2025-09-19@01:30:19 GMT
تلاش کی گنتی: 588
«ایک اننگز میں پانچ اس سے زیادہ»:
دراصل ایران کیخلاف امریکہ کے محکمہ خزانہ کیجانب سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں پہلے سے ہی نافذ ہیں اسلئے ان پابندیوں کا ایران پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" نے اسرائیلی چینل 12 کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مہینے کے آخر تک ایران پر پابندیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میرے خیال میں ایسا ہی ہو گا۔ قبل ازیں آکسیوس کے ایک صحافی نے اطلاع دی کہ "اسنیپ بیک" نامی طریقہ کار سے متعلق ایک قرارداد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران، امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبے میں ایک نئے اور تاریخی شراکت داری معاہدے پر دستخط ہوئے۔ لندن میں ہونے والی اس اہم پیش رفت کے موقع پر صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ نجی شعبے میں بڑی ڈیلز، جو برسوں سے زیرِ غور تھیں نیو یارک ٹائمز کے مطابق، اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنی X-Energy اور برطانوی کمپنی Centrica برطانیہ بھر میں ایٹمی ری ایکٹرز لگانے کے منصوبے پر کام کریں گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا: یہ معاہدہ برسوں سے صرف باتوں میں تھا، لیکن اب آخرکار حقیقت بن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد ایک لاکھ 53ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 22ہزار 900کیوسک اور اخراج 22ہزار 900کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 57ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 26 ہزار 600کیوسک اور اخراج 9ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 50ہزار 500کیوسک اور اخراج 43ہزار 300کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراج: جناح میں آمد ایک لاکھ 91ہزار 300کیوسک اور...
پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ روز17 ستمبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک تاریخ ساز اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی اہمیت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب پہنچنے پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا جو اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب آمد پر دیا گیا تھا۔ سعودی دارالحکومت میں پاکستانی پرچموں کی بہار نظر آئی وہیں پاکستان میں بھی سرکاری عمارتوں پر سعودی پرچم لہرا دیے گئے۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔ معاہدے کی سب سے اہم شق کے مطابق ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں مرکزی اپوزیشن جماعت پیپلز پاور پارٹی کے سینئر رکن پارلیمان کون سونگ دونگ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقدام سابق صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کون ہی سے منسلک بدعنوانی کے ایک بڑے مقدمے کی تحقیقات کے تحت کیا گیا ہے۔یہ وارنٹ سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے جاری کیا، جو کہ خصوصی تفتیش کار من جونگ کی کی ٹیم کی درخواست پر جاری کیا گیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کون کے جانب سے ثبوت مٹانے کا خدشہ موجود تھا، اس لیے گرفتاری ناگزیر ہو گئی۔ 5بار رکن پارلیمان منتخب ہونے والے کون سونگ دونگ کو...

اینڈی پائیکرافٹ تنازع پر ڈیڈ لاک برقرار، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹہ ملتوی، مشاورت جاری
پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر جوابی خط میں بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر...
لاہور: پارک ویو سٹی نے اپنے حفاظتی بند کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ایک شاندار سنگِ بنیاد تقریب کے ذریعے کر دیا، جو مستقبل میں ممکنہ سیلابی خطرات کے مقابلے کے لیے رہائشیوں کی طویل مدتی حفاظت اور بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ اس موقع پر چیئرمین وژن گروپ عبدالعلیم خان، سی ای او پارک ویو سٹی جنید امین اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ریئلٹرز، رہائشیوں اور کمیونٹی نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جس سے اس انقلابی منصوبے پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار ہوا۔ تقریب کے دوران چیئرمین عبدالعلیم خان نے دریائے راوی کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپارکو ڈے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیے گئے جو پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ٹکٹ آئی کیوب – قمر، پاک سیٹ – ایم ایم 1 اور ای او – 1 کی کامیاب لانچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے جاری کیے گئے ہیں، جو ملک کے خلائی پروگرام کیلیے نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔آئی کیوب – قمر، جو 3 مئی 2024 کو چین کے مشن چانگ ای – 6 کے ذریعے لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا جس نے چاند کے مدار میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا اور سورج و چاند کی تصاویر حاصل کیں۔پاک سیٹ –...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سپارکو ڈے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیے گئے جو پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ٹکٹ آئی کیوب – قمر، پاک سیٹ – ایم ایم 1 اور ای او – 1 کی کامیاب لانچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے جاری کیے گئے ہیں،جو ملک کے خلائی پروگرام کےلیے نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔آئی کیوب – قمر، جو 3 مئی 2024 کو چین کے مشن چانگ ای – 6 کے ذریعے لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا جس نے چاند کے مدار میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا اور سورج و چاند کی تصاویر حاصل کیں۔پاک سیٹ –...
علی رامے: پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ میں ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ میں ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ میں ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا دریائے چناب میں مرالہ پر...
برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
یوکرین جنگ کے بعد مغربی ممالک کی سخت پابندیوں نے روس کی معیشت کو نئے راستے تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب روس نے ایک پرانے طریقے ’بارٹر ٹریڈ‘، یعنی چیز کے بدلے چیز کے لین دین، کو دوبارہ زندہ کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ نے روس پر پچیس ہزار سے زائد پابندیاں عائد کیں، جن میں روسی بینکوں کو SWIFT سسٹم سے باہر کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈالر اور یورو میں لین دین مشکل ہو گیا۔ خاص طور پر چینی بینک ’سیکنڈری پابندیوں‘ کے خوف سے روس سے براہِ راست ادائیگی لینے سے گریز کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے روسی کمپنیاں اب...
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔ پولٹری فارم کی مالکن کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں...
پاکستان جیسی زرعی معیشتوں اور وسیع زرخیز رقبے کے حامل ملک کے لیے پانی معاشی ترقی کا ضامن ہے، اس وقت اگر ملک کو زرعی پیدوارکے بحران کا سامنا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ پانی کی کمی بھی ہے۔ برسات کے علاوہ سال کے باقی دن زراعت کے لیے پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے اگر حسب ضرورت پانی دستیاب ہو تو مزید لاکھوں ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے اور زرعی شعبہ بیرونی سرمایہ کاری ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے، مگرملک میں شدید بارشوں کے موسم میں برسنے والا پانی اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے بہنے والے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے آبی ذخائر نہ ہونے کے باعث یہ پانی ہر سال...
چارسدہ کے علاقے شبقدر کے رہائشی 17 سالہ محمد سدیس خان پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ہیں مگر ان کا ذہن تندرست اور حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا محمد سدیس نے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں تقریباً 900 نمبر حاصل کیے ہیں۔ وہ پاؤں سے لکھتے ہیں اور اسی طرح کمپیوٹر اور موبائل بھی استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے: چترال کی باہمت لڑکی: نوکری چھوڑ کر گاؤں کی خواتین کو خود مختار بنادیا محمد سدیس کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی استاد ان کی والدہ ہیں جنہوں نے تعلیمی سفر میں ان کی بہت مدد کی۔ باہمت نوجوان کی مزید باتیں ان...
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...
ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بگ باس کے...
کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسند اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس موقعے کو ضائع کیا گیا تو خطے اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پیغام فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیے تھا جو...
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
لندن: برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم اور یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جبکہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔ وہ...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبانہ محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت...
نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہر سال ستمبر کا مہینہ ایک منفرد قسم کی توانائی اور امید سے بھر جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں ہونے والا جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس (UNGA 80) اس لحاظ سے اور بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط ہونے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ صرف ایک اجلاس نہیں، بلکہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن، موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ اور مستقبل کے مشترکہ وژن کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔ UNGA 80: تاریخ، مقام اور بنیادی ڈھانچا UNGA 80 کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 15 سے 19 ستمبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کا مرکزی تقریب، یعنی جنرل ڈیبیٹ...
تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔ انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے...
ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
بونیر کے علاقے قدر نگر میں 25 سالہ نور محمد اپنے حجرے میں خاموش بیٹھا ہے۔ فلاحی تنظیموں کے رضاکار اور مقامی افراد اسے گھیرے ہوئے ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد امدادی تنظیمیں راشن تقسیم کر رہی ہیں، جبکہ کمیونٹی کے افراد غمزدہ نوجوان کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہر آنے والا ایک ہی دکھ بھری بات کہتا ہے ’’ بونیر میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے خوشی سے بھرپور شادی کی تقریب کو ماتم اور سانحے میں بدل دیا۔‘‘ نور محمد بتاتا ہے کہ سیلاب سے ایک دن قبل اس کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ گھر کی عورتیں دلہن کو گھر لانے کے لیے بے تاب تھیں۔ لیکن 15 اگست کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا کمیشن قائم کیا جائے گا جو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، امتیاز سے تحفظ اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے گا۔ کمیشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ اس میں تمام صوبوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق یہ قانون آئینی ضمانتوں اور...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے، یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا...
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق: دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے۔ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔ تریموں بیراج میں بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جو ایک دن میں ایک...
آج کل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بعض آبی ماہرین نیدرلینڈ (ہالینڈ)کے فلڈ ماڈل کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نیدرلینڈ ماڈل پر عملدرآمد کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ڈنمارک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔ ڈنمارک نے بھی نیدرلینڈ کا ماڈل فالو کرکے اپنے ملک کو سیلاب اور پانی کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا ہے۔ مزید بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ نیدرلینڈ ماڈل ہے کیا؟مگر اس سے بھی پہلے چند سطریں نیدرلینڈ کے بارے میں۔ نیدرلینڈ (ہالینڈ) شمال مغربی یورپ کا ایک اہم مگر قدرے چھوٹا ملک ہے۔ ایمسٹرڈیم اس کا دارالحکومت ہے، یہ خوبصورت ملک...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...
اسلام آباد: بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، انڈیا نے ایک بار پھر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا دریائے جہلم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی، چناری میں داخل ہوتا ہے، چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کے پانی میں آج دوسری مرتبہ تقریبا سات فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کا ریلا ایک بار پھر دارالحکومت مظفرآباد کی طرف رواں دواں ہے، چناری اور گردونواح میں مرد، خواتین اور بچے دریا کے کنارے جانوں کو خطروں میں ڈال کر اس وقت بھی لکڑیاں پکڑنے میں مصروف ہیں۔ دریائے ستلج...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ شدید بارشوں، بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے، درجنوں دیہات راستے، عمارات ڈوب گئی ہیں، لاہور سے سیالکوٹ کے لیے ٹرین سروس بند کردی گئی ہے، مزید پانچ اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی۔ جب بھی پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا موسم آتا ہے تو بھارت ہمیشہ کی طرح اپنی منافقانہ دشمن...
امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
مون سون کی طوفانی بارشوں اور دریاؤں کے بپھرنے سے تحصیل سمبڑیال کا علاقہ ماجرہ کلاں ایک اندوہناک سانحے کا گواہ بن گیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد سمیت تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ماں، بیٹی اور دیگر دو افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے، اور پورا گاؤں صدمے کی کیفیت میں ہے۔ دریائے چناب کی تباہ کاریاں دریائے چناب کی طغیانی نے 50 سے زائد دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔ پانی کے بے قابو ریلوں نے گھروں، فصلوں اور راستوں کو نگل لیا...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ گومتی ساتھی طالب علم کے مبینہ دھکے کے بعد بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ کومیڈھا سانی گاؤں میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیے میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت پولیس کے مطابق، منگل کے روز اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک ہم جماعت نے گومتی کو دھکا دیا۔ دھکا لگنے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کی کارروائی اے ایس پی شِوراج نے بتایا...
پاکستان نے کہا ہے کہ توانائی پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز یا ڈیٹا نیٹ ورکس جیسے بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ اور عالمی منڈیوں کے ہموار کام میں رکاوٹ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوا، پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ستمبر 2022 میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز کی تخریب کاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملہ تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے...
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف درجنوں دیہاتوں کو زیر آب کر دیا بلکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ کر دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ سیلاب کی شدت اور متاثرہ علاقے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح...
کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
دنیا کے 140سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مقامات کی سیر کی خواہش رکھنے والوں کے خوابوں کو اب گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گولڈن پاسپورٹ آپ کو سمندر میں کروز پر رہنے کی سہولت میسر کریگا مگر یہ سہولت سستے داموں دستیاب نہیں ہوگی۔ ہوریزون اینڈلس ایک نوتشکیل شدہ سی ایٹ ریزیڈنٹ پروگرام ہے جس کے تحت تمام مہمانوں کو کروز جہازوں کے بیڑے پر زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریباً 75ہزار پاﺅنڈ سے پیکیج شروع کریگا، گولڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہمان چار سو سے زائد مقامات کی سیر کر سکیں گے جبکہ ایک سفر کے دوران تین...
شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سمندری پانی کے سندھ ڈیلٹا میں داخل ہونے سے کاشت کاری کے ساتھ ساتھ ماہی گیر برادریاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ حبیب اللہ کھٹی کا تعلق کھارو چھان کے گاؤں عبداللہ میر بہار سے ہے اور یہ دریائے سندھ کے سمندر میں گرنے کی جگہ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ بتاتے ہیں، ''نمکین پانی نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔‘‘ مچھلیوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد 54 سالہ حبیب اللہ نے درزی کا کام شروع کیا لیکن جب 150 گھرانوں میں سے صرف چار باقی رہ گئے تو یہ بھی ناممکن ہو گیا۔ درجنوں دیہات غائب ہو چکے ہیں انہوں...
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...
برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
آوارہ کتے نہ صرف انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں بلکہ ریبیز جیسی جان لیوا بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سڑکوں پر آوارہ کتے نظر نہیں آتے اور وہ ملک ہے نیدر لینڈ ۔ یہ کارنامہ کسی جادو سے نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے، منظم اور انسانی ہمدردی پر مبنی حکومتی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوا۔ سب کچھ کہاں سے شروع ہوا؟ انیسویں صدی کے دوران نیدر لینڈ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ریبیز کی وبا نے خوف پھیلا دیا۔ اس کے نتیجے میں لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو گھروں سے نکالنا...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ jجمعرات کو علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ ریلی کے اختتام پر بعد میں پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین نے کہا ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ؛ ادارہ شماریات کی رپورٹ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری...
رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر کی فضاؤں میں کتاب کی خوشبو کو کبھی قید نہیں کیا جا سکا لیکن اس بار خبر کچھ اور ہے۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 25 ایسی کتابوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جو تاریخ کی گواہی دیتی ہیں، سوال اٹھاتی ہیں اور حقیقت کی پرتیں کھولتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد حکم براہِ راست بھارتی آئین کے نئے فوجداری قانون Bharatiya Nyaya Sanhita (BNSS) 2023 کے تحت جاری ہوا ہے جس میں کتابوں کو ’علیحدگی پسند بیانیہ‘ قرار دے کر نہ صرف ان کی اشاعت بلکہ ان کی تقسیم اور فروخت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ ان کتابوں میں...
پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی سیاسی مشکلات کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ایک طرف ان کو مقدمات اور عدالت سے سزاؤں کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کوان مشکلات سے نکلنے کے لیے سیاسی راستہ بھی نہیں مل رہا نہ مخالفین انھیں راستہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ایک محفوظ سیاسی راستے کی تلاش میں ہے مگر اس میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ایک طرف پارٹی کا داخلی اور تنظیمی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور پارٹی مختلف نوعیت کی گروپ بندی کا شکار ہے۔ 9مئی کی بنیاد پر قائم مقدمات پر پارٹی کے کئی سینئر راہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور اور فیصل آباد کی...
بیجنگ :’’ماضی میں پرندے ڈھونڈنے کے لیے آپ کو دور دور جانا پڑتا تھا، لیکن اب چین میں ماحول بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے اور آپ شہر کے پارکس میں بھی پرندوں کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ ماحول کی بہتری آنکھوں کے سامنے ہے ۔”پاکستان سے تعلق رکھنے والے خالد شریف نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ برسوں میں چین کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار مذکورہ بالا الفاظ میں کیا ۔خالد چین میں کئی سالوں سے مقیم ہیں ۔ 2015 میں، انہیں پرندوں کی تصویر کشی کا شوق ہوا۔ انہوں نے چین کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور لاکھوں پرندوں کی تصاویر کھینچی ہیں، جنہوں نے...
بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر اور بگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دو بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں گھر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار دیویندر راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ارمان ملک نے مبینہ طور پر نہ صرف دو بلکہ چار شادیاں کر رکھی ہیں جو ہندو میرج ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق ہندو مرد صرف ایک شادی کر سکتا ہے جب تک کہ پہلی بیوی زندہ ہو۔ ایک الگ درخواست میں ارمان اور ان کی اہلیہ پائل ملک پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی...
بھارت کے معروف یوٹیوبر اوربگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دونوں بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ۔ ہندو میرج ایکٹ کی خلاف ورزی درخواست گزار دیویندر راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ارمان ملک نے نہ صرف دو بلکہ مبینہ طور پر چار شادیاں کر رکھی ہیں، جو کہ ہندو میرج ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق کوئی بھی ہندو مرد ایک وقت میں صرف ایک شادی کر سکتا ہے، جب تک اس کی پہلی...
اسلام ٹائمز: جہاں تک مشی کے جلوس یا واک کا سوال ہے تو یہ جلوس انتظامیہ کی اجازت سے جہاں ممکن ہوں نکالے جانے چاہییں، مشی کا مقصد جلوس ہرگز نہیں ہے، اس پر بلا وجہ اصرار کرنے کے بجائے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہیئے۔ وفاقی حکومت کو بھی نئی مجالس اور نئے جلوسوں کے حوالے سے اپنی ملک گیر پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیئے، آبادی کے تنوع اور نئی آبادیوں کی تشکیل کے سبب اب نئے جلوسوں اور مجالس کی ضرورت موجود ہے، اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریر: سید اسد عباس معروف فلسفی ہیگل کا کہنا ہے "ریاست اخلاقی اقدار کی عظیم ترین علامت...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بالائی آبی ذخائر سے بھی...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان...
برطانیہ کے صاف ستھرے اور منظم شہروں میں اب بھارت کے “ثقافتی دستخط” نمایاں ہونے لگے ہیں۔ لندن کے علاقے ہیرو میں پان اور گٹکے کی پچکاریوں نے سڑکوں، کوڑے دانوں اور دیواروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ اس مسئلے پر مبنی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں خاص طور پر رینرز لین اور نارتھ ہیرو کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ وہاں کے رہائشی شکایت کر رہے ہیں کہ ان سرخ دھبوں کا روزمرہ میں سامنا ہوتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ دھبے زیادہ تر اُن دکانوں اور ریسٹورنٹس کے باہر نظر آتے ہیں جہاں پان، گٹکا اور چبانے والا تمباکو...
بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ 34 سالہ ریوانّا کا تعلق کرناٹک کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے اور وہ بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔ ان کی جماعت جنتا دل (سیکولر) اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا کے خلاف الزامات پہلی بار 2023 میں اس وقت منظر عام پر آئے جب ان کی درجنوں نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت ریوانّا نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم سزا سنائے جانے کے موقع پر وہ عدالت میں رو پڑے...
پانامہ کے جِکارون جزیرے پر نوجوان نر کیپچن بندروں میں ایک پریشان کن رجحان دیکھنے میں آیا ہے جسے ماہرین نے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ان بندروں نے حالیہ عرصے میں دوسری قسم یعنی ہولر بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا ہے اور بظاہر اس کا کوئی مقصد نہیں بلکہ تفریح کے طور پر ایسا کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی جرمن ماہر برینڈن بیریٹ اور ان کی ٹیم نے کیمرہ فوٹیج کی مدد سے اس عجیب رجحان کا انکشاف کیا۔ اس رجحان کا آغاز ایک نوجوان بندر ‘جوکر’ نے کیا جو ہولر بندر کے بچوں کو اپنے کندھے پر اٹھائے پھرتا نظر آیا۔ کچھ...
پولیس کی پھرتیاں، سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی ۔ تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کا یہ موقف اسوقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ...
بالی ووڈ کی حالیہ کامیاب فلم ’’سیارا‘‘ کے ہدایت کار موہت سوری نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہان پانڈے ٹک ٹاک پر پہلے ’’گھٹیا اور کراہت آمیز‘‘ ویڈیوز بنایا کرتے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔ فلم ’’سیارا‘‘ کے مرکزی اداکار اہان پانڈے ان دنوں فلمی حلقوں میں چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اہان کو بھی راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ فلم کی ریلیز سے پہلے یش راج فلمز نے اہان کو پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ ہدایت کار موہت سوری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’اہان کی...
عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مائی کراچی نمائش شہر قائد کے لیے ایک سگنیچر ایونٹ بن گیا ہے، جہاں غیرملکیوں کی شرکت خوش آئند ہے ۔ مائی کراچی نمائش 2004 میں اس وقت شروع ہوئی جب یہ شہر دہشت گردوں کا مرکز تھا۔جمعہ کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے متفقہ فیصلے پر اس سال یوم آزادی یکم سے 14اگست تک منا رہے ہیں۔ اس سال یوم آزادی معرکہ حق کے تناظر میں منایا جائے گا۔ مائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعرات کے روز سویڈن کے شہری اسامہ کے کو سن 2015 میں اردن کے ایکپائلٹ کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ اس بدنام زمانہ قتل کیس میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے اردن کے پائلٹ کو آہنی پنجرے میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا۔ عدالت نے اسامہ کے کو پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے میں مدد کر نے اور انہیں قتل میں حصہ لینے کا مجرم قرار دیا تھا۔ اس ہائی پروفائل قتل میں کردار ادا کرنے والوں میں سے کسی کو پہلی بار پہلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) وسائل کے ناقص انتظام اور حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ایران کو بجلی، گیس اور پانی کی، خاص طور پر زیادہ طلب والے مہینوں میں، قلت کا بار بار سامنا رہتا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صدر پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ '’’اگر ہم تہران میں پانی کے استعمال کو قابو میں نہ رکھ سکے اور عوام نے تعاون نہ کیا تو ستمبر یا اکتوبر تک ڈیموں میں پانی نہیں بچے گا۔‘‘ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کی سربراہ، شینہ انصاری کے مطابق، ملک گزشتہ پانچ سالوں سے خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ...
واشنگٹن:پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر...
امریکی نیوی کا جدید ایف-35 سی لڑاکا طیارہ بدھ کی شام وسطی کیلیفورنیا میں نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 30 منٹ کے قریب پیش آیا اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کی ویڈیو مقامی ٹی وی چینل KFSN نے نشر کی، جس میں حادثے کے مقام سے آگ اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ طیارہ ایک کھلے اور ہموار زرعی علاقے میں گرا، جو نیول ایئر اسٹیشن لیمر سے قریباً 64 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ فریسنو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، سلیمان اور قاسم پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور کیا آپ کے بیٹے 5 اگست کو احتجاج میں شرکت کریں گے؟ جس پر عمران خان...
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بھارتی پارلیمان (لوک سبھا) کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر واضح طور پر ”BS-001“ لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا، جو کہ بھارت کا سب سے مہنگا اور جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس...
ایک پولش کسان نے اپنی زمین پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کو ایسا سبق سکھایا جو اُنہیں مدتوں یاد رہے گا۔ یہ واقعہ پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی میوزک فیسٹیول کے باعث ہزاروں افراد کا ہجوم اُمڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی کوئی دل ٹوٹنے سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف میلہ دراصل Jarocin نامی مشہور کمیونسٹ دور کا میوزک ایونٹ تھا، جو آج بھی ہر سال ایک ثقافتی علامت کے طور پر منعقد ہوتا ہے۔ لیکن اس ہجوم کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے افراد بغیر اجازت کسان کی نجی زمین کو پارکنگ لاٹ سمجھنے لگے۔ کسان نے بارہا ’نجی زمین،...
آواز ایم سرور صدیقی پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا جس جس نے بھی بیان پڑھا یا سنا وہ سن ہوگیاکہ وہ ایسا کیسے کرسکتے ہیں لیکن حقیقت تو حقیقت ہے ۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اگر آپ کا قانونی نظام اس نتیجے پر پہنچا ہو تو اس پر یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا اور یہی عمل سب پر لاگو ہوتا ہے۔ اس کا صاف صاف مطلب ہے عافیہ صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ درست...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کاہنہ کاچھا انٹر چینج پر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں وگرنہ انوائرمنٹل فورس انہیں جرمانہ کرے گی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پٹرول موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں منتقل کروانے پر کیش دینے کی بھی خوشخبری سنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا ۔لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس سے چند روز قبل 25 جولائی کو لکھا گیا، جو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ: "اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ صرف برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا فیصلہ نہیں کر سکتا، لیکن برطانیہ کی طرف سے باضابطہ تسلیم کیا جانا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہوگا۔" پارلیمنٹیرینز نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کی...