2025-07-28@19:05:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1664

«رپورٹ کیا»:

(نئی خبر)
    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش نہایت بری حالت میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لاش ایک سے 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔ حمیرا اصغر علی سے آخری بار ان کا ایک فوٹو شوٹ کرنے والے دانش مقصود سے اکتوبر میں بات ہوئی تھی۔ جس کے بعد انھوں نے فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر کولیبیریٹ کے لیے متعدد بار رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر انسٹاگرام پر بھی ایکٹو نہیں تھیں۔ تاہم اب حمیرا اصغر کی آخری انسٹا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا کہ Classic can frequency ever go out of...
    پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔ راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک...
    ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کا AI چیٹ بوٹ گروک شدید تنازع کا شکار ہو گیا، جب اس نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹس، ہٹلر کی تعریف اور ترک صدر اردوان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔ پولینڈ میں گروک کی پوسٹس پر سیاسی رہنماؤں کی توہین کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جب کہ ترکی کی عدالت نے گروک کی کئی پوسٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے دوران، X کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ کمپنی نے ان کے استعفے اور گروک تنازع کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق تسلیم نہیں کیا، مگر وقت کا اتفاق قابلِ غور ہے۔ امریکی یہودی تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن...
    امریکا میں سفر کرنے والے فضائی مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، اب انہیں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اعلان امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری، کرسٹی نوم، نے کیا۔ نئی پالیسی جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی عمل کو مؤثر بنانا اور ایئرپورٹس پر انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، ٹی ایس اے دیگر سیکیورٹی قوانین، جیسے کہ مائعات اور لیپ ٹاپ سے متعلق پالیسیز، پر بھی نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ اس سے پہلے صرف وہ مسافر جو ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اتھارٹی(ٹی ایس اے) کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا مؤثر نتائج نہیں دے گا، جب تک اس کے ساتھ تعمیل اور نفاذ پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بغیر کسی حکمت عملی کے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اْس وقت تک پائیدار مالی نتائج نہیں دے سکتا جب تک نفاذ اور مؤثر تعمیل پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی جائے۔ منگل کو جاری کی گئی ایک پالیسی گائیڈ میں اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان سے تعمیل کو...
    کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے لیکن ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے تجزیے کے لیے تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے ہیں۔ موت کی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تقریباً ایک ماہ پرانی ہے۔ ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس حد تک خراب ہوچکی کہ موت کی وجہ فوری طور پر طے نہیں کی جا سکتی۔ ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے سیمپل حاصل کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
    لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا اور افسوس ناک اسکینڈل جسے ہورائزن اسکینڈل کہا جا رہا ہے، بالآخر سرکاری انکوائری کے بعد پوری شدت سے سامنے آ گیا۔ اس اسکینڈل میں 900 سے زائد پوسٹ ماسٹرز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ناصرف ان کی نوکریاں ختم کی گئیں، بلکہ درجنوں افراد کو جیل، مالی بربادی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تمام واقعات پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم ہورائزن کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے، جو جاپانی کمپنی فوجستو نے تیار کیا تھا۔ یہ سسٹم 1999ء میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد برطانیہ بھر میں استعمال ہونے لگا لیکن اس سسٹم میں سنگین تکنیکی خامیاں موجود...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے کے...
    معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی" کو 2019 میں ساتھی ہدایتکار سہیل جاوید کی ہتکِ عزت کرنے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ سیشن عدالت نے جامی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 (ہتکِ عزت) کے تحت مجرم قرار دیا اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جامی کے وکیل نے کی تصدیق کہ عدالت کے فیصلے کے فلم ساز احاطہ عدلت سے حراست میں لے کر کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس خط سے متعلق تھا جو جامی نے 2019 میں لاہوتی میلے کے دوران پڑھ کر سنایا اور بعد ازاں اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ بھی کیا۔ یہ خط ایک نامعلوم خاتون متاثرہ...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سانحہ دریائے سوات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پرونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 دن میں ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ عدالت نے سانحے سے متعلق جامع رپورٹ 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔  سانحہ سوات: دریا کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند، غفلت برتنے پر 4 افسران معطلخیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی،...
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکا جناح اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل ایریا میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پرواقع فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکی کئی روز پرانی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رات گئے معروف  ماڈل و اداکارہ کا جناح اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے بعد معروف ماڈل و ادارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش بہت ذیادہ گل چکی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ کرلی...
    مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپور قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر، سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر فرازانہ نذیر، حریت رہنما انجینئر مشتاق محمود، انچارج سنٹر انعام الحسن، پی ٹی آئی رہنما فاروق آزاد، مسلم لیگی رہنما قاضی انوار، سابق کونسلر حاجی اعجاز، ممتاز ادیب پروفیسر نذر بھنڈر، معروف مذہبی اسکالر علامہ فداء الرحمان حیدری، شیخ امجد اقبال، نذیر بیگ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں چینی مافیا بے لگام ہے، مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ایک ہفتہ قبل 8400 میں فروخت ہونے والے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں 500 سو روپے اضافہ کر کے 8900 کر دیا گیا ہے جبکہ ہول سیل میں فی کلو چینی 178 جبکہ دکانوں پر 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، ضلعی انتظامیہ کی پراسرار مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے تو چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چینی مافیا بے لگام ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور(نمائندہ جسارت) جٹیا ٹاؤن کمیٹی میں صفائی نہ ہونے اور تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج، اوور ہیڈ برج بلاک۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے جٹیا ٹاؤن کمیٹی میں کئی دنوں سے صفائی ستھرائی نہ ہونے اور خاکروبوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف علاقہ مکینوں اور خاکروبوں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ریلوے اوور ہیڈ برج کو بلاک کر دیا، جس کے باعث اندرون و بیرون شہر جانے والی ٹریفک شدید جام ہو گئی۔خاکروبوں کی فاقہ کشی کا رونااحتجاج میں شامل خاکروبوں، جن میں مختار مسیح بھی شامل تھے نے بتایا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) آئی بی اے پاس 100 سے زائد اساتذہ کو برطرف کرنے کی سازش، متاثرہ میل اور فی میل اساتذہ کی ایم پی اے امتیاز احمد شیخ سے فریاد۔ تفصیلات کے مطابق ، شکارپور ہاؤس پر سرسو میں کام کرنے والے آئی بی اے پاس میل اور فی میل ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ ملاقات کی جن میں عبد المنان پہوڑ، عبدالجبار جھلن، عمران احمد پہوڑ، ذیشان کاندڑو، سومیا منگی، سائرہ اور دیگر شامل تھے اساتذہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سرسو کے افسران ہمیں ڈیوٹی سے فارغ کرنا چاہتے ہیں ہم آئی بی اے پاس اساتذہ ہیں پابندی کے ساتھ اسکولوں میں پڑھاتے ہیں...
    پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
    بھارت دہشت گرد ریاست اسرائیل مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کا آغاز کرینگے ، آئندہ دو روز تک اس حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں، فلسطین...
    اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ، سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کو زندہ رکھاہوا ہے، حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور رسجا حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی، اولمپین شہباز سینر، اولمپین صدف صدیقی، باکسر عثمان وزیر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ میں 1100؍ ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35؍ لاکھ 90؍ ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے، جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار میں گندم موجود تھی۔ اس...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسپورٹس جرنلزم نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اسپورٹس صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ’راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں، گراس روٹ سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صحافیوں نے اپنی تحریروں اور کیمرے کے ذریعے کئی کامیابیاں دنیا تک پہنچائیں، کامیاب اسپورٹس مقابلے اسپورٹس جرنلزم کی بدولت مقبول ہوئے، کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا ہوگا۔ انہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیر کے روز سینئر بیوروکریٹس کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کا تقریباً لامحدود راستہ کھول دیا، جب کہ بیک وقت انہی اداروں پر کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کر دیے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی یوں سمجھا جائے کہ وہ نوٹی فکیشن کبھی جاری ہی نہیں ہوا۔ 12 جون 2024 کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے میں (جو وفاقی کابینہ کی...
    ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے اپنی برطرفی کے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے رومان استاروویت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استاروویت جمعرات کو ماسکو ریجن میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رومان استاروویت کی گاڑی سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ جس پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔ کمیٹی کی ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم امکان یہی ہے کہ استاروویت نے خودکشی کی۔ روسی وزیر کو خودکشی سے چند گھنٹے قبل ہی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے “ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے” کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے وابستہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں کھیلوں کی صحافت کے اعتراف کا دن ہے، اور یہ شعبہ مسابقت کی فضا پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: “سپورٹس جرنلزم نے دنیا بھر میں امید پیدا کی ہے اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دیا ہے۔” عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو اجاگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بانبھن نے نمائش چورنگی پر عزادارانِ حسینؓ کیلئے جناح ٹاؤن کی جانب سے لگائے گئے سبیل اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکین کونسل چیئر پرسن محکمہ انفارمیشن سعدیہ چودھری، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی رحیم مہاراج، چیف میڈیکل افسر جناح ٹاؤن ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا کی نگرانی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف عزادارانِ حسینؓ کو فوری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہا۔ میڈیکل کیمپ میں عزاداری میں شریک افراد کیلئے ابتدائی طبی امداد اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ سبیل اور نیازِ امام حسینؓ و شہداء کربلا کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بانبھن...
    روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز)صدر پوٹن کی جانب سے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن ستارویوت نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ کی لاش کے نواحی علاقے میں ایک گاڑی کے اندر ملی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔قبل ازیں صدارتی حکم نامے میں رومن ستارویوت کی برطرفی کا اعلان کیا گیا اور ان کے نائب آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کر دیا گیا۔جب صحافیوں نے کریملن کے ترجمان دمتری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کے روز ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کے جسم پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ کمیٹی کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے سانحہ سوات سے متعلق انکوائری رپورٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کر دی، کمشنر مالاکنڈ انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور تحریری رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے روز ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جانے سے منع کیا تھا، سیاح ہوٹل کے پیچھے کی جانب سے دریا میں چلے گئے، دریائے سوات میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی تھی اور واقعے کے روز خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی مقدار 77 ہزار 782 کیوسک تک جا پہنچی تھی۔کمیٹی کے سوال پر کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور...
    ---فائل فوٹو سانحہ سوات سے متعلق جاری تحقیقات کے پیشِ نظر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے انکوائری کمیٹی کو تحریری رپورٹ جمع کروا دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے سوال کیا کہ 27 جون کو کیا ہوا تھا؟کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے بتایا کہ زیادہ بارش سے دریائے سوات میں پانی کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک پہنچی، ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جانے سے روکا تو سیاح دوسرے راستے سے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ دریا میں پانی کی سطح بڑھنے پر صبح 9 بج کر 45 منٹ پر ریسکیو کو کال کیا گیا، ریسکیو حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے سانحہ سوات سے متعلق انکوائری رپورٹ کمیٹی کو جمع کرادی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور کمیٹی کو تحریری رپورٹ جمع کرائی۔ کمشنر مالاکنڈ نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جانےسے روکا تھا لیکن وہ ہوٹل کے پیچھے کی طرف سے گئے۔  اس موقع پر کمیٹی نے کمشنر سے سوال کیا کہ  ایسے واقعات سے بچنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقبل میں کیا ہونا چاہیے؟ اس پر کمشنر نے جواب دیا کہ سیاحت ایک الگ شعبہ ہے، یہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے ای)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید غم کی حالت میں دیکھی گئیں۔ سیاہ لباس اور سیاہ چشمہ پہنے نورا فتیحی کو ایئرپورٹ کے احاطے میں کیمروں نے قید کیا، جب وہ آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے تیزی سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ نورا فتیحی عام طور پر عوامی مقامات پر مداحوں اور فوٹوگرافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں، لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف تھا اور انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نورا پاپارازی سے نظریں چرا رہی تھیں اور نہایت مغموم انداز میں کسی سے بات کیے...
    لیاری میں بوسیدہ بلڈنگ کے ملبے تلے 27 لوگوں کی ہلاکت پر مرتضیٰ وہاب نے وہی کہا جو ایسے مواقع پر بدنصیب شہروں کے میئر کہا کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ حالات کا شکوہ کیا، کچھ مرحومین کے لیے دعا کی، کچھ مظلومین کو کوسا، کچھ سوگواران کو معاوضے کا لالچ دیا۔ کچھ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس کیا۔ کچھ پر ریڈ کی نوید سنائی۔ کچھ کو زبردستی خالی کروانے کا مژدہ سنایا۔ مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس میں بیک گراؤنڈ میں بھاری مشینری کا شور تھا ۔ جس سے ملبہ اٹھایا جا رہا تھا۔ یہ شور سب کو سنائی دیا۔ ملبے تلے دبی زندگیوں کی صدا کسی کو نہیں سنائی دی۔ ہر آفت پر ہم یہی کرتے ہیں۔ یہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلح افواجِ پاکستان نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانی کو قوم کا قابلِ فخر اثاثہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ دے کر بہادری، شجاعت اور فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کی جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور  پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق  اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس...
    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالسی کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن و امان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ...
    دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکا پارٹی‘ رکھا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ یلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ آج، ’امریکا پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔اسی پوسٹ میں مسک نے کہا کہ دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیال کالونی کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج اور دھرنا سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود علاقے میں ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں کا الزام تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیال کالونی میں نصب ٹرانسفارمر کو واپڈا حکام نے پانچ ماہ قبل بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہٹا دیا تھا جسے تاحال بحال نہیں کیا گیا بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت سمیت شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک کر دی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔  صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔  صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا...
    راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )کراچی کی طرح راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارات خطرناک قرار دے دی گئیں، میٹرو پولیٹن نے فوری انخلا کا حکم دے دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مالکان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ عدم تعمیل پر مکینوں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے راجہ بازار اور قریبی علاقوں میں موجود 250 بوسیدہ عمارتوں کو انسانی جانوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا ہے...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریا کا رْخ موڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا جس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے اور 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچے۔ دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی...
    اداکارہ میرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر آنے والی نئی فلم کا مبہم اشارہ دیا ہے جس کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ میرا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بیانات اور انگریزی بولنے کی کوشش میں غلطیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔ آج کل میرا ایک اور مبہم پوسٹ ک باعث زیر بحث ہیں جس میں انھوں نے اپنی نئی فلم لانگ ڈسٹنس کا اعلان کا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں ادکارہ میرا نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان کی فلم کا سکرپٹ پڑھا۔ اداکارہ میرا کے بقول یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔ انھوں نے...
    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، تمام اسٹورز کو اسٹاک واپس کرنے اور وینڈرز کو 10 دن میں کلیئرنس کی ہدایت جاری کردی گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن منیجمنٹ نے تمام اسٹور منیجرز کو مراسلہ جاری کر کے ہدایت کی ہے کہ وینڈرز سے موجودہ اسٹاک کی واپسی 10 دن کے اندر مکمل کی جائے، یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد کارپوریشن کے اثاثوں کی نجکاری کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقل ملازمین کو رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت معاوضہ دیکر...
    معروف پاکستانی فلم اسٹار میرا کا دعویٰ ہے کہ ان کی نئی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے۔  اداکارہ میرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ شکریہ کہ آپ نے میری وہ اسکرپٹ پڑھی جو میں نے نظر نہ آنے والی سیاہی سے لکھی تھی۔   View this post on Instagram   A post shared by The Meera ❤️ (@meerajeeofficial) اداکارہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کیپٹن نوید اور امریٹس کا اپنی فلم...
    پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعدد کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سات روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے چیئرمین انکوائری کمیٹی سے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی انکوائری کی گئی ہے، جس پر چیئرمین نے بتایا کہ سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا گیا ہے اور رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔عدالت نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی...
    سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز سوات (سب نیوز)سانحہ دریائے سوات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ داری کا سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا ہے، کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ دریائے سوات کا رخ تعمیراتی کام کے باعث تبدیل کیا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی کا بہا ودوسری جانب موڑنے سے جائے حادثہ پر سطحِ آب کم ہوگئی، جس کے باعث سیاح اس مقام تک پہنچ گئے، دوسری جانب حکومتی نمائندے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس امدادی کارروائی کے لیے ہیلی کاپٹر تو تھا لیکن وہ چھوٹا تھا۔کمشنر ملاکنڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: سانحہ سوات کی تحقیقات میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔سانحہ سوات کی تحقیقات کرنے والی انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین نے پشاور ہائیکورٹ میں محکموں کی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے۔چیئرمین انسپیکشن ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سانحہ سوات کےتمام پہلوسامنےلائے جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سید محمد عتیق شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیاجائے، عدالت نے استفسار کیا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟عدالت نے سانحہ سوات پرہیلی کاپٹر کی دستیابی اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب پراونشل انسپیکشن ٹیم کو کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔پانچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان جیسے توانائی بحران سے دوچار ملک میں یہ سوال ہمیشہ زیر بحث رہا ہے کہ مختلف حکومتوں نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کتنا عملی کام کیا۔ مختلف ادوارِ حکومت نے توانائی منصوبوں کی منظوری سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی۔ اس دور میں ہوا، شمسی اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے 2710 میگاواٹ بجلی کے 16 منصوبے منظور کیے گئے، جو کسی بھی دور میں متبادل توانائی کے سب سے زیادہ منصوبے ہیں۔دوسری جانب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مجموعی طور پر 9142 میگاواٹ...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا...
    —فائل فوٹو سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی، سیاح وہاں پہنچے۔متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کی عقب سے...
    دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی معائنہ ٹیم کو ارسال کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مون سون بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود دریا میں گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔ ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے 20 منٹ بعد یعنی 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو...
    بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مل کر کام کیا جائے اور باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے جس سے تمام رکن...
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پشاور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ کی انکوائری چل رہی ہے جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔
    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اس پورے سسٹم نے کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اِس پورے سسٹم نے کیا ہے، اُنہیں بالکل تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے،کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، مشاورتی ٹیم سے نہیں ملنے دیا جارہا، حتیٰ کہ سیاسی لوگوں کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے، یہ مائنس نہیں تو اور کیا ہے، یہ کسی کو نظر نہیں آ رہا؟ یہ بھی پڑھیں عمران خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) میلان مینز فیشن ویک میں گزشتہ ہفتے جب ان چپلوں کی نمائش کی گئی، تو انہیں صرف ’’چمڑے کے سینڈل‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ لیکن ان فلیٹ چمڑے کے سینڈل نے بھارتی فیشن کے ناقدین، دستکاروں اور سیاست دانوں کے درمیان ایک تنازع کو جنم دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن روایتی کولہا پوری چپّلوں سے چوری کیا گیا ہے۔ اس سینڈل کا نام مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دستکاری کے پیٹرن والے ہاتھوں سے تیار کیے جانے والے ان چپلوں کی جڑیں بارہویں صدی سے ملتی ہیں۔ پاکستان کی پہچان پشاوری چپل اب یورپ میں بھی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعدد کوتاہیاں سامنے آئی ہیں عدالت کو بتایا گیا کہ سات روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے.(جاری ہے) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے چیئرمین انکوائری کمیٹی سے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی انکوائری کی گئی ہے، جس پر چیئرمین نے بتایا کہ سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا گیا ہے اور رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے عدالت نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او...
    باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ معروف ارب پتی ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی ادارے کی قیادت کے دوران امریکی وفاقی اداروں کے حساس ترین ڈیٹا تک غیر معمولی رسائی حاصل رہی۔ یہ ادارہ وزارت براہ حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے نام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا، جس کی قیادت خود مسک کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق مسک کی ٹیم نے 7اہم امریکی اداروں کے خفیہ سسٹم تک رسائی حاصل کی، جن میں محکمہ دفاع، ناسا، محکمہ محنت اور مالی صارفین کے تحفظ کا دفتر شامل ہیں۔ حاصل کردہ معلومات میں سرکاری معاہدے، تجارتی راز، اور مسک سے منسلک کمپنیوں کے خلاف...
    بی بی سی کے 100 ملازمین سمیت 400 اہم شخصیات نے ادارے کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر رابی گب پر اسرائیل کی جانب جھکاؤ کا الزام لگا کر بی بی سی انتظامیہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے صحافی اور اہم سرکاری شخصیات نے بی بی سی میں اسرائیل اور فلسطین کی رپورٹنگ کے حوالے سے سنسرشپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ابھرتی ہوئی 11 سالہ صحافی جنگ کی رپورٹنگ کیوں کررہی ہے؟ انہوں نے بی بی سی کی جانب سے غزہ میں ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کو سنسر کرنے پر جانبداری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے...
    سٹی42: داخلی سیاست میں اور انڈیا سے باہر  اپنے برباد امیج کو بحال کرنے کی بچگانہ کوشش میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے  حقائق کو توڑ مروڑ کر نیا فیک نیریٹر بنانے کی بچگانہ کوشش کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ  9 مئی کی رات پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر چکا تھا، خوش قسمتی سے  امریکہ کے نائب صدر نے  جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ جے شنکر نے پورس کا ہاتھی بن کر اپنے "اب تک دوست" صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پبلک بیانات کو ہی جھٹلا دیا سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن...
    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستوں ملنے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔اعلامیے کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی کل نشستیں 123 ہوگئی ہیں، اس جماعت کو 13 مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی کی 4 مخصوص نشستیں ملنے کے بعدقومی اسمبلی میں کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں، جے یو آئی کی مخصوص نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336 ہیں، آزاد ارکان کی تعداد 5 جبکہ سنی اتحاد کے ممبران کی تعداد 80 ہے۔
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل...
    — فائل فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو پرانے ماڈل کی بسوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پرانی لوکل بسیں ختم کرنے اور نئی ماڈل کی بسیں چلانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پرانی بسوں کی تبدیلی اور نئی بسیں لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرانے ماڈل کی بسوں کو 30جون تک نئے ماڈل کی...
    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
    دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت کی درخواست پر CEO حیسکو فیض اللہ ڈھری نے 200kv کے چھ نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص میں نصب کروا دیے، متاثرہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آصف معراج راجپوت کو خراج تحسین پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات میرپورخاص میں بارش کے بعد بجلی کے 100 سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے تھے جن میں سے کئی ایسے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ اپنی معیاد پوری کر چکے تھے ان میں سے اقبال نگر ٹورآباد ، آدم ٹاؤن ،رحیم نگر ، باغ بشیر سمیت دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ بار بار مرمت کے باوجود چلنے کے...
    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے معروف برطانوی روزنامے نے تاکید کی ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کی تصدیق، نہ تو امریکی خفیہ ایجنسی اور نہ ہی اقوام متحدہ نے کی تھی! اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی رونامے دی گارڈین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی و اسرائیلی حملہ "جھوٹی رپورٹوں" کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں دی گارڈین نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یہ حملہ، ایرانی جوہری پروگرام کے بارے "جھوٹ" پر مبنی تھا جبکہ یورپی حکومتوں کی جانب سے اس حملے کی...
    سی ای او واٹر کارپوریشن نے تمام افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، یوم عاشورہ سے قبل شہر بھر میں بالخصوص مساجد امام بارگاہوں مجالس گاہوں سبیلوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے مثر اور غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تمام کھلے مین ہولز کو محفوظ بنانے سیوریج اوور فلو کا خاتمہ کرنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسک کی ٹیکس بل کی مخالفت کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کریں گے، تو انہوں نے کہا، “مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک الیکٹرک وہیکل (EV) ٹیکس کریڈٹ ختم ہونے سے پریشان ہیں جو ان کی کمپنی ٹیسلا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ “ایلون مزید بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر ٹیکس...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ’کیپٹن کُول‘کا ٹریڈ مارک حاصل کرنے کی درخواست ٹریڈ مارک رجسٹری آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ منظور کرلی گئی۔ 16 جون 2025 کو منظور ہونے والی درخواست کے 120 دن تک اگر کسی ثالث فریق نے کوئی اعتراض نہ اٹھایا تو یہ ٹریڈ مارک مہندر سنگھ دھونی کو دے دیا جائے گا۔ یہ ٹریڈ مارک اسپورٹس ٹریننگ، کوچنگ اور اسپورٹس ٹریننگ سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے تحت فائل کیا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کی جانب سے یہ درخواست جون 2023 میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس وقت ان کو رجسٹری نے مطلع کیا تھا کہ ٹریڈ مارک ’کیپٹن کُول‘ ایک اور کمپنی پربھا اسکل اسپورٹس (او پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے مختلف روٹس پر کرائے میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے روٹس پر مسافروں سے 50 روپے سے لے کر 300 روپے تک زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال اور سیالکوٹ جانے والے روٹس پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے میرپور، اسلام آباد، کوٹلی اور کراچی جانے والوں کے لیے کرائے میں 200 سے 300 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں جانے والی مسافر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگا ہے، جہاں پہلی ائیر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی گئی ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق یہ مکمل طور پر الیکٹرک ائیر ٹیکسی کسی بھی رن وے کے بغیر ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آزمائش دبئی کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس انقلابی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے دبئی کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔ائیر ٹیکسی کو امریکی کمپنی Joby Aviation نے تیار کیا ہے، جس نے دبئی RTA کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ...
    بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسکے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں "دہشت گردی کی انسانی قیمت" کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے واضح پیغام دیا کہ دنیا کو اب دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری کو متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کوئی چھوٹ نہیں ملنی چاہیئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی حالت...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی جریوالا کی اچانک موت ان کے مداحوں کے لیے ایک صدمہ بن گئی۔ ان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا نے ایک انٹرویو کے دوران شیفالی کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا ہے اور یہ بھی کہ اُن کے شوہر پراگ تیاگی سے ان...
    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاہور  ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بدولت وہ 132 ممالک میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔یہ سہولت پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
    دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و تجز یہ نگار انصارعباسی نے بتایا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانے اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی سخت ضرورت ہے ایسے میں ٹیکس چور بے خوفی سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں جب کہ ایف بی آر ایسے ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں اپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر پا رہا۔   نجی ٹی وی جیونیوز   کے مطابق  یہ چشم کشا اور سنگین انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2024-25ء کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں ٹیکس چوری اور قانون نافذ نہ کرنے کے نقائص کا احاطہ کیا گیا ہے جس سے ہر سال قومی خزانے کو سیکڑوں ارب...
    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) آئی بی اے پاس امیدواروں نے آفر آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا آئی بی اے پاس امیدواروں محمد شعیب، عاقب لاشاری، محمد سہیل، حیدر علی، فرحان خان اور دیگر نے بتایا کہ میرپورخاص تعلقہ میں محکمہ تعلیم کے افسران نے ایس ٹی آر کے تحت آفر آرڈر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہمیں آفر آرڈر نہیں مل سکے ہم افسران کے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع کے جن امیدواروں نے 40 سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں ان کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں ہمارا تعلق میرپورخاص تعلقہ سے ہے اور ہمیں ویٹنگ میں رکھا گیا تھا اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں ذاکتر حمیرا طارق کی صدارت میں منعقد ہوا ,جس میں حلقہ خواتین کی تنظیمی پلاننگ اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا – تربیتی پروگرامات کی پلاننگ ، عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور رکھی گئی‘ناظمات حلقہ ، ناظمات صوبہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ – شوریٰ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں خواتین بھر پور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا – اور اجتما و عام کے لیے ناظمہ اجتماع کا تقرر بھی کیا گیا – سیکرٹری جنرل نے...
    ’’عجیب وغریب‘‘ کی تشبیہہ اگر کلی طورپر کسی علاقے پر صادق آسکتی ہے تو وہ یہ ہمارا صوبہ خیر پخیر عرف کے پی کے ہے ،اس کے بارے میں کہاجاسکتا ہے بلکہ یہ خود بھی کہہ سکتا ہے کہ  اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں  میرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں  اسے چیونٹی کاگھر بھی کہہ سکتے ہیں جو ماتم سے خالی نہیں ہوتا اوراندھے کی بیوی بھی جس کاحافظ اللہ ہی ہوتا ہے ۔عجیب وغریب اس لیے ہے کہ اس میں غریب ہمیشہ ’’سواری ‘‘ ہوتے ہیں اورعجیب ان پر سوارہوتے ہیں اورجو سوار ہوتے ہیں وہ ظاہرہے کہ ہوا میں ہوتے ہیں اور ہوا ہی سے باتیں کرتے ہیں اوروہ باتیں اتنی بالا اوربلند ہوتی ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں، یہ سہولیت پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے جب کہ ائیرپورٹ پرقائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے بھی مختلف...
    اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کی ساکھ کو داو پر لگانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی ادارہ جب طاقت کے بل بوتے پر عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے بجائے بھاری معاوضوں پر عوام کے ٹیکس منی سے وکلا کرکے اپنے غلط فیصلوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو اداروں...