2025-09-26@22:28:17 GMT
تلاش کی گنتی: 3101

«روپے کا مقروض»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: حکومت نے 2600 ارب روپے کے قرضے قبل از وقت واپس کرنے اور سود میں 850 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 74 سے کم ہوکر70 فیصد ہوگئی ہے اور حکومت نے پہلی بار ملکی تاریخ میں 2,600 ارب روپے کے قرضے قبل از وقت واپس کیے، جس سے قرضوں کے خطرات کم ہوئے اور سیکڑوں ارب روپے کی سود کی بچت ہوئی ہے، لہٰذا محض اعداد و شمار پر قرضوں کی صورتحال کا اندازہ لگانا درست نہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی قرض صورتحال پہلے کے مقابلے میں کہیں...
     وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی قرضہ حکمتِ عملی کا مقصد قومی قرضوں کو معیشت کے حجم کے مطابق رکھنا، قرضوں کی ری فائنانسنگ اور رول اوور کے خطرات کم کرنا اور سود کی ادائیگیوں میں نمایاں بچت یقینی بنانا ہے تاکہ ملکی مالی استحکام کو پائیدار بنایا جا سکے۔ وزارت خزانہ  نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ صرف قرضوں کی مطلق رقم دیکھ کر ملکی قرضوں کی پائیداری کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، کیونکہ افراطِ زر کے ساتھ مجموعی رقم کا بڑھنا فطری ہے۔ قرضوں کی پائیداری کا درست پیمانہ یہ ہے کہ انہیں معیشت کے حجم کے تناسب یعنی قرض اور جی ڈی پی کے حوالے  سے جانچا جائے، جو عالمی سطح...
    —فائل فوٹو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔ نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ حیسکو پر 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ Post Views: 5
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔(جاری ہے) مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مون سون کے 11 ویں سپیل...
    بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا جب کہ اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2019-21کے دوران...
    ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔ پاکستان...
    پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ مزید :
    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے سرکاری اداروں کی اجتماعی آڈٹ رپورٹ میں بڑی غلطیوں کا اعتراف کر لیا ۔ پہلے آڈٹ رپورٹ میں 376 ٹریلین کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم اب نظرثانی کرتےہوئے رقم 9.76 ٹریلین روپے کر دی گئی ہے۔آڈیٹر جنرل کی وفاقی سرکاری اداروں کی اجتماعی آڈٹ رپورٹ2024-25 غلطیوں کا پلندہ نکلی ۔ ملک کے سب سے بڑے آڈٹ ادارے نے اعتراف کر لیا۔ غلطیوں کی تصحیح کے بعد گذشتہ مالی سال کے دوران وفاقی اداروں میں مجموعی مالی بے ضابطگیوں کی رقم 375 ٹریلین کےبجائےصرف 9.76 ٹریلین روپے نکلی ۔ آڈیٹر جنرل حکام نے رپورٹ میں سیکڑوں کھرب روپے کی کمی بیشی کو محض ٹائپنگ کی غلطیاں کہہ کر جان چھڑانے...
    آڈٹ رپورٹ میں مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ تعیناتی پر 64 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا اور منظور شدہ 4 دن کے بجائے 5 دن پولیو مہم چلانے پر 22 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ تعیناتی پر 64 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا اور منظور شدہ 4 دن کے بجائے 5 دن پولیو مہم چلانے پر 22 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیو مہمات کے سکیورٹی چارجزکی ادائیگی میں تاخیر سے 96 لاکھ روپے بلاوجہ رکے رہے...
    اجلاس میں بجٹ و اکاؤنٹس کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غور کیا گیا، جس میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کمیٹی نے شفافیت پر زور دیتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین رحمت صالح بلوچ، غلام دستگیر بادینی، ولی محمد نورزئی، فضل قادر مندوخیل، زابد علی ریکی، صفیہ بی بی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل نورالحق، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جاوید رحیم، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محمد عارف اچکزئی، ڈائریکٹر آڈٹ ثناء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے 20 کلو میٹر طویل حب کینال کو متاثر کیا اور کینال کی تعمیر میں مضبوط سریا استعمال کیا جاتا تو سیلابی ریلے میں نہ بہتی۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کوپانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ رن...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے, مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11,796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1,282 ارب روپے کا اضافہ ہواوفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا، جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر حیسکو پرکروڑوں روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حیسکو 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرائے گی، نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر حیسکو پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا کا فیصلہ میں کہنا تھا کہ حیسکو کےخلاف شوکاز نوٹس کے بعد کارروائی کی گئی۔ اس سے قبل 12 ستمبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافی بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر 2 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں...
    آڈیٹر جنرل کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بیضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آڈیٹر جنرل آف پاکستان بالآخر اپنی اس رپورٹ سے دستبردار ہوگیا ہے جس میں وفاقی کھاتوں میں 375 ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ سے 27 گنا زیادہ تھی، اب اے جی پی نے ایک ترمیم شدہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پہلے ایڈیشن میں ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں جن کی وجہ سے اعداد و شمار غیر معمولی طور پر بڑھ گئے تھے۔ترمیم شدہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اصل ورژن کی ایگزیکٹو سمری میں چند غلطیاں تھیں۔ دو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) بالآخر اپنی اُس رپورٹ سے دستبردار ہوگیا ہے جس میں وفاقی کھاتوں میں 375؍ ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ سے 27؍ گنا زیادہ تھی۔ اب اے جی پی نے ایک ترمیم شدہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پہلے ایڈیشن میں ’’ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ تھیں جن کی وجہ سے اعدادوشمار غیر معمولی طور پر بڑھ گئے تھے۔ نئی رپورٹ ’’Consolidated Audit Report of Federal Government for the Audit Year 2024-25‘‘ چند روز قبل محکمہ آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اصل ورژن کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ بھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب کے نتیجے میں پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی جبکہ 4.3 فیصد زرعی رقبہ اور 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ احسن اقبال کے مطابق حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ہے تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ...
    مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
    موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کے 16ماہ کے دوران قرضوں میں13ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے بارے میں تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق شہبازحکومت نے پہلے 16 مہینوں کے دوران کتنا قرضہ لیا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپیکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لے کر کرجون 2025کے دوران ہوا، اسی عرصے میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ11ہزار 796 ارب روپے...
    کراچی: آڈیٹرجنرل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف کیا ہے۔ آڈٹ جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں پی آئی کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے، ایک آڈٹ پیرا کے مطابق 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان گراؤنڈطیاروں کی مد میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقصان مذکورہ طیاروں کے چیکس کی ٹائم لائن پر عمل درآمد نہ ہونے اور فیل انجنوں کے بروقت ڈسپوزل نہ کرنے سے ہوا، طیاروں میں پی آئی اے کے ملکیتی 6 بوئنگ 777 اور لیز پرلیے گئے موجود2 اے ٹی آر72شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ...
    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق16 ستمبر سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ممکنہ اضافہ درج ذیل ہے۔پیٹرول: 1.54 روپے فی لیٹر، ڈیزل: 4.79 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل: 3.06 روپے، لائٹ ڈیزل: 3.68 روپے ’’اوگرا‘‘ 15 ستمبر کو حتمی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، جس کے بعد قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کی منظوری سے ہوگا۔ یاد رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264.61 روپے پر برقرار رکھی تھی، جبکہ ڈیزل 3 روپے سستا کیا گیا تھا۔ Post Views: 10
    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے جبکہ کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر) پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،...
    خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے ایک سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں جعل سازی کے جدید طریقوں اور ایک سرکاری بینک کی ممکنہ ملی بھگت کے ذریعے رقم نکالی گئی۔ دستاویزات کے مطابق رقوم 3 جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جو نئے مالی سال 26-2025 کے لیے 24 جولائی 2025 تک بحال نہیں ہوئے تھے۔ پروجیکٹ انتظامیہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
    برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاونڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا...
    اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے میں ریونیو ہدف پر سخت مذاکرات متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی سے ستمبر تک کے لیے ریونیو ہدف 3 ہزار 83 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کے حصول کے لیے ایف بی آر کو اگلے دو ہفتوں میں 1100 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات سے قبل اس ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر کو 21 فیصد گروتھ درکار ہے جب کہ جولائی تا اگست ریونیو گروتھ...
    ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے اثرات کے بعد معیشت دباؤ کا شکار ہے اور ایسی صورتحال میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ مذاکرات 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت دوسری جائزہ گفتگو ہوں گے، جس کے بعد تیسرے قسط کی مد میں 1.1 ارب ڈالر جاری ہونے ہیں۔ سیلاب کے معاشی اثرات اور نظرثانی انگریزی اخبار کے رپورٹر مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب کے بعد، ملک کا مجموعی معاشی ڈھانچہ گراوٹ کا شکار ہے، اس لیے  معاملات پر نظرثانی یا دوبارہ سے طے کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے، ان میں حقیقی...
    کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 34 ملین ڈالر کے اضافے، مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور وزیر خزانہ کا سیلاب سے معیشت پر بڑے نوعیت کے اثرات مرتب نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو 25ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) مشن کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی قسط اور 1.3 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے 25ستمبر کو مذاکرات کے آغاز...
    موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے، کاشف چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے دی جا سکتی ہے، تندور پر روٹی کی قیمت مقرر کی جاتی ہے مگر آٹا ملز مالکان پر حکومت کا کوئی زور نہیں چلتا، آٹے کی قیمت حالیہ دو ہفتوں میں ستر فیصد بڑھ گئی مل مافیا اور ڈیلر حضرات کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا، سارا زور تندور والے پر لگایا جا رہا ہے،موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں...
    کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی  خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
    عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟ جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن  کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مزید پڑھیے: سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے آر ٹی سولوشن نامی ایک کمپنی بنا کر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، مذکورہ کمپنی کا سربراہ پی آئی اے کے نائب قاصد کو بنایا گیا۔ غبن شدہ رقم پہلے جعلی کمپنی  اور بعد میں بینکر کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی رہی، ملزمان نے بیرون ملک دوروں کے لیے سوا کروڑ روپے کے فضائی ٹکٹس بھی بنوائے۔ ملزمان نے کروڑوں روپے اپنے اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے، گرفتار ملزمان میں بینک کا اے...
    عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ کیا اور کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ مدعی مقدمہ نیاز احمد نے کہا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے، وقت چاہیے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کرکے 11 جنوری 2026 کو رہا ہو جانا ہے، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، تین، چار ماہ کی بات ہے۔ مدعی نیاز احمد نے کہا کہ ایک وکیل صاحب...
     بلوچستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 40 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا جو چند ہفتے قبل 1600 روپے میں دستیاب تھا، اب 2300 سے 2500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت 7500 سے بڑھ کر 11,500 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا فرق آیا ہے۔ مزید پڑھیں: آٹے کا بحران ، روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں وی نیوز سے گفتگو میں کوئٹہ کے رہائشی اسامہ یوسفزئی نے...
    پشاور: جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کیسے ملک کی معیشت اچھی ہو رہی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں شہباز شریف حکومت نے 1830 ارب روپے کا قرض اٹھا لیا مجموعی طور پر پاکستان کا قرض78,000 ارب کے قریب آچکا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سوا تین سال میں شہباز شریف نے اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے...
    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
    اسٹیٹ بینک کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے اربوں روپے کی بدانتظامی، خردبرد اور ڈیفالٹ کی نشاندہی کردی۔ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف اسٹیٹ بینک کے 23-2022 کے آڈٹ میں کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی بطور ریگولیٹر کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کئی مرتبہ قومی خزانے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ نہ کرسکا، بدانتظامی، خردبرد، ڈیفالٹ سمیت 243 ارب روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شوگر ملوں نے شہر میں چینی کی سپلائی بند کر دی، منگل سے تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل ہے جس سے مصنوعی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم نے بتایا کہ پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں ایکس مل چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 179 روپے فی کلو تھی۔ ان کے مطابق بیرون ملک سے درآمدی چینی کی کھیپ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے لگیں گے، لیکن شوگر ملز مالکان نے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے جان بوجھ کر سپلائی بند کر دی ہے۔ اس اقدام کے باعث اس وقت کراچی کی تھوک...
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ میڈیاذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سی پی پی اے نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔قیمتوں میں کمیسے بجلی صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب...
    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا۔ سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔ یاد رہے...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ...
    — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے، جو کہ جولائی کے مہینے کے لیے لاگو ہوگی۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے صارفین کو صرف ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے، جس کا فائدہ انہیں ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔ مزید یہ کہ اس کمی سے کراچی کے صارفین بھی مستفید ہوں گے،...
    وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے جون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض مالی سال 2025 میں 13 فیصد بڑھا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جون 2025 تک 77 ہزار 888 ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا قرض جون 2024 میں 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگیا۔ وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا ہے۔ Post Views: 6
    عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک پر جرح کیلئے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کیلئے 12 ستمبر کو طلب کر لیا اور جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فریقین وکلا 10 بجے...
    لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔  کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔  موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی نے کی۔ عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کے وکلا صبح 10 بجے پیش ہوں۔ یہ مقدمہ اس الزام پر دائر کیا گیا تھا جو عمران خان نے اپریل 2017 میں لگایا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ پاناما لیکس پر خاموشی اختیار کرنے...
    ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک کسی افسر کی پروموشن سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہ کرے۔یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے ایک افسر سید حامد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
    اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخری مرتبہ کس نے کتنا ٹیکس دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کا سامنا کیوں؟ پاکستانی معیشت مختلف مسائل کا شکار ہے اس میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیات سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ماضی میں ایف بی ار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی جاتی تھی جس سے لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ کس رکن نے پارلیمنٹ میں کتنا ٹیکس ادا کیا...
     وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، اہم حکومتی شخصیات اور عام شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے ہو ہے جس نے ملک میں سکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا  ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  ہزاروں پاکستانیوں کا تفصیلی ذاتی ڈیٹا—جس میں موبائل نمبر، ایڈریس، شناختی کارڈ کی کاپی، کال ریکارڈز، موبائل کی لوکیشن اور بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں—انٹرنیٹ پر معمولی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  انٹرنیٹ پر موجود کئی ویب سائٹس صرف چند سو یا ہزار روپے کے عوض اہم اور حساس ڈیٹا فراہم کر رہی ہیں۔جیساکہ موبائل لوکیشن: 500 روپے، کال ریکارڈ اور ڈیٹا ہسٹری: 2,000 روپے،...
    ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
    یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے...
    پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، 80 کلو آٹے کی بوری کے قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ ہوگیا اور بوری کی قیمت 10 ہزار سے بڑھ کر 10300 روپے ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اب تک ساڑھے چار ہزار روپے فی بوری کا اضافہ ہوا ہے، 20 کلو آٹے کی بوری اسپیشل 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے سپلائی پر پابندی عائد کرنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف روٹی کا وزن مسلسل کم ہو رہا ہے اور 170 گرام سے روٹی 120 گرام جبکہ 100 گرام سے 60 گرام تک روٹی آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانے اسٹاک کو بھی نئی...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی ممکنہ قلت کے پیش نظر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی خوراک کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، جو3 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب کی فیڈ ملز کے پاس اس وقت 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جسے جانوروں کے فیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ تاہم،...
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری ہوگیا۔ ملزم نے میلاد کی محفل میں رش کے دوران شہری محسن رضا کا موبائل فون چوری کیا۔ موبائل چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق موبائل فون کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے میرا قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
    فائل فوٹو بدین میں ایک گودام سے کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق بدین میں کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی کھاد کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور کارروائی کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے سبب عملہ فرار ہوگیا جب کہ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،...
    واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا...
    برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
    برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق  یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ جتنی مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے ہمیں اتنا ڈیلی الاؤنس لینےکا کہا جارہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا اور اب اسے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف...
    پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔گلگت بلتستان ، تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، 2 میجرز سمیت 5 جوان شہیدنیلامی کی یہ تقریب...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
    کراچی (نیوز ڈیسک)ترقیاتی منصوبے،وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکیج کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے لئے 20ارب روپے جاری کر دیئےایم کیو ایم پاکستان کےکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل ) کے پاس جمع کرا دی ہیں جس نے ان کاموں کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہےسی ڈی ڈبلیو پی سے یہ اسکیمیں گزر چکی ہیں اور جلد ایکنک سے منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گایہ فنڈ کراچی کے لئے 15ارب اورحیدرآباد کے لئے 5ارب روپے مختص کیا گیا ہےاس فنڈ سے فلائی اوور،پانی سوریج اور سڑکوں کی تعمیر...
    اسلام آباد: چیئرمین اوگرا اور ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحریری طور پر چیئرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ممبر آئل اور ممبر فنانس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر الیاس فضل، اعجاز سڈل اور بریگیڈیئر شہباز ایڈوائزرز کے طور پر تعینات ہیں۔ ایڈوائزرز کا ماہانہ معاوضہ 8 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ایڈوائزرز ابتدائی طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوتا ہے۔ کنٹریکٹ میں 3 سال تک توسیع کی جا سکتی ہے  ۔...
    ملک بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے تک روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مہنگائی کی موجودہ لہر اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے سرکاری نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔ اس وقت سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور نان کی قیمت 25 روپے مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔   آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک کے مختلف شہروں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ حالیہ بارشیں، سیلاب اور پنجاب...
    پاکستان میں جلد ہی کرپٹو کرنسی کی قانونی خرید و فروخت کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی اہم شقیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظور کر لی  ۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی اجلاس میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اب کرپٹو پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی قانون سازی مکمل ہوگی، ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ ■ سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ جلد ہی قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، اور ان کے بعد شہری قانونی طور پر کرپٹو کرنسی...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
    ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب آئے جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیاء کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ مال مویشیوں کی ہلاکت سے کسان شدید معاشی نقصان سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے بعد گندم 5 ہزار روپے من ہونے کا خدشہ، کسان اتحاد کا انتباہ چیئرمین پاکستان کسان...
    کروڑوں روپوں سے تیار کیا گیا بائیک گرین لین منصوبہ آدھے فیروز پور روڑ سے ختم کر دیا گیا۔ اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کا ناکام منصوبہ تھا کیوں کہ پہلے اس پروجیکٹ کو بنانے کے لیے کروڑوں روپے لگائے گئے اور اب اس کو ختم کیا جارہا ہے۔ لاہور فیروزپور روڈ پربنائی گئی گرین بائیک لائن ختم،مگر کیوں؟ pic.twitter.com/ftYNUkuO9p — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 مزید برآں فیروز پور روڑ پر بنے ڈیوائڈر کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    لاہور: سیلاب کی تباہ کاری اور مسلسل بارشوں نے ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلیے خطرات پیدا کر دیے ہیں،چاروں صوبوں میں گندم، آٹا قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم، آٹا ترسیل پر پابندی نے تینوں صوبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ چند روز کے دوران ہی کراچی میں ایک سو کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں 50 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔  پشاور میں 100 کلوگرام گندم...
    ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز (ایل ڈی آئی )کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیا 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔سی سی پی کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے...
    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز ( ایل ڈی آئی ) کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیاً 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ ایکسپریس کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
    چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیا نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک پیش کیا۔منگل کو ترجمان پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق چیک میپکو ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ کے مد میں پیش کیا گیا،میپکو ملازمین نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کروائی ہے۔اس سے قبل لیسکو ملازمین کی طرف سے بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر...
    ملتان(نیوز ڈیسک) چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیاء نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم میپکو ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وزیر اعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے ملازمین بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے میپکو ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین بورڈ عامر ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔ Post Views: 7
    حکومت نے ستمبر سے نومبر کے دوران اپنے مالی تقاضے پورے کرنے کے لیے بینکوں اور کیپٹل مارکیٹس سے تقریباً 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کے بعد مالی دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت 2 ہزار 875 ارب روپے ٹریژری بلز جبکہ 2 ہزار ارب روپے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کے ذریعے حاصل کرے گی۔ پی آئی بیز میں ایک ہزار 200 ارب روپے فکسڈ ریٹ بانڈز اور 750 ارب روپے فلوٹنگ ریٹ انسٹرومنٹس کے ذریعے اکٹھے کیے جائیں گے۔ ٹی بلز کے شیڈول کے مطابق حکومت 12 ماہ کے بلز سے 900...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )  سیلاب کتنی تباہی  اور کتنا نقصان پہنچا؟سیلاب کے بعد  مہنگائی کے طوفان کاخدشہ،ڈیلی ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ۔  رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے مجموعی طور پر پاکستان میں3 کروڑ افراد متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زائد کا مالی اور اقتصادی نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی ہزار مویشی ہلاک یا لاپتا ہوئے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ذخیرہ اندوز بھی گھناونے کھیل کے لیے متحرک ہوگئے  جبکہ متعلقہ اداروں اور حکومت کی نااہلی سے درآمدی گندم ناقابل استعمال ہو گئی ۔  رپورٹ کےمطابق چینی کے بعد اب اٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے اور سیلاب کے...
    حکومتِ پاکستان نے ’معرکۂ حق‘ کی یاد میں 75 روپے کا سکہ جاری کرکے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخ ساز فتح کو امر کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو مسلح افواج کی بہادری اورآزادی کا جشن منانے کے لیے 75 روپے کے یادگاری سکے کا اجرا کیا ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے جس میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد زنک اور 1 فیصد پیتل شامل ہے۔ سامنے کے حصے میں وسط میں ہلال اور ستارہ اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان، نیچے گندم کی بالیاں اور اجرا کا سال 2025، قیمت ’75‘ اور ’روپیہ‘ دائیں اور بائیں جانب درج ہیں۔ سکے کی پچھلی جانب وسط...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....