2025-07-27@00:09:29 GMT
تلاش کی گنتی: 793
«سولر ہوم سسٹم»:
(نئی خبر)
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے نجکاری کمیشن کے مطابق آج اظہار دلچسپی جمع کرانے کا آخری دن تھا، نجکاری کمیشن کو قومی ایئر لائن کیلئے 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پانچ امیدواروں نے اہلیت کی دستاویزات بروقت جمع کرائیں، دستاویزات کا نجکاری کمیشن پیشگی معیار کے مطابق جائزہ لے گا۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اہل امیدواروں کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔
سینیٹ میں سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سیاستدان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل ، اقوام متحدہ کے اداروں نے کہاکہ دنیا بھر میں یہ ہورہا ہے کہ سرکاری افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے ہوتے ہیں،کرپشن سے متعلق چیزیں شفاف ہوں،محکمہ افسران کے گوشوارے ویب سائٹ پر آویزاں کریں۔ بل میں کہا گیا ہے کہ گریڈ17اوربالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں گے، گریڈ17سے...
بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ، آپریشن سندورپر بریفنگ دی گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی،بھارتی سیکریٹری خارجہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔مسری کے مطابق یہ گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی۔ مودی نے ٹرمپ کو بھارت کے "آپریشن سندور” پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی سطح پر ثالثی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن / نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات‘ ایران اسرائیل جنگ‘ مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی ‘تجارتی معاہدوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت‘ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیںجنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی معاہدوں پر بات ہوئی ہے اور مزید بھی ہوگی‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عہدیداروں سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔آرمی چیف سے امریکی...
وفاقی حکومت ترقی، اختراع اور خوشحالی کے لیے کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی درآمدی معیشت کو برآمدات کی قیادت والی معیشت میں تبدیل کرنا ہوگا۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ تمام وزارتیں ملکی "اوران پاکستان” پروگرام کے تحت موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ معیشت کے عروج اور بُسٹ سائیکل سے نکل کر پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سولر پینلز پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سولر سسٹمز کے لیے استعمال ہونے والا 46 فیصد سامان درآمد کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ خزانہ کمیٹی نے بھی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت نے بجٹ سے متعلق بعض تجاویز پر نظرثانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر عائد کیے گئے 18 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا ہے، اب یہ ٹیکس کم ہو کر 10 فیصد پر آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بجٹ تجاویز پر نظرثانی کرتے ہوئے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت اور عوامی ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے، اس حوالے سے وفاقی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں جاری کشیدگی دنیا بھر میں تیل بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستان کے معاشی استحکام پر پڑے گا جبکہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں . انہوں نے کہا کہ جنگ کے منفی اثرات امریکا پر بھی ہوں گے، پاکستان کو سازشوں سے دور رہنا چاہیے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مبنی ہے اور اگر خطے میں جنگ چھڑ گئی تو مہنگائی کا طوفان آئے گا، بجٹ خسارہ بڑھے گا اور روپے کی قدر مزید کم ہو گی.(جاری ہے) عمر...
---فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے۔ کنٹونمنٹ، ریلویز اور کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو چھیڑنے والی دونوں جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ سب پی پی نے کیا۔ کمرشلائزیشن کی اجازت ڈکٹیٹر کے زمانے کے بلدیاتی نظام میں دی گئی، اس وقت شہر کی ایسی کی تیسی پھیری گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا ہر روڈ کمرشل ہے، سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے ہماری طرف سے تاخیر ہے لیکن تیزی سے کام ہو رہا ہے، گیارہ سو...
تہران ( نیوزڈیسک) ایران نے آپریشن ‘وعدہ صادق سوم’ کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے “مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیلی بیسز پر مزید بیسٹک میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران نے تل ابیب پر 20 میزائل داغ دیئے، اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو بنکر...
مسقط سے دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی شہر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اتار لیا گیا۔ یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل پر موصول ہوئی، اسکے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس بلایا گیا، جس نے اس خطرے کو مخصوص قرار دیا۔ ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ مقامی سولر پینلز کا معیار انتہائی ناقص ہے، سولر پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اراکین کمیٹی نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی مخالفت کی۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے اراکین کمیٹی اس ٹیکس کی مخالفت کررہے ہیں، میں تو کہتا ہوں سولر پر ٹیکس ہونا ہی نہیں چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سولر پینلز کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایات کی ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کے خلاف "وِچ ہنٹ" کا الزام لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر این ڈی اے حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے ہندوستانی شہریوں کو بھی بنگلہ دیشی قرار دے کر نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ درست دستاویز رکھنے والوں کو بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی...
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے.
ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پٹرول کی قلت کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ عوام کو پٹرول پمپ سے کوئی شکایت ہے تو ڈی سی کوئٹہ سے رجوع کرے۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پٹرول نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران...
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں ہے، اور انہوں نے عوام سے موجودہ بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک عوامی پیغام میں صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہم اپنے عوام سے کہتے ہیں کہ وہ اس بحران کے دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی پر تسلط قائم کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی ہم جارح قوم ہیں۔ ایرانی صدر نے اسرائیل پر مسلم ممالک کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ایک کر کے مسلم ریاستوں پر حملہ کر رہا ہے، انہوں نے...

ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن ؛ گھریلو ملازمین آپ کے نوکر نہیں ورکر ...موجودہ ایکٹ کے رولز جلد بنانا ہونگے!!
16 جون کو دنیا بھر میں ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک ورکرز کی کیا صورتحال ہے، اس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ڈومیسٹک ورکرز کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ندیم اختر (ڈائریکٹر محکمہ لیبر پنجاب) حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کا وقار بلند کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019ء منظور کر کے انہیں ’’ورکر‘‘ تسلیم کیا گیا۔ اس ایکٹ کے ڈرافٹ رولز بنا کر محکمہ قانون کو بھیج دیے گئے ہیں،...
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ماضی میں سولر پینلز کی امپورٹ پر کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں سولر پینلز لگانے والے ہوجائیں خبردار، صوبے میں نئی پالیسی لاگو ہوگئی پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص موسیٰ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بجٹ تجاویز منظور ہو گئیں تو سولر پینلز کی درآمد کے دوران اسی وقت 18 فیصد ٹیکس وصول کرلیا جائے گا، اس کے بعد 3.5 فیصد مزید ٹیکس عائد ہوتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔فیصل واوڈا سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلاہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ ثنا مقبول نے بتایا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اورصحت...
یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے کے ذمہ دار اہلکاروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد...
ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 30 جون کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً ایک روپے اور 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ 15 جون کو حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد...
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر ہے نہ والد ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔ کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف ذاتی سوالات بھی کیے گئے۔ ان سے ان کے شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور بیٹی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جب کہ ان سے ان کے وزن سے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کا وزن 78 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے اور ان کا قد 5 فٹ سے زیادہ ہے، آج کل وہ کسی طرح کی ڈائٹنگ نہیں کر...
جنید ریاض : ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینل محض چھ ماہ میں ناکارہ ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک ان پینلز سے ایک بھی یونٹ بجلی حاصل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کے ساتھ بیٹریاں اور گرین میٹرز تاحال نہیں لگائے جا سکے۔ادارے کی عدم دلچسپی کے باعث پینلز خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹرز نے بھی کام کرنا بند کر دیا ہے۔جنریٹرز کے استعمال سے ماہانہ لاکھوں روپے کا پٹرول ضائع ہو رہا ہے۔محکمہ خصوصی تعلیم کا مؤقف ہے کہ سولر پینلز انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں، اور بیٹریاں و گرین میٹرز بھی انہیں ہی...
بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ نے مشاورت سے ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے مشاورت سے ابتدائی طور پر دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے 25 رکنی دستے کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم محمد رضوان اور بابراعظم اِن کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ مزید پڑھیں: حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ سابق کپتان بابراعظم اسکواڈ میں سلیکشن نہ ہونے پر پریشان ہیں، انہوں نے دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز و ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی ملاقات...
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
رکن پارلیمنٹ نے مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، تعلیم کے زوال اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ہندوستان کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا میں جھوٹ بولنے پر نوبل انعام دیا جانے لگے، تو سب سے پہلا نام نریندر مودی کا آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ گیارہ برسوں میں جھوٹ پر مبنی بیانیہ کے ذریعے نہ صرف اقتدار حاصل کیا بلکہ اسی جھوٹ کے سہارے برسر اقتدار بھی رہی۔ ان کا...
تربت میں زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: معروف صنعتکار اور بانی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن عبدالشکور کھتری نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عاید کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالشکور کھتری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو روشن بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا سولر انرجی پر عاید ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ چیئرمین اپٹما نے وفاقی بجٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو امید تھی کہ بجٹ صنعت دوست اور عوامی مفاد میں ہوگا لیکن بجٹ نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔عبدالشکور کھتری نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...
گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد نبویؐ، روضہ اطہر اور ریاض الجنۃ میں نوافل اور دعاؤں کی سعادت حاصل کی۔ گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد نبوی، روضہ اطہر اور ریاض الجنہ میں نوافل اور دعاؤں کی سعادت حاصل کی۔ گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد آج وطن واپس آئیں گے۔ Post Views: 2
اوسلو فورم کیساتھ اپنے خطاب میں امریکہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر پوری توجہ قوم کیخلاف غیر قانونی پابندیوں کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے اور ایرانی جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہو تو یقینی طور پر نہ صرف ایک معاہدہ دسترس میں ہے بلکہ اسے تیزی کیساتھ حاصل بھی کیا جا سکتا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اوسلو فورم کے ساتھ خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف مسائل کی وضاحت کی ہے۔ 22ویں اوسلو عالمی فورم میں شرکت کے لئے ناروے میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی سرزمین پر 80 سالہ ناجائز...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کر لیا ہے ‘پاکستان کی آزادی تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی۔(جاری ہے) اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں آج کی تاریخ کھلی عدالت میں دی گئی تب بھی لوگ کہہ رہے تھے کے کوئی جج چھٹی کرے گا‘عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کر لیا ہے ‘پاکستان کی آزادی تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی۔جھوٹ کے نظام نے بانی کو قید رکھا ہے‘جبر کے نظام کے پیچھے کیا اسٹبلشمنٹ اور آپ ساتھ کھڑے نہیں اگر نہیں ہوئے تو آپ بتا دیں آپ تو حافظ بھی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد اضافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیراعظم نے کاہ کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومتن کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔ واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل...
تاجر برادری نے آن لائن خریداری اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر کی خریداری اور آن لائن خریدو و فروخت پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ حکومت کی اس تجویز کو کاروباری حلقے نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کو مسترد کردیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری طبقے کے لیے غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 جون 2025ء ) گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نیا ٹیکس عائد کر دیا، ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی مقامی طور پر تیار ہونے والی اور امپورٹ شدہ گاڑیوں پر 1 سے 3 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1300 سی سی تک کے انجن والی گاڑیوں پر 1 فیصد، 1301 سی سی سے 1800 سی سی تک کے انجن والی گاڑیوں پر 2 فیصد جبکہ 1800 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 3 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ میں مقامی گاڑیوں کے انجن کی امپورٹ پرڈیوٹی 5 فیصد کم کر دی ہے۔ بجٹ دستاویز کے...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
اسلام آباد (اے بی این نیوز)محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول ہسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوئے؟ رپورٹ جاری
اداکار پروڈیوسر اور فلمساز ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر طویل عرصے سے ہیرو کا کردار نبھانے پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحث کو اہمیت نہیں دیتے اور منفی باتوں پر دھیان نہیں دیتے ان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے لیکن وہ صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگ ہمیشہ انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ لوگ جو مرضی کہیں انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ اپنی جگہ پر مطمئن ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت کے نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں ڈیجیٹل ادائیگی پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے لیکن نقد ادائیگی پر 2 روپے فی لیٹر اضافی دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ میں کاربن لیوی کی مد میں 2.5 فیصد شرح سے نئی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ پیٹرولیم لیوی 78 روپے سے بڑھا کر 100...
شیو سینا کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے پیچھے نہ تو انکی حقیقی طاقت ہے اور نہ ہی عوام کی حمایت، بلکہ انتخابات میں دھاندلی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے حوالے سے ایک مضمون لکھا، جس میں انہوں نے انتخابی نتائج پر سوال اٹھایا۔ یہ مضمون بھارت کے 16 بڑے اخبارات میں شائع ہوا اور سیاسی گلیاروں میں اس کی خوب چرچا ہے۔ شیو سینا (ٹھاکرے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھی اس مضمون پر ردعمل ظاہر کیا اور بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ سنجے راوت...
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب بھی اپنے نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر بول اُٹھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کردہ خصوصی عید شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے ہوسٹ محمد حارث کے ساتھ مزاحیہ واقعہ شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بائیں ہاتھ کے بلےباز بتایا کہ انجری کے بعد قومی ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واپسی ہوئی تو فارم میں نہیں تھا، ایسے میں ایک میسج آیا، اس پیغام میں لکھا تھا کہ نو لُک شاٹ کی طرح کہیں نہ نظر آنے والا کھانا بھی کھارہے ہیں کیونکہ اب چھکے نہیں لگ رہے؟۔ صائم ایوب...

عید الاضحیٰ صالح جذبات کی نمائندگی اور افزائش کرنے والا ایک عالمی تربیتی پروگرام ہے، سید سعادت اللہ حسینی
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو دین حق کے تئیں اور امت کے حقیقی مقصد و نصب العین کے تئیں ابراہیمی یکسوئی کی ضرورت ہے، اسی استقامت کی اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلمانان ہند کے ساتھ تمام عالم اسلام اس وقت عید الاضحیٰ اور عید قربان منانے میں مصروف ہیں۔ اللہ کے حضور قربانی پیش کر کے قربت حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، اس وقت پوری دنیا میں مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ اس مناسبت پر جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے عالم اسلام اور خصوصاً مسلمانانِ ہند کے نام عید الاضحٰی کا پیغام پیش کیا ہے اور ساتھ ہی عید قربان...
---فائل فوٹو سربراہ متحدہ قوم موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم لوڈشیڈنگ پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے: خالد مقبول صدیقیوفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اہم ترین فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت ایوان کو عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے، خاندانوں کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے پڑوسی ملک کے خلاف ہمیں بڑی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جون ۔2025 )شرح سود آدھی اور مہنگائی کی ریکارڈ کم ترین سطح کے ساتھ، کاروبار ابھی تک آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے قرض لینے میں احتیاط سے اضافہ کر رہے ہیں تاہم ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک پائیدار سرمایہ کاری کی بحالی کا انحصار مستقل، طویل مدتی پالیسی اصلاحات پر ہے، ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں کئی مہینوں کی محتاط امید کے بعد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ اعداد و شمار کاروباری قرضوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ فرمیں گرتی ہوئی سود کی شرحوں اور مہنگائی کے زیادہ مستحکم آﺅٹ لک کا جواب دیتی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ابھی تک کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ کینیڈا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے بعد 6برس میں یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کو جی7 اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہےجس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ظاہر ہوتی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی7 سربراہی اجلاس15سے 17جون تک کینیڈا میں منعقد ہو رہاہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ ابھی تک نریندر مودی کو اجلاس میں شرکت کا دعوت...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں یہ دن پلاسٹک آلودگی کا خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں اور صاف ستھرا ماحول اپنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں پلاسٹک صفائی مہم کا آغاز...

اگلی بار پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا، بلا ول بھٹو
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی بار پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا۔اعلی سطح کے پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرتا ہے، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتا ہے، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر دہشتگردی کے بعد ہم بھارت سے جنگ کریں، ہم امن چاہتے ہیں جو پاکستان اور بھارت دونوں کے حق میں ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر ہم مستحکم امن حاصل نہیں...

ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو...
سٹی 42 : پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی قومی زمہ داری ہے ۔ عالمی یوم ماحولیات کے دن کی مناسبت سے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ماحولیات کا عالمی دن ہر سال ماحولیاتی آگاہی اور صفائی ستھرائی کیلئے منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زیرو پلاسٹک و زیرو پلوشن ڈے منایا جا رہا ہے، دور جدید میں ماحولیات کی آلودگی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ دورانِ سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق فواد چوہدری کا نام 4 جون کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل 25 ستمبر 2024 کو فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اس فیصلے پر بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر فواد چوہدری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسلام آباد ہائی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت قبول کو کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا اور ہم 1948 والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ اب لائن آف کنٹرول لائن کو سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ’کشیدگی کے دوران بھارتی افواج پاکستانی شہریوں کیخلاف جنگی کی مرتکب ہوئیں‘ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے، افغانوں کو اپنے ملک میں جاکر بسنا چاہیے، کیوں کہ افغانوں کی ہماری سرزمین سے کوئی وفاداری...
سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! تنصیب کے لیے نئی پالیسی لاگو کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کا فوری جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر...
سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔ یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ...
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینل کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب متبادل توانائی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان...
اسلام آباد+نیویارک (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس‘ او آئی سی حکام‘ سلامتی کونسل کی صدر، امریکی اور فرانسیسی مندوب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر خارجہ نے چینی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے نئے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج بھی جنوبی غزہ میں نجی امدادی مرکز پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی گئی جس میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ہائی کمشنرنے کہا ہے کہ شہریوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے غزہ میں تمام لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی...
استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہوا، تاہم غیرمشروط جنگ بندی پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا۔ چالیس روسی طیاروں کی تباہی کے بعد یہ بات چیت ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکیہ میں جلد ہی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوگی۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی اس ممکنہ ملاقات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی استنبول میں جاری مذاکرات پر امید ظاہر کرتے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں عمران خان کی قید کو ناحق قرار دے دیا۔ پشاور گرینڈ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان نے بزدل دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان اور اپنے سپورٹرز کا دفاع پاکستان کے لیے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتاہوں، ملکی دفاع...

ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچنے کے لئے بھارت جلد امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرےگا: امریکی سکریٹری تجارت
امریکی سکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنِک نے بھارت کے ساتھ جلد تجارتی معاہدہ طے ہو جانے کی امید ظاہر کی تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آپ کو مستقبل قریب میں امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کی توقع کرنی چاہئے، انہوں نے بہت زیادہ امید کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کو بتایا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ٹیرف کے ایک مضبوط حامی لٹنِک نے بھارت سے ٹیرف مذاکرات پر کہا، میرے خیال میں انہیں ایک معقول اور مناسب سطح پر لانے پر مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تجارتی شراکت دار بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی...
کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اظہار عباسی اسپتال میں 300 کلو واٹ سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ 3 کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسپتال کی فوسل فیولز پر انحصار کم کرنا اور ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کے پی ٹی ٹرسٹیز (ٹرانزیشن کمیٹی)، جنرل منیجر انجینئرنگ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن، ریئر ایڈمرل عتیق الرحمٰن (جی ایم آپریشنز)، بریگیڈیئر محمد یونس (جی ایم ایڈمنسٹریشن) سمیت وزارت اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

نقد ادائیگی پر پیٹرول 2 سے 3 روپے مہنگا ہونے، سامان کی خریداری پر 2 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگنے کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نقدی کے خلاف ’جنگ‘ کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں بشمول ایندھن کی قیمتوں میں نقد اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مختلف ٹیکس اور لین دین کی شرحیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ان اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہوگا جن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حالیہ دنوں میں عندیہ دے چکے ہیں اور ممکنہ طور پر 10 جون کو بجٹ تقریر کے دوران اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی (1 سے 1.5 فیصد) کا امکان ہے، وزیر اعظم...
وفاقی حکومت 2025-26 کے بجٹ میں نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور فیول اسٹیشنز، ریٹیل اور دیگر خدمات پر پیٹرول، ڈیزل خریدنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے دوہری قیمتوں کا تعین اور ٹیکس عائد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا حکومت کی طرف سے مطلع کردہ پیٹرولیم قیمتوں کا اطلاق صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ہوگا۔ فیول اسٹیشنوں پر نقد لین دین پر ایک لیٹر پر 2،3 روپے اضافی بھرنے پڑیں گے۔ تمام فیول اسٹیشنوں پر لازمی ہوگا کہ وہ کیش کے ساتھ کیو آر کوڈز، کارڈ مشینیں اور موبائل ادائیگی کے آپشنز صارفین کو فراہم کریں۔ بجٹ تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس میں ایک سے...
پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے منظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھرمیں فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہے کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے ۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام...
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مس ریچل نے کہا کہ "آپ نے اس خاتون ڈاکٹر کو دیکھا، جس کے 9 بچے شہید کرکے اس کے پاس لائے گئے۔ آپ نے اس چھوٹی بچی کو دیکھا، جو آگ میں جل رہی تھی۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے غزہ میں بچوں کے بہیمانہ قتل اور اسرائیلی فوج کے مظالم پر خاموش رہنے والے عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیمی مواد بنانے والی مشہور امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جو امریکا بھر میں والدین اور بچوں میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بچوں کے قتلِ عام پر عالمی رہنماؤں کی...
بھارتی معروف نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے اور کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں کہ ان کی خاموشی یا رائے کے وقت کا تعین کرے ممبئی میں دیے گئے انٹرویو میں جاوید اختر نے اعتراف کیا کہ بھارت میں بعض اوقات مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس پر بیرونی تنقید انہیں ناگوار گزرتی ہے انہوں نے اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ایک ذاتی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں ایک مکان مالک نے صرف اس بنیاد پر...
اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں مغویوں کی رہائی سے متعلق پیش کردہ امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "حماس کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے، یا معاہدہ قبول کرے یا مکمل تباہی کے لیے تیار رہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مذکورہ امریکی معاہدے پر دستخط...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، اس شہر کے راستے سازشوں کے ذریعے روکے گئے مگر اس کے باوجود ملک کی تعمیروترقی میں کراچی نے نہ صرف اہم کردار کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب بھی اس شہر کے بیٹے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پورا کیا۔ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا۔ اگر ہم نے پاکستان کے محسن کو یاد نہ رکھا تو یہ بڑی بے وفائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ...
لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
---فائل فوٹو پاک بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام مذاکرہ ہوا جس کا موضوع ’پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات‘ تھا۔ مذاکرے میں شریک شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمار دنیا کے طاقتور جنرلز میں ہوگیا ہے: سید نذیر گیلانیصدر ہیومن رائٹس فورم فار کشمیر سید نذیر گیلانی...
لندن کے مشہور مومی مجسموں کے عجائب گھر، مادام تساؤ نے برطانیہ کے مقبول ترین اسنیک ’گریگز ساسیج رول‘ کا مومی مجسمہ تیار کر کے اسے اپنی ’کلچر کیپیٹل‘ نمائش میں شامل کر لیا ہے۔ Greggs sausage roll, a much-loved British snack, has been immortalized with its own figure at Madame Tussauds wax museum in London pic.twitter.com/qsIOSrSAfR — Reuters (@Reuters) May 29, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خوردنی شے کو اس عجائب گھر میں اس قدر اعزاز بخشا گیا ہے۔ مومی مجسمہ نیلے مخملی کشن پر رکھا گیا ہے، جس کے ساتھ ایک یادگاری تختی بھی نصب ہے۔ یہ اقدام نیشنل ساسیج رول ڈے (5 جون) کی مناسبت سے کیا گیا ہے اور یہ مجسمہ جون کے...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں...
ویب ڈیسک: پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔ معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔ مذاکرے کا موضوع پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات تھا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ مذاکرے میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔ خیال رہے کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو نہایت خطرناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں انسانوں کے پانی کے حق کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور بھارت کو واضح طور پر ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں...
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے سولر اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کو خط ارسال کردیا۔عاطف خان نے خط میں آگاہ کیا کہ ٹی ایم اے مردان کے تحت سولر اسکیموں میں بےضابطگیاں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا، 33 ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں اُنہوں نے خط میں لکھا کہ مساجد کےلیے سولر اسکیموں میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہوا، ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئیں لیکن عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔عاطف خان نے خط میں مطالبہ کیا کہ معاملے کی...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک سے متعلق فیصلے پر نیپرا کے چیئرمین کو خط لکھ دیا. جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ باقی ملک کا ٹیرف صرف 35 روپے ہے. نیپرا کا دہرا معیار قبول نہیں.امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے.کراچی دشمن نیپرا کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں.نیپرا کا کے الیکٹرک کو ریکوری نقصانات صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔ منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو 40 روپے فی یونٹ بجلی ملتی ہے جبکہ باقی ملک کا...
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لے کر حسن علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کا دن ہے۔ کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو منی پاکستان نہیں پورا برِصغیر ہے۔ڈاکٹر خال مقبول صدیقی نے کہا کراچی کا بیٹا پورا مستقبل چھوڑ کر ہالینڈ سے آیا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، آج پورے خطے میں توازن ہے تو اس شہر کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایٹم بم بناتے وقت ملک کا مکمل دفاع کیا...
نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...
اسلام آباد: رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.979 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی...
بیجنگ () چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور پارٹی اور ملک سے محبت کرنے، محنتی اور ترقی پسند نوجوان پائنیئرز کو تربیت دینی چاہیئے۔انہوں...
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، واقعے پر اُس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے...
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ، طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پرقواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز...
کوٹلہ موسیٰ خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے۔ جنوبی پنجاب کے نواحی علاقہ کوٹلہ موسیٰ خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔ انہوں نے...