2025-11-03@23:44:36 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1056				 
                «خاتون کا»:
(نئی خبر)
	 سٹی42:شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔  حادثے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔  پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی جاری ہے۔   لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ   
	 سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کی رہائشی خاتون نے اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔  متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔ سرگودھا پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 
	چین میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے گلے ملنے کی فیس کا مطالبہ کردیا ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ہینان صوبے کی خاتون نے اپنے منگیتر کے خاندان سے دو لاکھ یوآن (چینی کرنسی) کا منگنی کا تحفہ لیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد خاتون نے جو کیا وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا ۔ خاتون نے مرد کو ایک لاکھ 79 ہزار یوآن واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تاہم وہ ’گلے لگانے کی فیس‘ کے طور پر 30 ہزار یوآن کاٹنا چاہتی تھیں۔ اس رقم میں کچھ دوسرے اخراجات بھی شامل تھے۔ مبینہ طور پر خاتون...
	اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
	جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
	 نیو دہلی:  افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے دورہ بھارت کے دوران سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کی کوریج کے لیے آئی ہوئی خاتون صحافی کو باہر نکالنے پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے میں تقریب سے خاتون رپورٹر کو باہر نکالنے پر بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور حکومت کو اس حوالے سے بات نہ کرنے پر ناکام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان سفارت خانے میں وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تقریب کے لیے 16 مرد صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ خواتین صحافیوں اور غیرملکی...
	پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی بحال ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ وفات کے بعد ان کے قارنیے عطیہ کر دیے جائیں۔ ان کی وصیت کے مطابق قارنیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی کو دیے گئے۔ پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیے کی کامیاب پیوند کاری کی۔ دونوں جوان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ اے ایف آئی او...
	تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی
	تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان، مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی کے زیر صدارت جماعت کے نے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتیہوئے کہا کہ تیرہویں سالانہ خاتونِ جنت کانفرنس مورخہ 20 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان اجتماع میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی رہنما اور ملی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ...
	 راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔  یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔ اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے...
	 بھارتی دارالحکومت دہلی میں جمے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارتی حکام وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئی ہے، وہیں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس واقعے پر خاص طور پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ”گزشتہ روز دہلی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔“ افغان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی موجود نہ تھی، جس پر...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو کافی عرصے سے نوبل انعام برائے امن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، ایوارڈ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو ملنے کے بعد پہلا ردعمل دے دیا ہے۔ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو نے انہیں فون کر کے نوبل انعام ان کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا ٹرمپ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے والی خاتون نے آج مجھے فون کیا اور کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔ امریکی صدر نے مزاح میں کہا...
	شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
	پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ’سیون سمٹس چیلنج‘ مکمل کر لیا جو دنیا کے چند ہی خوش نصیب اور باہمت کوہ پیماؤں کو حاصل ہوسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادیِ سندھ کا پہلا نوجوان ایورسٹ کی بلندیوں تک پہنچ گیا اسد نے اپنے 6 سالہ عالمی مہم جوئی کے سفر کا اختتام انڈونیشیا کی خطرناک اور بلند پہاڑی چوٹی پونچک جایا (جسے کارسٹنز پیرامڈ بھی کہا جاتا ہے) کو سر کر کے کیا۔ یہ چوٹی اپنی دشوار گزار چٹانی راہوں اور غیر یقینی موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاریخی فتوحات کے سفر کا آغاز انہوں نے سنہ 2019 میں یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البروس سے کیا۔ اس کے بعد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
	ٹرمپ کا خواب پورا نا ہوا، امن کا نوبیل انعام خاتون کو مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز اوسلو(آئی پی ایس) امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔نوبیل انعام سویڈن کی...
	امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔ مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈیکٹر نے انوکھا احتجاج کیا اور کہا گھر کی واحد کفیل ہوں، بحالی تک بس کے آگے کھڑی رہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوکری سے نکالے جانے پر پنک بس کی خاتون کنڈکٹر نے احتجاج کرتے ہوئے گلشن حدید اڈے پر بسوں کی روانگی روک دی۔خاتون کنڈکٹر صنم کا کہنا ہے کہ وہ پنک بس کی پہلی خاتون ملازمہ ہیں لیکن بلاجواز نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔خاتون کنڈکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ماہ سے انصاف کے لیے دربدر ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، جبکہ ان کا الزام ہے کہ گلشن حدید اڈے کا سپروائزر ان سے رشوت کا...
	پاکستان کی پہلی خاتون فیفا فٹبال ریفری کااعزاز حاصل کرنے والی اورناممکن کو ممکن بنانے والی سونیا مصطفیٰ نے بلوچستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: نگر پارکر میں گراؤنڈ مل جائے تو ملک کا نام روشن کردیں گی، خواتین فٹبالر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ 2010سے وہ فٹ بال سے منسلک ہیں، بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔ ’2017میں ریفری کاایک کورس ہوا تھا اس وقت میں ایک پلیئر کے طورپر فٹ بال کھیل رہی تھی لیکن وہ کورس کرنے پر مجھے ریفری کورس اچھا لگا لیکن وہ کورس میں مکمل نہ کرسکی۔‘ انہوں نے بتایا کہ  2018میں لاہور...
	پنجاب پولیس سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوہد پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے رکشے میں سوار خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر ہراسانی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔ لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب نبھائے گی ۔ pic.twitter.com/0yTkZa60gO — Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) October 8, 2025  پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مرادپور پولیس...
	صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
	ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
	علامتی تصویر۔ سیالکوٹ کے علاقے گوہد پور میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق چلتے رکشے پر خاتون کا دوپٹہ کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سلمان بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
	لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جج نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق دعوے کے دوران درخواست گزار عمل کا حصہ بنا اور کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا۔ عدالت نے خود درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے مسز بہرائی کی اپیل پر 6 صفحوں پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان سول عدالت میں ڈگری کا...
	دنیا کے ہر ملک میں بغیر ٹکٹ سفر ایک قابلِ سزا جرم ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات عام ہیں جو دلچسپ صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون مسافر اور ٹرین کے ٹکٹ چیکر  کے درمیان شدید تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون ریاست بہار کی ایک سرکاری اسکول میں اُستاد ہیں جو ٹرین کی اے سی کوچ میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔جب TTE نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا تو انہوں نے الزام لگایا کہ ’آپ مجھے پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ ویڈیو میں TTE کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’اگر ٹکٹ ہے تو دکھائیے نا،...
	 دو سال سے جاری اسرائیلی بمباری نے غزہ کی بے گھر فلسطینی عورت اناس ابو معمر کے دکھ مزید بڑھا دیے ہیں۔  نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں ابو معمر ہسپتال کے مردہ خانے میں اپنی 5 سالہ بھتیجی کی کفن میں لپٹی لاش کو گود میں لیے ہوئے تھیں، اُس وقت سے لے کر اب تک اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری نے ان کے کئی قریبی رشتہ داروں کو مار ڈالا ہے، اور وہ خود دکھ، بھوک اور بے گھری کی حالت میں اپنے کمسن یتیم بھانجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ بھتیجی کی...
	 خاتون یوٹیوبر نے بھارتی بھوج پوری فلم اندسٹری کے اداکار پر  جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد پولیس نے خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر بھوج پوری اداکار اور آئی پی ایل کمنٹیٹر مانی معراج کو پٹنہ (بہار) سے گرفتار کر لیا۔ خاتون یوٹیوبر نے مانی معراج پر جبری مذہبی تبدیلی، جنسی زیادتی، زبردستی اسقاط حمل اور فراڈ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم پر تین سال کے دوران لاکھوں روپے کا مالی دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی معراج کی پہلے گوشت کی دکان تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور لاکھوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان نے قراردیا ہے کہ نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں کوئی چیز لکھی ہو تووہ حق مہر میں شامل نہیں، حق مہروہی ہوگاجو نکاح نامہ کی انٹری نمبر 13 میں درج ہوگا۔بینچ نے نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں درج مکان فراہمی کادرخواست گزار خاتون کامطالبہ مستردکردیا۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خاتون سکینہ بی بی کی جانب سے محمد رفیق اوردیگر کیخلاف حق مہر کی ادائیگی کے معاملے پر دائر درخواست پرسماعت کی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دستاویزی ثبوت درخواست گزار خاتون سکینہ بی بی کے خلاف ہیں، حق مہر کامعاملہ ختم ہے، موقع...
	باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔  ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول...
	بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع جاجپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مگرمچھ نے نہاتے ہوئے ایک خاتون کو کھاراسروتا دریا میں گھسیٹ لیا۔ واقعہ کے بعد سے 57 سالہ سودامنی مہالا لاپتا ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر تقریباً چار بجے کانتیا گاؤں میں پیش آیا، جو بنجھرپور تھانے کی حدود میں واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، سودامنی مہالا حسب معمول دریا میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک دیو قامت مگرمچھ اچانک نمودار ہوا اور انہیں پانی کی تیز دھار میں گھسیٹ کر لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعظم پاکستان کو الوداع کہنے پہنچے۔  وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ایئرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا، جبکہ ملائیشیائی وزیراعظم نے انہیں دورے کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم  وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا میں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش...
	پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز  پشاور: (آئی پی ایس) تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعہ سے قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ خاتون رہنما صنم جاوید...
	نارتھ کراچی میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ کرن زوجہ ایوب کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایچ میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل کے فلیٹ سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفیہ کے شوہر اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کرن نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جس نے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے...
	اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ  کی رکن رائنا سعید خان پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو  اسلام آباد کے رہائشی محمد سعید نے وائلڈ لائف بورڈ میں سنگین بے ضابطگییوں کی نشاندہی کرتے ہویے درخواست دی۔ جس پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے بدھ کو بتایا ہے کہ غزہ کی 100 سال سے زائد عمر کی خاتون جازیہ کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔جرت کی داستان غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک لوہے کی کرسی پر بیٹھی تباہ حال سڑک پر چل رہی تھی، ہر گزرتا لمحہ میرے کمزور جسم پر اپنا اثر چھوڑ رہا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جنگوں میں گزاری ہے۔ میرے وہیل چیئر کو دھکیلنے والے نوجوان ایسے خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے غزہ شہر پر اپنی زمینی یلغار کو مزید وسیع کر دیا۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا رہنما منتخب کرلیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ملنے کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر...
	اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط  (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400  ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،  بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
	  کراچی:   جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا...
	سنگاپور میں 2 بھارتی شہریوں کو جنسی کارکنوں کو ہوٹل کے کمروں میں لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 سال ایک ماہ قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 23 سالہ اروکیا سمی ڈیسن اور 27 سالہ راجندرن مئیلارسن نے  ڈکیتی کے دوران تشدد اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اعترافِ جرم کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ وہاں انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کیا اور اس کے زیورات، 2000 سنگاپور ڈالر نقدی،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج سیری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سہیل احمد کو 175 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت منشیات سپلائر لالو ولد محمد بشیر کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیاتھانہ پھلیلی پولیس نے ملزم جاوید انڑ کو 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید روپوش ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، مین پوری سپلائر شہریار انصاری کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت تھانہ حالی روڈنے خاتون منشیات سپلائر مسمات نوشین بلوچ 1 کلو 569 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ منشیات سپلائر بلال پٹھان اور وحید ملاح کو 10 لیٹر کچی...
	چرچ آف انگلینڈ نے پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ آف کینٹربری کے لیے نامزد کر دیا جس پر قدامت پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چرچ آف انگلینڈ نے سارہ ملالی کو نیا آرچ بشپ آف کینٹربری نامزد کر دیا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی اور دنیا بھر کے 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی روحانی سربراہ بنیں گی۔ سارہ مالی سابق آرچ بشپ جسٹن ویل بائی کی جگہ لیں گی جنہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈل کی پردہ پوشی کے الزام کے بعد گزشتہ برس استعفیٰ دے دیا تھا۔ 63 سالہ سارہ ملالی کی تقرری کی باضابطہ تقریب جنوری 2026 میں کینٹربری کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اس سے قبل وہ لندن کی...
	---فائل فوٹو   انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔
	یو اے ای کی معروف جینیاتی ماہر اور ایمیریٹس جینیٹک ڈیزیز ایسوسی ایشن کی بانی ڈاکٹر مریم مطر نے انکشاف کیا ہے کہ 50 سال کی عمر میں ان کی حیاتیاتی عمر صرف 28 سال ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟ ڈاکٹر مریم نے کہا کہ ان کے اہم اعضا 16 سالہ نوجوانوں کی طرح کام کر رہے ہیں، اور یہ سب ریجنریٹیو میڈیسن اور سائنسی طور پر ثابت شدہ جدید طریقوں کی بدولت ممکن ہوا۔  انہوں نے خواتین کے لیے ذہنی اور جسمانی طویل العمری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جینیاتی طور پر زیادہ لمبی عمر پانے اور بہتر تجزیاتی صلاحیتوں کی حامل ہوتی...
	برطانیہ میں آج نئے آرچ بشپ آف کینٹربری کا اعلان متوقع ہے، اور پہلی بار اس تاریخی منصب پر کسی خاتون کے فائز ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کے اس انتخاب کو دنیا بھر کے 85 ملین اینگلیکن عیسائیوں کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تقرری جسٹن ولبی کے استعفے کے بعد کی جا رہی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کیس چھپانے کے اسکینڈل پر عہدہ چھوڑا تھا۔  ان کی اصلاحات نے خواتین کو بشپ بنانے کی راہ ہموار کی تھی، اور اب 3 خواتین...
	 عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔ زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔ عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔ عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔ جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے...
	 کراچی:  شہر قائد میں پیرآباد پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دی گئی مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں لیڈیز پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم کو گرفتار کیا، جو تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302، 324، 34 کے تحت اشتہاری ملزمہ تھی۔ گرفتار خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
	 کراچی:  کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔  پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
	 راولپنڈی:  نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم ہاشر گل نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور خاتون کے شوہر کو بھی نازیبا مواد بھیج کر متاثرہ خاندان کی عزت و وقار مجروح کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار روپے اکاؤنٹ میں بھیجنے پر مجبور کیا، ملزم سے موبائل فون اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد کرلیے اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی چین میں پیش آنے والا یہ واقعہ کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ فوجیان صوبے کے شہر کوانژو کے قریب 48 سالہ چِن نامی خاتون جنگل میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ایک متروک کنویں میں گر گئیں۔.یہ کنواں گھنی جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا اور خاتون دو دن سے زائد وقت تک وہاں پھنسی رہیں۔ حیران کن طور پر کنویں میں سانپوں کی موجودگی کے باوجود وہ زندہ بچنے میں کامیاب ہوئیں۔اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ دی تو ایک ریسکیو ٹیم نے تھرمل امیجنگ ڈرون کے ذریعے تلاش شروع کی۔ بالآخر امدادی کارکنوں نے کمزور آوازوں کے ذریعے ان کا سراغ لگایا اور دیکھا کہ چِن پانی میں جزوی طور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں ایک غیر معمولی اور عجیب و غریب واقعے نے عوام کو حیران کر دیا، جہاں ایک خاتون کو گاڑی میں زندہ گھوڑا لے جاتے ہوئے پولیس نے دھر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنی کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان ایک گھوڑے کو زبردستی فٹ کیے ہوئے تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی کی ڈگی کا دروازہ مکمل طور پر بند بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر سڑک پر موجود دیگر ڈرائیوروں نے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے پہنچنے پر خاتون کو روکا گیا اور معائنہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ گھوڑے کو ایک دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم نہ تو...
	  کراچی:   معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔ انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے...
	جرمنی میں ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت روک لیا جب وہ اپنی کار کی ڈگی میں زندہ گھوڑا لے جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان پھنسایا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گاڑی کی ڈگی کا دروازہ بھی پوری طرح بند نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دوسرے ڈرائیوروں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون گھوڑے کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے پاس نہ تو مناسب ٹریلر تھا اور نہ ہی جانور کو لے جانے کا اجازت نامہ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف...
	غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025  سب نیوز لندن (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف...
	لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
	 کراچی:  میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج...
	بھارت کی مشہور خاتون باکسراور چھ مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی میری کام کے گھر پر گزشتہ روز ڈکیتی ہوئی۔ اس دوران میری کام میگھالیہ میں ایک میراتھن ایونٹ میں حصہ لے رہی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق ان کا دو منزلہ بنگلہ کئی دنوں سے بند تھا۔ اس دوران نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر کئی لاکھ روپے کے قیمتی سامان اور ٹی وی چرا کر لے گئے۔  واقعے کی رات کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ افراد کو قیمتی اشیاء، بشمول ٹی وی، اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج کی جانچ اس وقت حکام کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔...
	ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے...
	العین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم، ملزم نے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے استعمال کر کے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر کس قدر سختی سے عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں ملازمت کرنے والے ایک غیر ملکی کی جانب سے اپنی خاتون کولیگ کی گاڑی کو بنا اجازت کے...
	سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
	 لاہور:  انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری...
	کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔  پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، لڑکی ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، سمجھے کہ سو گئی، تقریب کے بعد بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا حادثاتی طورپر گولی لگی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں، واقعے سے متعلق...
	اقوام متحدہ کے اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کے بارے میں دفتر خارجہ کا باضابطہ جواب آ گیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھاہے تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس  لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔  خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ترجمان نے واضح کیا کہ وہ شخصیت پاکستانی...
	خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر...
	سلامتی کونسل میں پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی وضاحت آگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث ان کی جگہ سلامتی کونسل میں تقریر کی، میرے پیچھے بیٹھی خاتون کون،وفد میں کیوں اور میرے پیچھے کیوں بیٹھی؟ سب سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے،میرا جواب دینا مناسب نہیں۔ میرے پیچھے کسی نے بیٹھنا ہے؟ یہ صوابدید اور اختیار دفتر خارجہ کا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہا کہ فلسطین کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے، ابوظبی میں ملازمت کے دوران دوست بنے فلسطینیوں سے آج بھی رابطہ ہے، غزہ پر میرے خیالات واضح ہیں جن کا برملا اظہار بھی کرتا ہوں۔ خواجہ...
	 لاہور:  نواں کوٹ پولیس نے جیولری شاپس سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ مختلف سناروں کی دکانوں پر جاتی اور موقع دیکھ کر وہاں سے سونا اور نقدی چوری کر لیتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کی گئی...
	اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
	نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نژاد ہسپانوی خاتون ماریا برینیاس موریرا کی زندگی پر کی جانے والی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ماریا برینیاس اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں اور اس وقت وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت تھیں۔ ماہرین نے ان کی 116 سال کی عمر میں خون، پیشاب اور لعاب دہن کے نمونے لے کر تحقیق کی، جس میں یہ سامنے آیا کہ ان کی حیاتیاتی عمر (Biological Age) جسمانی عمر سے تقریباً 23 سال کم تھی۔تحقیق میں ان کی طویل العمری کے کئی راز سامنے آئے۔ سب سے نمایاں عادت دہی کا استعمال تھی، جسے وہ...
	کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع کلی لنڈی کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک گھریلو جھگڑا خوفناک سانحے میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس وقت بیوی پر فائرنگ کر دی جب اس نے اسے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کیا، گولی لگتے ہی خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق شوہر کافی عرصے سے بیوی پردوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔ اسی انکار نے پیر کی شام اچانک ایک تلخ بحث کو جان لیوا انجام تک پہنچا دیا، قتل کے اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مہران ہائی پر حادثات کا سلسلہ جاری، خاتون جاں بحق، بچے سمیت دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ، سوئی گیس پولیس چوکی کی حدود میں مہران ہائی وے پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد ٹرالر کی زد میں آگئے اس حادثے میں ٹرالر سے کچل اقلیتی (ماڑ واری) برادری کی ایک خاتون مسمات س جاں بحق ہوگئی جبکہ معصوم بچے سمیت موٹر سائیکل سوار دو مرد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، سوئی گیس پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کا تعلق سکھر سے نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، ڈرائیور کو پکڑ گاڑی تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں...
	سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا...
	آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل پر رواں سال سڈنی میں فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک ایک خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام عائد کیا تھا کہ جون میں بیلمور میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مارے تھے۔  مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کی ملازمت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا تھا اور اس واقعے کی تحقیقات بھی جاری تھیں۔ غیرملکی میڈیا...
	رواں ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر گریس ہیرس بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔  خاتون پلیئر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پاؤں میں (calf strain) انجری ہوئی ہے۔ گریس ہیرس کی جگہ اب ہیتھر گراہم کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ Post Views: 1
	بھارتی ریاست کیرالہ کی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ان کا یہ کارنامہ ویڈیو کی صورت میں سامنے آیا تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ لیلا جوز کیرالہ کی سب سے معمر خاتون قرار دی جا رہی ہیں جنہوں نے اسکائے ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔ لیلا جوز نے بتایا کہ ان کا یہ شوق بچپن سے پروان چڑھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو دیکھتی تھیں۔ جب انہوں نے اپنے خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب ہنسنے لگے، لیکن انہوں نے اپنے جذبے کو مرنے نہیں دیا اور برسوں بعد اسے حقیقت...
	بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے نہ صرف شہریوں کو حیران کردیا بلکہ ٹریفک کو بھی گھنٹوں کے لیے مفلوج کردیا۔ ودودرا شہر میں ایک خاتون نے محض دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچ دھرنا دے ڈالا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا دعویٰ تھا کہ ٹھیلے والے نے اسے 20 روپے کے عوض چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دیے۔ روتی اور چیختی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ وہ بار بار اس کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خاتون سڑک پر بیٹھی اپنے ساتھ ہونے والی ’’ناانصافی‘‘...
	---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور...
	پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
	ویب ڈیسک: مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔  فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی 
	بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ...
	گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
	خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیدرلینڈز کی رُکن پارلیمنٹ نے دلچسپ انداز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطینی پرچم والے لباس میں پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔ اسپیکر نے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے پارلیمںٹ میں تقریر کی اجازت نہیں دی، لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس...
	—’جیو نیوز‘ گریب کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ شخص اور معذور خاتون کی بیٹی کے جہیزکا سامان سیلاب میں بہہ جانے کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نے ’جیو نیوز‘ کی خبر پر نوٹس لے لیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معذور خاتون کو بیٹی کے جہیز کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوا دیا۔متاثرہ خاندان نے امدادی چیک بھجوانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری گورنر پنجاب نے لے لیگورنر سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھر گورنر پنجاب کو دکھائے واقعہ کمالیہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو : روس میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے محض 100,000 روبلز، یعنی تقریباً 3 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے کے عوض اپنی روح بیچ ڈالی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے ٹیلی گرام پر ایک عجیب و غریب اشتہار دیا کہ جو بھی اپنی روح اسے فروخت کرے گا، اسے نقد رقم دی جائے گی۔اس اعلان کے بعد خاتون نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ان دستخطوں کے لیے اپنے خون کا استعمال بھی کیا۔ بعدازاں اس معاہدے کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	    بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے کم گول گپے ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے دے کر 6 گول گپے خریدے مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 گول گپے دیے۔ یہ دیکھ کر وہ برہم ہوگئیں اور سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں تاکہ سودا پورا ہو، اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار رک گئے اور اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے،...
	پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی عدالت میں ایک ہتکِ عزت کے مقدمے میں سائنسی شواہد پیش کریں گے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ خاتونِ اوّل عورت ہیں۔ بی بی سی کے پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون کے وکیل ٹام کلیئر نے کہا کہ یہ شواہد فوٹوگرافک اور سائنسی نوعیت کے ہوں گے، جو امریکی دائیں بازو کی سیاسی تجزیہ کار اور میزبان کینڈیس اوونز کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کریں گے۔  وکیل نے کہا، ’خاتونِ اوّل ان الزامات سے انتہائی رنجیدہ ہیں اور یہ صدر میکرون کے لیے بھی ایک غیر ضروری بوجھ ہے۔ جب آپ کے خاندان پر حملہ ہوتا...