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو فرار ہونے پر مجبور کرنے کے بعد سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔ تاہم اس ہفتے سیاسی بحران میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں حریف جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور متضاد مطالبات پیش کیے۔ 84 سالہ نوبیل امن...
    بھارت کی آبی جارحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔ بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں...
    اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان قائم کرنے کیلئے آج گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں دونوں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت تمام فریقین باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر...
    برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے شام کے خلاف عائد اپنی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی ایک نئے، جامع اور پرامن شام کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، یورپی یونین کی تمام پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ...
    ​​​​​​​سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔  اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد  سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
    آغا سید حسن الموسوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انجمن شرعی شیعیان کے پلیٹ فارم سے نہ صرف روحانی و مذہبی خدمات انجام دی جائیں بلکہ عوام کی بنیادی ضروریات خصوصاً تعلیم، صحت اور روزگار میں بھی عملی کردار ادا کیا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو انجمن شرعی شیعیان و پارس ہیلتھ کیئر کا ایک روزہ مفت "میگا ہیلتھ کیمپ" انجمن شرعی شیعیان و پارس ہیلتھ کیئر کا ایک روزہ مفت "میگا ہیلتھ کیمپ" انجمن شرعی شیعیان و پارس ہیلتھ کیئر کا ایک روزہ مفت "میگا ہیلتھ کیمپ" انجمن شرعی شیعیان و پارس ہیلتھ کیئر کا ایک روزہ مفت "میگا ہیلتھ کیمپ" انجمن شرعی شیعیان و پارس ہیلتھ کیئر کا...
    اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلآٹی نے کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے قدم کو یادگار بنانے کے لیے ایک ایسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ یہ لباس عام کپڑے سے نہیں، بلکہ کالے انسانی بالوں کی چوٹیوں سے تیار کیا گیا تھا۔ ایک ایسا جُرات مندانہ فیشن بیان جو اُن کے ہیئر وِگ اور ایکسٹینشن برانڈ ”نِش ہیئر“ کو ایک تخلیقی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ پارول نے 16 مئی کو ہونے والی فلم ’ایڈنگٹن‘ کی اسکریننگ میں یہ اسٹرپ لیس لباس پہنا، جو نہ صرف منفرد انداز کا حامل تھا بلکہ ایک واضح اسٹیٹمنٹ پیس بھی تھا۔ لباس میں ایک گہری سویٹ ہارٹ نیک لائن اور غیر متوازن...
    ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر ایک ملزم نے خود کو پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: غگ، ایک عورت دشمن قبائلی رسم میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں ایک نوجوان کے خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا، جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کرنے کا حکم دیا، ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔ قبائیلی روایت کے مطابق ملزم کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے، اسی بنا پر ملزم کو بے گناہ بھی قرار دے دیا گیا،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB  256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور  Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک  بہترین  تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کسی پیشکش کے برعکس یہ پی ٹی آئی کی قیادت ہے جو پس پردہ خاموشی سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈٹ کے کھڑے رہنے کے حوالے سے عوامی سطح پر بیانات موجود ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا اصرار ہے کہ کسی بھی طرح کی پیشرفت میڈیا کی چکاچوند سے دور ہونا چاہئیں۔رازداری اسلئے...
    ---فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک ہے۔منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال سامنے آ گئیواٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتا دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ...
    حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام...
    اسلام آباد:بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج...
    فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، وہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔ ٹرمپ کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی فوج کو سراہا گیا بلکہ پاکستانیوں کی ذہانت کی بھی تعریف کی گئی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرمپ کی...
      ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمیں جواب دینے کا حق ہے پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہے ، ہمارے پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا وفد یوکے ، برسلز اور فرانس جائے گا جبکہ ہمارا ایک وفد روس بھی جائے گا، نائب وزیراعظم نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب...
    جنوبی ایشیا میں جہاں زمین کی تہذیب ہزاروں برس پر محیط ہے، وہیں اس دھرتی کو جلا بخشنے والے دریا آج سیاسی قوت کے پنجے میں سسک رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اب اس نکتے پر آچکی ہے جہاں بارود کی بو نہیں، پانی کی روانی خطرہ بن گئی ہے۔ جنوبی ایشیا میں پانی نہ صرف زندگی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ایک جغرافیائی و تزویراتی اثاثہ بھی ہے، جس پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں پانی کی تقسیم ایک مرکزی تنازع کے طور پر ابھری ہے، یہاں تک کہ بعض تجزیہ نگار اسے ممکنہ ’’ آبی جنگ‘‘ کی شروعات قرار دے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) اس ہفتے شامی عوام امید اور خوشی کے ساتھ ایک بار پھر ملک بھر کی سڑکوں پر جشن منانے کے لیے نکلے۔ اس خوشی کی وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان کہ وہ شام پر عائد سخت پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسد خاندان کے دور حکومت میں 45 سال تک شام عالمی سطح پر تنہائی کا شکار رہا۔ تاہم اس خاندان کی حکومت کے خاتمے کے بعد جنگ سے تباہ شام کا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن دکھائی دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ''اب ان کا وقت ہے۔ ہم تمام پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔‘‘ اپنے تین روزہ دورہ...
    انسداد ملیریا پروگرام کے لیے 1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے۔ تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم چلانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بروقت کارروائی نہ کرنے سے مذکورہ خطوں میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) شام کے خلاف لگی امریکی پابندیوں کے خاتمہ متوقع طور پر 13برس تک خانہ جنگی کے شکار رہنے والے اس ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پیدا کرے گا۔ یہ صورتحال دیگر ممالک میں رہنے والے شامی باشندوں، ترکی اور خلیجی ریاستوں کے لیے بہت زیادہ کشش رکھتی ہے۔ ٹرمپ کا شام کے خلاف تمام امریکی پابندیاں ہٹانے کا اعلان شام میں نئی عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی کاروباری افراد، شام کے وزیر خزانہ اور تجزیہ کاروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپکے اعلان کی روشنی میں جب شام پر لگی پابندیاں ختم ہو جائیں گی تو متوقع طور پر انتہائی مشکلات کی...